Tag: بٹگرام ریسکیو آپریشن

  • پاک فوج کے بٹگرام ریسکیو آپریشن کی ‘ان دیکھی تصاویر’ منظرعام پر آگئیں

    پاک فوج کے بٹگرام ریسکیو آپریشن کی ‘ان دیکھی تصاویر’ منظرعام پر آگئیں

    راولپنڈی: پاک فوج کے بٹگرام ریسکیوآپریشن کی ان دیکھی تصاویرمنظرعام پر آگئیں ، تصاویر میں پاک فوج کے جوانوں کی انتھک محنت اورجانثاری کاجذبہ عیاں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے بٹگرام ریسکیوآپریشن کی ان دیکھی تصاویر سامنے آگئیں، تصاویر میں پاک فوج کے جوانوں کی انتھک محنت اورجانثاری کا جذبہ عیاں ہیں۔

    پاک آرمی کے بٹگرام ریسکیو آپریشن میں پاک فضائیہ اور مقامی کیبل ایکسپرٹس نے بھی بھرپور تعاون اور مدد کی۔

    یاد رہے ضلع بٹ گرام کے دوپہاڑوں کے درمیان 6 ہزار فٹ سے زائد کی بلندی پر رسے پر جھولتی ڈولی میں لوگ پھنس گئے تھے، جس کے بعد پاک آرمی کے ہیلی کاپٹرز نے بروقت بٹگرام پہنچ کرریسکیو آپریشن کاآغاز کیا تھا۔

    ٌانتہائی پیچیدہ اور مشکل ریسکیوآپریشن میں ایس ایس جی کمانڈوز کے ساتھ آرمی ایوی ایشن اور فضائیہ کے ہیلی کاپٹرز نے حصہ لیا جبکہ مقامی کیبل ایکسپرٹ کی بھی خدمات حاصل کی گئیں ساتھ ہی سول انتظامیہ اور مقامی افراد نے بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔

    چیئر لفٹ میں پھنسے 7 طلبہ سمیت 8 افراد کو لگ بھگ سولہ گھنٹے کے بعد ریسکیو کیا گیا تھا۔

  • بٹگرام ریسکیو آپریشن میں شریک تمام افراد قوم کے ہیرو ہیں، نگران وزیرِاعظم

    بٹگرام ریسکیو آپریشن میں شریک تمام افراد قوم کے ہیرو ہیں، نگران وزیرِاعظم

    اسلام آباد : نگران وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ نے ضلع بٹگرام میں کامیاب چیئر لفٹ ریسکیو آپریشن کے لیے ٹیم ورک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیوآپریشن میں شریک تمام افراد قوم کے ہیرو ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے بٹگرام میں چیئرلفٹ سے تمام افراد کے باحفاظت ریسکیو پر اظہار تشکر کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن میں شامل پاک فوج، فضائیہ، ریسکیواداروں، ضلعی انتظامیہ اور تمام اداروں کوخراج تحسین پیش کیا۔

    انوار الحق کاکڑ نے ریسکیو آپریشن میں شریک مقامی و دیگرعلاقوں سےآئےرضاکاروں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افسران، اہلکاروں اور رضاکاروں نے 8 قیمتی جانیں ہی نہیں8 گھرانوں کوبچایا۔

    نگراں وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ اہلکاروں،افسران نےکئی ماؤں کی گود اجڑنےسےبچائی، ریسکیو آپریشن میں شریک تمام افراد قوم کے ہیرو ہیں۔

    یاد رہے ضلع بٹ گرام کےدوپہاڑوں کےدرمیان رسے پر جھولتی ڈولی میں پھنسےتمام افرادکولگ بھگ سولہ گھنٹے بعد ریسکیو کیا گیا تھا۔

    ٌانتہائی پیچیدہ اور مشکل ریسکیوآپریشن میں ایس ایس جی کمانڈوز کے ساتھ آرمی ایوی ایشن اور فضائیہ کے ہیلی کاپٹرز نے حصہ لیا جبکہ مقامی کیبل ایکسپرٹ کی بھی خدمات حاصل کی گئیں ساتھ ہی سول انتظامیہ اور مقامی افراد نے بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔