اسلام آباد : وزیر مملکت بلال بن ثاقب کی بٹ کوائن اور ایتھیریئم کے حوالے سے 7 سال پرانی پیشگوئی درست ثابت ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے سرمایہ کاری و ڈیجیٹل اکانومی بلال بن ثاقب کی 7 سال پرانی کرپٹو پیشگوئی درست ثابت ہوگئی۔
2018 میں انہوں نے بٹ کوائن کے لیے 8 ہزار ڈالر کا مضبوط سپورٹ لیول پیش گوئی کی تھی، آج بٹ کوائن 1 لاکھ 24 ہزار ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔
بلال بن ثاقب نے اس وقت ایتھیریئم کے لیے بھی 430 ڈالر کی سطح کو اہم قرار دیا تھا، جو اب بڑھ کر 4 ہزار 300 ڈالر سے زائد پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ان کی درست پیش گوئیوں کو ماہرین دور اندیشی اور اسمارٹ انویسٹمنٹ کی بہترین مثال قرار دے رہے ہیں۔
وزیر مملکت نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ جس طرح 2018 میں کرپٹو ایک نظرانداز شدہ اثاثہ تھا مگر آج عالمی معیشت کا تاج بن چکا ہے، بالکل ویسے ہی پاکستان آج سرمایہ کاروں کے لیے ایک کم قیمت مگر قیمتی سرمایہ کاری ہے، جس کا مستقبل کا منافع توقعات سے کہیں زیادہ ہوگا۔
انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان کو کرپٹو کرنسی کا نیا مرکز بنایا جائے گا اور اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو قائم کیا جا رہا ہے، جو ملکی معیشت کو نئی سمت دے گا۔
بلال بن ثاقب کے مطابق پاکستان کرپٹو انڈسٹری میں اسٹریٹجک پوزیشن حاصل کرکے عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنے گا۔
2018: I called $BTC support at $8K.
2025: $BTC at $124k & leading Pakistan’s Bitcoin Strategic Reserve.2018’s overlooked asset became 2025’s crown jewel.
Pakistan is today’s undervalued play and the payoff will be far greater than anyone dares to imagine. https://t.co/qZUMRfJggX
— Bilal bin Saqib MBE (@Bilalbinsaqib) August 14, 2025