Tag: بٹ کوائن کی قیمت

  • بٹ کوائن کی قیمت ڈیڑھ سال کی بلند ترین پر

    بٹ کوائن کی قیمت ڈیڑھ سال کی بلند ترین پر

    لندن : معروف ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت مئی 2022 کے بعد تقریباً 10 ہزار ڈالر اضافے کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    ایک بٹ کوائن کی قیمت 35 ہزار ڈالر سے تجاوز کر جانے سے جو گزشتہ 18 ماہ کی بلند ترین سطح ہے ، اس کی مجموعی مارکیٹ کا حجم 700 ارب ڈالر سے اوپر چلا گیا۔

    برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ اضافہ ری نیوڈ انسٹی ٹیوشنل انٹرسٹ کے باعث حاصل ہوا ہے اور امید ہے کہ مستقبل میں یہ رجحان جاری رہے گا۔

    نیدر لینڈز کے معروف تجزیہ کار پلین بی کے مطابق بِٹ کوائن کی قیمت ناقابل واپسی حد تک پہنچ چکی ہے اور اس کی مارکیٹ میں اضافہ ناگزیر ہے۔

    وہ اس سے قبل بھی اپنے پرائس ماڈلز کے ذریعے کرپٹو کرنسی کے نصف سرکل پیٹرن کی درست پیش گوئی کر چکے ہیں۔

  • ’بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر تک پہنچ سکتی ہے‘

    ’بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر تک پہنچ سکتی ہے‘

    لندن: اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کا کہنا ہے کہ 2022 میں بِٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے کہا ہے کہ اگلے برس کے اوائل میں ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر تک جا سکتی ہے، اور امکان ہے کہ اس کی قیمت ایک لاکھ 75 ہزار ڈالر تک بڑھ جائے گی۔

    چارٹرڈ بینک کی نئی کرپٹو کرنسی ٹیم کے سربراہ جیوفرے کینڈرک نے کہا ہے کہ مستقبل میں بٹ کوائن ادائیگی کا سب سے بڑا ذریعہ بن سکتا ہے۔

    انھوں نے کہا جو سائیکل چل رہا ہے اس کے مطابق بٹ کوائن رواں برس کے آخر میں یا 2022 کے شروع میں ایک لاکھ ڈالر تک جانے کی توقع ہے۔

    بٹ کوائن کو سرکاری کرنسی بنانے والا دنیا کا پہلا ملک

    واضح رہے کہ یورپ میں بدھ کو بٹ کوائن کی قیمت 46 ہزار 24 ڈالرز تھی، جب کہ دو دن قبل پیر کو یہ 52 ہزار ڈالرز تک پہنچ گئی تھی۔

    یاد رہے کہ منگل کو ایل سلواڈور دنیا کا پہلا ملک بن گیا تھا، جس نے بٹ کوائن کو قانونی کرنسی کے طور پر تسلیم کیا، دنیا بھر میں ڈیجیٹل کرنسی یا کرپٹو کرنسی کو اپنانے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔

  • بٹ کوائن کی قیمت، نیا ریکارڈ قائم

    بٹ کوائن کی قیمت، نیا ریکارڈ قائم

    ڈیجیٹل کرنسی کے طور پر استعمال ہونے والے بٹ کوائن کی قیمت نے پہلی بار 50 ہزار ڈالرز کی حد کو عبور کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا کی سب سے مقبول کرپٹو کرنسی بٹ کوائن نے پہلی بار 50 ہزار ڈالرز (80 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) کی حد کو عبور کر لیا ہے۔

    حالیہ مہینوں میں بٹ کوائن کی قدر میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا، اس سے قبل بٹ کوائن نے 2017 میں پہلی بار 10 ہزار ڈالرز اور 2020 میں 20 ہزار ڈالرز کی حد کو عبور کیا تھا، بٹ کوائن کی مارکیٹ ویلیو اب 930 ارب ڈالرز تک پہنچ چکی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق منگل کو بٹ کوائن کی قیمت نے 50 ہزار 689 ڈالرز کی سطح کو چھوا مگر پھر اس میں کمی آنے لگی اور اس کی سطح پچاس ہزار ڈالرز سے نیچے آئی۔

    معروف کمپنی بٹ کوائن کے عوض مصنوعات فروخت کرنے کیلیے تیار

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں معروف امریکی الیکٹرک کار کمپنی ٹیسلا نے 1.5 بلین ڈالر مالیت کے بٹ کوائن خریدے تھے، جس کے بعد بٹ کوائن کی قیموں میں بے پناہ اضافہ ہوا، اور اس کی قیمت 38 ہزار ڈالرز سے چھلانگ لگا کر 46 ہزار ڈالرز تک پہنچ گئی تھی۔

    بٹ کوائن کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق ماضی کے مقابلے میں اس بار قیمت مستحکم رہنے کا زیادہ امکان ہے۔

    دل چسپ بات یہ ہے کہ اب کمپنیوں کی سطح پر سرمایہ کار کرپٹو کرنسی کو خرید رہے ہیں، اور انھیں اس کا مستقبل نظر آ رہا ہے، 2017 میں اس کرنسی کی قدر میں 900 فی صد سے زیادہ اضافہ ہوا تھا، تاہم مالیاتی ماہرین کے انتباہ کے مطابق فروری 2018 میں اس کی قیمت 7 ہزار ڈالرز سے بھی نیچے چلی آ گئی تھی۔