Tag: بٹ کوائن

  • بٹ کوائن 3 ماہ کی کم ترین سطح پر

    بٹ کوائن 3 ماہ کی کم ترین سطح پر

    لندن : ڈیجیٹل کرنسی مارکیٹ میں بٹ کوائن کی قیمت میں مزید بائیس فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور بٹ کوائن تین ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی ڈیجیٹل کرنسی مارکیٹ میں بٹ کوائن 6200 ڈالر سے نیچے بھی ٹریڈ ہوتے دیکھا گیا، مجموعی طور پر بٹ کوائن کی قیمت میں پچپن فیصد کمی ہوچکی ہے۔

    بٹ کوائن کے علاوہ دیگر کرپٹو کرنسیوں کی قیمت میں نمایاں کم دیکھی جارہی ہے۔

    معاشی ماہرین کے مطابق فیس بک اور برطانوی بینک لائیڈز کی جانب سے پابندی عائد کرنےبعد ڈیجیٹل کرنسی سرمایہ کاروں میں اعتماد کھو رہی ہے۔


    مزید پڑھیں :  بٹ کوائن کی قیمت 8000 ڈالر سے نیچے گر گئی


    گذشتہ ہفتے بٹ کوائن کے قیمت میں پندرہ فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اورکاروباری ہفتے کے اختتام پر بٹ کوائن کی قیمت 7625 ڈالر ہوگئی تھی۔

    بٹ کوائن کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب چکے ہیں۔ جبکہ اس صورتحال میں سرمایہ کاروں نے مزید نقصان سے بچنے کیلئے اپنی سرمایہ کاری نکالنا شروع کر دی ہے۔

    صرف سال 2018 میں بٹ کوائن کی قیمت میں چالیس فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گذشتہ سال دسسمبر میں بٹ کوائن کی قیمت 20ہزار ڈالر کی بلند ترین سطح تک گئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • بٹ کوائن کی قیمت 8000 ڈالر سے نیچے گر گئی

    بٹ کوائن کی قیمت 8000 ڈالر سے نیچے گر گئی

    لندن : بٹ کوائن سرمایہ کاروں کو بڑا جھٹکا لگا ، ایک ہفتے میں ڈیجیٹل کرنسی مارکیٹ سے ایک سو اسی ارب ڈالر اڑ گئے، جنوری میں بٹ کوائن کی قیمت چالیس فیصد کی کمی کے بعد 8000 ڈالر سے نیچے گرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق تیزی سے اوپر جانے والی ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن اتنی ہی تیزی سے نیچے گرگئی ، کاروباری ہفتے کے اختتام پر بٹ کوائن کے قیمت میں ہوشربا کمی ریکارڈ کی گئی، جمعے کو بٹ کوائن کے قیمت میں پندرہ فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    کاروباری ہفتے کے اختتام پر بٹ کوائن کی قیمت 7625 ڈالر ہوگئی۔

    رواں ہفتے کے آغاز پر بٹ کوائن مارکیٹ کا مجموعی حجم 578ارب ڈالر تھا جو کہ کم ہوکر 400 ارب ڈالر ہو گئی۔


    مزید پڑھیں :  بٹ کوائن کی قیمت 10 ہزار ڈالرز سے نیچے گر گئی


    بٹ کوائن کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب چکے ہیں۔ جبکہ اس صورتحال میں سرمایہ کاروں نے مزید نقصان سے بچنے کیلئے اپنی سرمایہ کاری نکالنا شروع کر دی ہے۔

    صرف سال 2018 میں بٹ کوائن کی قیمت میں چالیس فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گذشتہ سال دسسمبر میں بٹ کوائن کی قیمت 20ہزار ڈالر کی بلند ترین سطح تک گئی تھی۔


  • بٹ کوائن کی قیمت 10 ہزار ڈالرز سے نیچے گر گئی

    بٹ کوائن کی قیمت 10 ہزار ڈالرز سے نیچے گر گئی

    لندن : بِٹ کوائن کرپٹو کرنسی کی مالیت میں پچاس فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی اور بِٹ کوائن کی قیمت نو ہزار دو سو ڈالر تک گرتے دیکھا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تیزی سے اوپر جانے والی ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن اتنی ہی تیزی سے نیچے گرگئی، بٹ کوائن کی قیمت میں پچاس فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس ڈیجیٹل کرنسی کی مالیت دس ہزار ڈالرز سے بھی نیچے گرگئی ہے اور بٹ کوائن کے شیئر کی مالیت 9807.56 ڈالرز پر ریکارڈ کی گئی جبکہ جبکہ عالمی سطح پر بٹ کوائن کی مارکیٹ کا حجم سات سو ارب ڈالر سے کم ہوکر پانچ سو ارب ڈالر ہوگیا۔

    بٹ کوائن کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب چکے ہیں۔ جبکہ اس صورتحال میں سرمایہ کاروں نے مزید نقصان سے بچنے کیلئے اپنی سرمایہ کاری نکالنا شروع کر دی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ہی بٹ کوائن تاریخ کی بلند ترین سطح بیس ہزار ڈالر تک پہنچا تھا۔


    مزید پڑھیں : بٹ کوائن کرنسی میں لین دین شرعاً حرام ہے‘ مفتی اعظم مصر


    خیال کیا جا رہا ہے کہ بِٹ کوائن کی قیمت میں کمی جنوبی کوریا  کی جانب سے پابندی عائد کرنے کے اعلان سے جوڑا جا سکتا ہے۔

    منگل کے روز جنوبی کوریا کے وزیرِ خزانہ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ورچوئل کرنسی ایکسچینجوں کو بند کرنا حکومت کا ایک آپشن ہے، اسے کریپٹو کرنسیوں کے حوالے سے قانون سازی کرنی ہے کیونکہ یہ ایک سپیکیلیٹو انویسٹمنٹ ہے۔‘


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن 12 ہزار ڈالرز سے بھی تجاوز کر گئی

    ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن 12 ہزار ڈالرز سے بھی تجاوز کر گئی

    ٹوکیو : ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت 12 ہزار ڈالرز سے بھی تجاوز کرگئی ہے اور دس ہزار ڈالرز کی تاریخی حد عبور کرنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق تیزی سے ابھرتی ہوئی ورچوئل کرنسی نے دوسری کرنسیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور محض چند روز قبل دس ہزار ڈالرز کی تاریخی حد کو عبور کرنے والی بٹ کوائن نے اب 12 ہزار ڈالرز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے چنانچہ اب ایک بٹ کوائن کی قیمت پاکستانی 12 لاکھ روپے کے برابر ہو گئی ہے.

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق بٹ کوائن کرنسی کی دنیا میں اپنا مقام منفرد سے منفرد کرتی جارہی ہے اور ایسے ہی بٹ کوائین کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا گیا تو مستقبل قریب میں دنیا بھر بٹ کوائن کی حاکمیت قائم ہو جائے گی جس کا ایک ثبوت ایک بٹ کوائن کا 12 ہزار ڈالرز سے بھی تجاوز کر جانا ہے جس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا.

    خیال رہے محض سات سال قبل مئی 2010 کو ایک کمپیوٹر ڈویلپر نے پہلی مرتبہ ڈیجیٹل کرنسی کے 10 ہزار یونٹ سے 2 پیزا خریدے تھے اور اس وقت انہیں اندازہ بھی نہیں تھا کہ یہ گمنام کرنسی اتنی ترقی کر جائے گی کہ ایک بٹ کوائن کی قیمت 12 ہزار ڈالرز کو بھی پیچھے چھوڑ جائے گی.

    کرنسی کے تبادلے سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ پیزا کی خریداری بٹ کوائن سے کسی چیز کی پہلی خریداری بھی تھی تاہم اُس وقت دس ہزار بٹ کوائن کی قدر 40 ڈالرز کے برابر تھی اور اب بھی بٹ کوائن رکھنے والے ہر سال بائیس مئی کو بٹ کوائن پیزا ڈے مناتے ہیں.

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اپنے آغاز کے وقت کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ بٹ کوائن کی قدر میں اتنا اضافہ ہوگا کہ یہ دنیا کی مضبوط ترین کرنسی ڈالرز کو بھی بہت پیچھے چھوڑ جائے گی اور بقیہ کرنسی غیر اہمیت ہوتی جائیں گی اور مقابلے کا رجحان اتنا زیادہ بڑھ جائے گا.

    یاد رہے کہ نومبر کے مہینے میں یہ کرنسی پہلے سات ہزار ڈالر پھر آٹھ پزار ڈالر سے ہوتے ہوئے مہینے کے آخر تک دس ہزار ڈالرز تک پہنچ گئی اور دسمبر کے پہلے ہفتے ہی میں 12 ہزار ڈالرز کا سنگ میل عبور کرلیا جس سے محسوس ہوتا ہے کہ یہ ڈالرز، یورو، ین اور پاؤنڈز پر حاوی ہوجائے گی.

  • بٹ کوائن : ڈیجیٹل ورچوئل کرنسی سے آن لائن شاپنگ کی جاسکتی ہے

    بٹ کوائن : ڈیجیٹل ورچوئل کرنسی سے آن لائن شاپنگ کی جاسکتی ہے

    بِٹ کوائن حالیہ عرصے میں تیزی سے ابھرنے والی ایک مقبول ڈیجیٹل ورچوئل کرنسی ہے، جس کے ذریعے لوگ آن لائن کمپنیوں سے مصنوعات اور خدمات خرید سکتےہیں۔

    اس وقت اسے متعدد ممالک جیسے کینیڈا، چین اور امریکا وغیرہ میں استعمال کیا جارہا ہے تاہم دنیا میں انٹرنیٹ تک رسائی رکھنے والا ہر شخص اس کرنسی کو خرید سکتا ہے۔

    اس کرنسی کی لین دین کے لیے صارف کا لازمی طور پر بٹ کوائن والٹ اکاؤنٹ ہونا چاہیے، جسے بٹ کوائن والٹ اپلیکشن ڈاؤن لوڈ کرکے بنایا جاسکتا ہے۔

    ا یک بٹ کوائن 283.90 ڈالرز کا ہے اور اس کے استعمال کی شرح میں بہت تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کی وجہ سے بڑی کمپنیاں انہیں آن لائن خریداری کے لیے قبول کرنے لگی ہیں۔