Tag: بپاشا باسو

  • بپاشا باسو بھی اپنی بیٹی کو منظر عام پر لے آئیں

    بپاشا باسو بھی اپنی بیٹی کو منظر عام پر لے آئیں

    بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ بپاشا باسو اور اداکار کرن سنگھ گروور اپنی اکلوتی بیٹی دیوی باسو گروور کو آخر اپنے مداحوں کے سامنے لے آئے۔

    بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور 30 اپریل 2016 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے، شادی کے 6 سال بعد 12 نومبر 2022 کو ان کے گھر ننھی پری کی آمد ہوئی جس کا نام ’دیوی‘ رکھا گیا تھا۔

    سال 2015 میں بالی وڈ فلم ’الون‘ میں بپاشا اور کرن نے ایک ساتھ کام کیا اور اسی فلم کے سیٹ پر دونوں ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہوگئے اور محبت کو مضبوط رشتے میں بدلتے ہوئے 2016 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

    بپاشا باسو نے فوٹو اینڈ دیڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گزشتہ روز عیسائیوں کے تہوار ’کرسمس‘ پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں دیوی کو ’کرسمس ٹری‘ کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

  • صحیح وقت آنے پر شادی ہوجائے گی، بیپاشا باسو

    صحیح وقت آنے پر شادی ہوجائے گی، بیپاشا باسو

    ممبئی: بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو اور اداکار ہرمن باویجا نے کہا ہے کہ وہ صحیح وقت آنے پر شادی کرلیں گے۔

    اداکار ہرمن باویجا جن کو اداکارہ بپاشا باسو سے تعلق کی بناء پر شہرت ملی ہے،  ہرمن باویجا نے اپنی گفتگو میں کہا ہے کہ اگر ان کی بپاشا کے ساتھ شادی ہونا تقدیر میں لکھا ہوا ہے تو وقت آنے پر ایسا ہی ہوجائے گا اور اگر ایسا نہیں ہے تو ہمارے لیے اور بہتر راستے کھل جائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی چیز کی منصوبہ بندی نہیں کی ،جو نصیب میں تھا سامنے آتا گیا۔

    دوسری طرف بپاشا نے ہرمن کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں شادی کی کوئی جلدی نہیں ہے، میری والدہ بھی مجھ سے پوچھتی رہتی ہیں کہ شادی کب کرو گی تو میرا جواب ہوتا ہے کہ جب وقت آئے گا تو ہوجائے گی۔