Tag: بچالیا

  • آسٹریلیا، جج نے ملک بدر ہونے والے سری لنکن خاندان کو بچالیا

    آسٹریلیا، جج نے ملک بدر ہونے والے سری لنکن خاندان کو بچالیا

    سڈنی : آسٹریلوی عدالت کے نے حکم صادر کیا ہے کہ سری لنکن تارکین وطن کے چاررکنی خاندان کو ملک کے شمالی شہر ڈارون میں حکام کے حوالے کیاجائے۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں سری لنکا کی تامل آبادی سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کے دو شیر خوار بچوں سمیت ایک چار رکنی خاندان کی جبری ملک بدری کے خلاف ایک جج نے طیارے کے پائلٹ کو فون کر کے اس ہوائی جہاز کو دوران پرواز ہی واپس بلا لیا۔

    انسانی حقوق کے آسٹریلوی کارکنوں کی طرف سے وزیر داخلہ پیٹر ڈتن پر سیاسی فیصلوں کے ذریعے انسانوں کے بالواسطہ قتل کا الزام لگایا جاتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہ ڈرامائی واقعہ گزشتہ روز پیش آیاجب آسٹریلوی حکومت نے یہ حکم کی تکمیل کےلیے تامل نسل کے ایک سری لنکن خاندان کے چاروں افراد کو، جن میں دو آسٹریلیا ہی میں پیدا ہونے والے شیر خوار بچے بھی شامل تھے، میلبورن ہی میں تارکین وطن کے ایک حراستی مرکز سے نکال کر بذریعہ ہوائی جہاز ملک بدر کر کے واپس سری لنکا پہنچا جارہا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ اس حکومتی فیصلے پر ملکی عوام، خاص کر تارکین وطن سے ہمدردی رکھنے والے حلقوں میں شدید غصہ پایا جاتا تھا۔

    سرکاری حکم پر عمل کرتے ہوئے حکام نے اس خاندان کے چاروں افراد کو ملک بدر کر بھی دیا اور انہیں لے کر جانے والا ہوائی جہاز فضا میں بلند بھی ہو چکا تھاکہ دوران پرواز میلبورن ہی کی ایک خاتون وفاقی جج نے اس بہت متنازعہ معاملے کو مزید ڈرامائی رنگ دے دیا۔

    جج ہیتھر رائلی نے رات گئے ایک فیصلہ کیا اور پھر خود ہوائی جہاز کے پائلٹ کو اس وقت فون کیا، جب یہ طیارہ پرواز میں تھا۔

    اس وفاقی جج نے پائلٹ کو حکم دیا کہ وہ اپنے طیارے کو دوبارہ زمین پر اتارے اور سری لنکن تارکین وطن کے اس خاندان کو ملک کے شمالی شہر ڈارون میں حکام کے حوالے کر دے۔

    اس واقعے میں جس تامل جوڑے اور اس کے بچوں کو جج نے ملک بدر کیے جانے سے کم از کم عارضی طور پر روک دیا، اس میں دو چھوٹی بچیاں بھی شامل ہیں،یہ تامل مرد اور عورت 2012ءاور 2013ءمیں پناہ کی تلاش میں دو مختلف واقعات میں کشتیوں کے ذریعے آسٹریلیا پہنچے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ان کی دونوں بیٹیوں کی عمریں چار اور دو سال ہیں اور وہ دونوں آسٹریلیا ہی میں پیدا ہوئی تھیں،یہ دونوں شیر خوار بچیاں آج تک کبھی سری لنکا نہیں گئیں لیکن انہیں آسٹریلیا میں پیدا ہونے کے باوجود آسٹریلوی شہریت کے حصول کا حق حاصل نہیں ہے۔

    اس بارے میں ملکی وزیر داخلہ پیٹر ڈٹن نے کہا تھاکہ یہ خاندان کوئی مہاجروں کا خاندان نہیں ہے اور اسی لیے اسے یہ استحقاق حاصل نہیں کہ آسٹریلوی حکومت اسے تحفط فراہم کرے۔

    تارکین وطن کے اس خاندان کی ملک بدری کے حکومتی فیصلے اور پھر ایک وفاقی جج کی طرف سے اسے لے جانے والے ہوائی جہاز کو واپس بلائے جانے کا یہ واقعہ اس امر کی ایک تازہ مثال ہے کہ ملکی حکومت کی تارکین وطن کے خلاف انتہائی سخت گیر پالیسیاں کتنی متنازعہ ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ انہی پالیسیوں کی وجہ سے اقوام متحدہ تک بھی آسٹریلوی حکومت کے کئی فیصلوں کی شدید مذمت کر چکا ہے۔

  • جرمنی میں چلتے ٹرک میں ڈرائیور کا انتقال، ساتھی نے شہریوں کو بڑے حادثے سے بچالیا

    جرمنی میں چلتے ٹرک میں ڈرائیور کا انتقال، ساتھی نے شہریوں کو بڑے حادثے سے بچالیا

    برلن : جرمن حکام نے جانب سے اپنی جان خطرے میں ڈال کر چلتے ٹرک میں سوار ہوکر شہریوں کی جان بچانے والے ڈروائیور کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی میں ایک پرھجوم اور تیز رفتار شاہراہ پر پیش آنے والے حادثے کے دوران ایک ڈرائیور کا انتقال ہوگیا جب کہ دوسرے ٹرک ڈرائیور نے اپنی جان پرکھیل کر لوگوں کو ایک بڑے حادثے سے بچالیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جرمن پولیس کا کہناتھا کہ شمالی علاقے کی شاہراہ اے1 پر اچانک ایک ٹرالر سڑک کے درمیان لگی جیرسی حفاظتی دیوار کو روند کرآگے بڑھنے لگا تو اس کے پیچھے چلنے والی ٹریفک رک گئی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ اس دوران ایک 43 سالہ ٹرک ڈرائیور نے اپنی گاڑی چھوڑ کر حادثے کا شکار ہونے والے ٹرالر پر چڑھ کر اس کا دروازہ ہتھوڑے کی مدد سے توڑا اور اس میں داخل ہونے کے بعد ٹرک کو روک دیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ٹرک کو حادثہ اس کے ڈرائیور کے ڈرائیونگ کے دوران انتقال کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو ٹیم 54 سالہ ڈرائیور کی زندگی بچانے میں ناکام رہی۔

    جرمن خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اپنی گاڑی چھوڑ کر چلتے ٹریلر سوار ہوکراسے روکنے اور ایک بڑے ٹریک حادثے سے محفوظ رکھنے پر باہمت ٹرک ڈرائیور کی بروقت کارروائی پر اس کی بڑے پیمانے پر تحسین کی جا رہی ہے۔

  • پولینڈ: بہادری کی انوکھی مثال، کھڑکی سے گرتے کمسن کو چھ سالہ لڑکے نے بچالیا

    پولینڈ: بہادری کی انوکھی مثال، کھڑکی سے گرتے کمسن کو چھ سالہ لڑکے نے بچالیا

    وارسا : پولینڈ میں چھ سالہ بچے نے حیرت انگیز طور پر حاضر دماغی اور ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے تین سالہ بھائی کی جان بچالی۔

    تفصیلات کے مطابق پولینڈ کے جنوبی علاقے چیزوائس میں 6 سالہ ماژکس اپنے دادا کے گھر میں اپنے تین سالہ بھائی کورڈئن کے ہمراہ کھیل رہا رہا تھا کہ اچانک اس کے تین سالہ بھائی نے کھڑکی سے چھلانگ لگا دی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت بچے کے سرپرست شراب پی کر سو رہے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بچہ کھڑکی کے پاس کھڑا مسکرا رہا ہے جس کی بعد میں ماژیک کے نام سے شناخت ہوئی اور کھڑکی سے زمین کا فاصلہ تقریباً15 فٹ سے 20 فٹ ہے اور بچہ سے چھلانگ لگا دیتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ماژیک اور دوسرا بچہ ایک ساتھ کھیل رہے تھے اور تین سالہ کورڈئن کھڑکی سے چھلانگ لگانے کےلیے تیار تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے واقعے کی اطلاع کے بعد کورڈئن کی والدہ کو تلاش کیا تو وہ اور دادا کثرت شراب نوشی کے باعث سو رہے ہیں اور بچے کی دیکھ بھال اس کی خالہ کررہی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولش حکام کی جانب سے ماژیک کو بچے کو ممکنہ زخموں سے بچانے کےلیے انعام دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ 6 سالہ بچہ گھر کی کھڑکی سے چھلانگ لگانے والے اپنے تین سالہ بچے کو ممکنہ زخموں سے بچا کر ہیرو بن گیا، جسے حکومت کی جانب سے ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا۔

  • پاک فوج کے پائلٹس نے روسی کوہ  پیما کو بچالیا،آئی ایس پی آر

    پاک فوج کے پائلٹس نے روسی کوہ پیما کو بچالیا،آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : پاک فوج کے پائلٹس نے روسی کوہ پیما کو بچالیا، ،الیگزینڈرگوف 20 ہزار650 فٹ کی بلندی پر پچیس جولائی سے پھنسا ہوئے تھے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فوج کے پائلٹس نے شمالی علاقہ جات میں لتوک چوٹی پر پھنسے روسی کوہ پیماء کو بچالیا۔

    آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ روسی کوہ پیماء الیگزینڈر گوکوف شمالی علاقہ جات کے بیاؤف گلیشئر کی لتوک چوٹی پر 20 ہزار 650  فٹ کی بلندی پر پچیس جولائی سے پھنسا ہوئے تھے اور ان کے پاس 3دن قبل کھانے پینے کا سامان بھی ختم ہوگیا تھا۔

    ترجمان کے مطابق  پاک فوج کے شعبہ ایوی ایشن کے پائلٹس نے 26 سے 30جولائی تک سات بار کوہ پیماء کو نکالنے کیلئے کوششیں کیں تاہم شدید موسمی حالات ، اور بلندی کے باعث کوہ پیماء کو تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    بار بار کی کوششوں کے بعد بالاخر پاک فوج کے پائلٹس کو کامیابی ملی اور روسی کوہ پیماء کوچوٹی سے نکال کر سی ایم ایچ اسکردومنتقل کردیا گیا۔

    پاک فوج کا بیاؤف گلئشیر کا ریسکیو آپریشن کسی بلند ترین مقام پر کیا گیا پہلا ریسکیو آپریشن ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل کینیڈین کوہ پیما دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ’کے ٹو‘ سر کرنے کے دوران اونچائی سے گر کر جان کی بازی ہار گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • راولپنڈی: پاک فوج نے سلوانیا کے کوہ پیما کو بچالیا، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: پاک فوج نے سلوانیا کے کوہ پیما کو بچالیا، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی :پاک فوج نے کوہ قراقرم پر پھنسے سلوانیا کے کوہ پیما کی جان بچالی، بیماری کے باعث اٹھارہ ہزار فٹ کی بُلندی پر پھنس گیا تھا۔

    پاک فوج نے سلوانیا کے کوہ پیما کو مشکل سے نکالا، پہاڑوں میں پھنسے بیمار کوہ پیما کی جان بچائی، سلوانیا کے کوہ پیما کیپٹن راک ڈیک مین سات رُکنی ٹیم کے ہمراہ قراقرم کی چوٹی سر کرنے کی مُہم پر تھے۔

    کیپٹن راک بیماری کے باعث اٹھارہ ہزار فٹ بلندی پر پھنس گئے اور سطح سمندر سے اتنی بلندی کے باعث کیپٹن کی طبیعت خراب ہوگئی، اطلاع ملتے ہی پاک فوج نے ہیلی کاپٹرآئی ایچ ای کیمپ بھجوادیا۔

    آئی ایس پی آرکےمطابق آپریشن میں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرنے حصہ لیا، کوہِ قراقرم میں پھنسے سلوانیا کے کوہ پیما کو ریسکیو کرنے کے بعد اسکردو منتقل کردیا گیا،  کیپپٹن راک کی طبیعت بہتر بتائی جارہی ہے۔