Tag: بچوں پر تشدد

  • تعلیمی اداروں میں بچوں پر تشدد پر پابندی یقینی بنائی جائے، ڈائریکٹرجنرل ایجوکیشن کوحکم

    تعلیمی اداروں میں بچوں پر تشدد پر پابندی یقینی بنائی جائے، ڈائریکٹرجنرل ایجوکیشن کوحکم

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈائریکٹرجنرل ایجوکیشن کو حکم دیا ہے کہ اسلام آبادکے تعلیمی اداروں میں بچوں پر تشدد  پر پابندی یقینی بنائی جائے ، آرٹیکل14 کےتحت بچوں کوحاصل حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے بچوں پرتشدد اور سزاکےخلاف درخواست پرسماعت کا تحریری حکم جاری کردیا، چارصفحات پر مشتمل حکم نامہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نےتحریرکیا ہے، درخواست گلوکارشہزادرائےکی جانب سےدائر کی گئی ہے۔

    تحریری حکم میں کہا گیا اٹارنی جنرل آئندہ سماعت پرعدالتی معاونت کریں، آرٹیکل14 کےتحت بچوں کوحاصل حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے اور ڈائریکٹرجنرل ایجوکیشن وفاقی تعلیمی اداروں میں تشددپرپابندی یقینی بنائیں۔

    حکم نامے میں کہا گیا ڈائریکٹرجنرل ایجوکیشن شکایات وصول کرنےکےحوالےسےمیکنزم بنائیں اور وفاقی تعلیمی اداروں میں جسمانی سزاؤں سے متعلق شکایات کاازالہ کریں جبکہ نجی اسکولزکےلیےریگولیٹری باڈی عدالتی ہدایت پرنوٹیفکیشن جاری کرے۔

    تحریری حکم کے مطابق سیکریٹری انسانی حقوق یو این کنونشن کے تحت بچوں کو حاصل حقوق کے قانون پر عمل درآمد کی رپورٹ اور داخلہ، قانون وانصاف اور تعلیم کے سیکرٹریز بھی جواب جمع کرائیں، جبکہ اٹارنی جنرل آئندہ سماعت پرعدالت کی معاونت کریں۔

    مزید پڑھیں : تعلیمی اداروں میں بچوں پر تشدد ، حکومت سے 2 ہفتے میں جواب طلب

    حکم نامے میں کہا گیا انسپکٹرجنرل پولیس اسلام آبادبھی درخواست میں جواب جمع کرائیں اور رجسٹرارآفس کیس 5مارچ کو سماعت کے لیے مقرر کرے۔

    گذشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے بچوں پر تشدد اور جسمانی سزا پر پابندی کی درخواست پر سیکرٹریز داخلہ، قانون، تعلیم، انسانی حقوق اورآئی جی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا تھا۔

    وکیل نے کہا تھا تعلیمی اداروں میں بچوں کو سزا دینا معمول بن چکا ہے، پڑھائی میں بہتری کے لئے بچوں کو سزا کو ضروری تصور کیا جاتا ہے، بچوں پر تشدد اور سزا کی خبریں آئے روز میڈیا میں آرہی ہیں۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ بچوں کے حقوق کے حوالے سے پاکستان 182 ممالک میں سے 154 پوزیشن پر ہے، عدالت یو این کنونشن کے تحت بچوں کے تحفظ کے قوانین پر عمل درآمد کا حکم دے۔

  • بچوں پر تشدد اور جسمانی سزا پر پابندی،  معروف گلوکار عدالت پہنچ گئے

    بچوں پر تشدد اور جسمانی سزا پر پابندی، معروف گلوکار عدالت پہنچ گئے

    اسلام آباد : معروف گلوکار شہزاد رائے نے بچوں پرتشدداور جسمانی سزا پر پابندی کےلیے درخواست دائر کردی، جس میں کہا گیا اسکولز،جیل اوربحالی مراکز کی جگہ بچوں کو جسمانی سزا پرپابندی عائدکی جائے، یواین کنونشن کےتحت بچوں کےتحفظ کےقوانین پرمکمل عمل کی ہدایت کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں بچوں پرتشدداور جسمانی سزا پر پابندی کےلیے درخواست دائر کردی گئی ، درخواست زندگی ٹرسٹ کےصدر معروف گلوکار شہزاد رائے نے دائر کی۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں بچوں کو سزا دینا معمول بن چکاہے، پڑھائی میں بہتری کے لئے بچوں کو سزا کو ضروری تصور کیا جاتا ہے، بچوں پر تشدداور سزا کی خبریں آئے دن میڈیا میں آرہی ہیں۔

    دائر درخواست میں کہا گیا کہ بچوں کےحقوق پرپاکستان 182 ممالک میں سے 154 پوزیشن پرہے اور استدعا کی پاکستان پینل کوڈکی شق 89 بنیادی انسانی حقوق سےمتصادم قرار دی جائے، آرٹیکل 89بنیادی انسانی حقوق اوربچوں کےحوالے سے یو این کنونشن کےخلاف ہے۔

    درخواست میں استدعا کی اسکولز،جیل اوربحالی مراکز کی جگہ بچوں کو جسمانی سزا پرپابندی عائدکی جائے، یواین کنونشن کےتحت بچوں کےتحفظ کےقوانین پرمکمل عمل کی ہدایت کی جائے۔

    دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ، قانون، تعلیم،انسانی حقوق ،آئی جی اسلام آباددرخواست میں فریق بنایا اور کہا بچوں کےبنیادی حقوق کےتحفظ کویقینی بنانے کےلیے حکم امتناع جاری کیاجائے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا شیخوپورہ میں بچوں پرتشدد کے واقعے کا نوٹس

    وزیراعلیٰ پنجاب کا شیخوپورہ میں بچوں پرتشدد کے واقعے کا نوٹس

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شیخوپورہ میں بچوں پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے شیخوپورہ کے علاقے نارنگ منڈی میں بچوں پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او کو انکوائری کا حکم دے دیا۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ بچوں پر تشدد کے ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ تشدد کا نشانہ بننے والے بچوں کو ہرصورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز شیخوپورہ کے علاقے نارنگ منڈی میں ریل بازار کے بااثر دکانداروں نے 4 معصوم بچوں کو دکان سے ٹافیاں اور پیسے چوری کرنے کے شبہ میں پکڑا اور ہاتھ باندھ کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

    دکانداروں نے بچوں کے سر مونڈ ڈالے اور منہ کالے کرکے بازار کا چکر لگوایا، بچوں کی حالت غیر ہونے پر بھرے بازار میں انہیں پھینک دیا۔

    راہگیروں نے بچوں کو نجی اسپتال پہنچایا جہاں طبی امداد دینے کے بعد بچوں کو والدین کے حوالے کردیا گیا۔

  • پی آئی اے ڈے کیئر سینٹرمیں بچوں پرتشدد کی ویڈیو، انتظامیہ کا موقف سامنے آگیا

    پی آئی اے ڈے کیئر سینٹرمیں بچوں پرتشدد کی ویڈیو، انتظامیہ کا موقف سامنے آگیا

    کراچی: پی آئی اے کے ڈے کیئر سینیٹر کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جارہی ہے.

    تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں ملازمہ کو ننھے بچوں پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    البتہ ترجمان پی آئی اے نے اسے فروری 2018 کی ویڈیو قرار دیتے ہوئے قومی ادارے کے خلاف سازش قرار  دیا  ہے۔

    ترجمان کے مطابق ایک پرانی ویڈیو وائرل کرنے کا مقصد قومی ادارے کو بدنام کرنا ہے.ویڈیو بنانے والی خاتون کی چھان بین کررہے ہیں، خاتون کوفوری نوکری سےفارغ کیا جائے گا.

    انھوں نے واضح کیا کہ ویڈیو میں نظر آنے والی عورت آیا ہے، جسے اس کے منفی رویے کی پاداش میں ملازمت سے برخاست کر دیا گیا تھا.

    انھوں نے مزید کہا کہ ڈے کیئر سینٹرمیں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جا رہے ہیں، ڈے کیئر میں بچوں کےوالدین کوبھی کیمروں تک رسائی دی جائے گی.

  • پنکھا خراب ہونے پرہوٹل مالک کاکمسن ویٹرپروحشیانہ تشدد

    پنکھا خراب ہونے پرہوٹل مالک کاکمسن ویٹرپروحشیانہ تشدد

    راجووال: ہوٹل کا پنکھا خراب ہونا کمسن ویٹر کا جرم بن گیا، ہوٹل مالک نے کھمبے سے ہاتھ باندھ کر کوڑے مارے، وحشیانہ تشددسے بلبلاتا بچہ ہوٹل مالک سے رحم کی اپیل کرتا رہا، مالک کو ذرہ ترس نہ آیا،ڈی پی او اوکاڑہ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ،ملزم گرفتارکرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں چورستہ میاں خاں میں بجلی کی ٹرپنگ سے ہوٹل کا پنکھا جل گیا جس پر ہوٹل مالک عمران چوہدری نے ویٹر کی ڈیوٹی پر تعینات 13 سال کے زین العابدین نامی بچے پر تمام غصہ نکال دیا،ویٹر بچے کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے مالک نے بچے کے ہاتھ کھمبےکے ساتھ دیوار سے باندھ دئیے اور معصوم بچے پر وحشیانہ تشدد کرنا شروع کر دیا۔

    کوڑے کھاتا کم سن ویٹر بلبلاتا ہوا مالک سے رحم کی اپیل کرتا رہا مگر ظالم درندہ صفت مالک کو زرہ بھر رحم نہ آیا اور اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتا رہا جس کی تشدد کی فوٹیج میڈیا نے حاصل کر لی ہے جس میں ظالم مالک کی جانب سے بچے پرتشدد کیا جا رہا تھا اور بچہ رو رو کر رحم کی اپیل کر رہا ہے ۔

    کمسن ویٹر پر تشدد کا ڈی پی او جہانزیب نذیر نے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ چائلڈ لیبر کی اجازت ہر گز نہیں،تشدد کرنے والے ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا،ملزم ہوٹل مالک کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد تھانہ چورستہ میاں خاں کی پولیس نے عمران نامی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

  • حیدرآباد: میکینک اور اسکی اہلیہ کا کم عمرلڑکے پرتشدد

    حیدرآباد: میکینک اور اسکی اہلیہ کا کم عمرلڑکے پرتشدد

    حیدرآباد: حیدرآباد میں میکینک اور اس کی اہلیہ نے کم عمرلڑکے کو بد ترین تشدد کانشانہ بنایا ہے۔ متاثرہ بچے نے حیدر آباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا ہے اور میکنک، اسکی اہلیہ اور بچوں کیخلاف کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میکینک اور اس کی اہلیہ بدترین تشدد کی داستان سنانے والا کم عمر بچہ حیدرآباد پریس کلب کے سامنے اپنے زخموں کی دادرسی کے لئے لوگوں کو پکارتا رہا اور اس بچے کا نام ہے سبحان۔

    دس ماہ قبل اس کا چچا اسے ورکشاپ پر ملازمت کیلئے چھوڑ کر گیا تھا۔ جہاں اس کی رہائش ورکشاپ کے مالک استاد شریف کے گھرہی میں تھی۔ متاثرہ بچے کا کہنا ہے کہ استاد شریف کے بیٹے اس کو بد فعلی کا نشانہ بناتے جس کی شکایت گزشتہ روز اس نے استاد شریف اور اس کی اہلیہ سے کی تو دونوں نے مشتعل ہوکر لوہے کی چین اور بیلٹ سے اس پر بدترین تشدد کیا اور گھر سے نکال دیا ہے۔

    متاثرہ بچے نے حکام بالا سے درخواست کی ہے کہ اس کے ساتھ بدفعلی اور تشدد کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف کاروائی کرکے اسے انصاف دلایا جائے۔ احتجاج کے بعد متاثرہ بچے کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔