Tag: بچوں سے بدفعلی

  • سوشل میڈیا کے ذریعے  دوستی کرکے کم عمر بچوں سے بدفعلی اور ویڈیوز بنانے والے گینگ کا اِنکشاف

    سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی کرکے کم عمر بچوں سے بدفعلی اور ویڈیوز بنانے والے گینگ کا اِنکشاف

    پاکپتن : کم عمر بچوں سے بدفعلی اور ویڈیوز بنانے والے گینگ کا اِنکشاف سامنے آیا، ملزمان ویڈیوز بنا کر بھتہ وصول کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی قائم کرکے عمر بچوں سے بد فعلی اور ویڈیوز بنانے والے گینگ کا اِنکشاف سامنے آیا۔

    ملزمان بچوں کو ان کی بد فعلی کی ویڈیوز دِکھا کر بلیک میل کرتے رہے جبکہ گینگ مُبینہ طور پر بچوں سے لاکھوں روپے وصول کرچکا ہے ، پیسے نہ مِلنے پر ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔

    بلیک میلنگ کے شِکار نویں جماعت کے طالبعلم نے بھانڈا پھوڑ دیا، ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ بلیک میلنگ کا شِکار رہنے والا بچہ منظرِعام پر آگیا۔

    ملزمان نویں جماعت کے بچے کو ویڈیو دکھا کا بلیک میل کرتے رہے اور بلیک میل کرکے ملزمان نے ڈیڑھ لاکھ سے زائد نقدی ہتھیا لی،

    اذیت کا شکار مُکرم نامی طالب علم نے حیران کن انکشافات کئے ، طالب علم آن لائن ایپس سے لون اور گھر سے پیسے اور موبائل چوری کرکے بھتہ دیتا رہا۔

    ملزمان کے پاس متعدد بچوں کی ویڈیوز ہونے کا اِنکشاف کیا ، شہریوں نے سفاک ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    تھانہ سٹی پولیس نے متاثرہ بچے کے والد وقاص وٹو کی مدعیت میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

  • کراچی: چھوٹی عمر کے متعدد بچوں کو بدفعلی کا شکار بنانے والا ملزم گرفتار

    کراچی: چھوٹی عمر کے متعدد بچوں کو بدفعلی کا شکار بنانے والا ملزم گرفتار

    کراچی : شہرقائد میں چھوٹی عمر کے متعدد بچوں کو بدفعلی کا شکار بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ، گرفتاری سے قبل بھی ملزم نے بارہ سالہ بچے کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بن قاسم ملیر سے چھوٹی عمر کے متعدد بچوں کو بدفعلی کا شکار بنانے والے ملزم گرفتار کرلیا ، ملزم کو خفیہ اطلاع پر باقاعدہ منصوبہ بندی سے گرفتار کیا گیا۔

    ملزم اسلم ولد غلام حسن بچوں کو تبرکات کھلانے یا دینے کے بہانے بہلا پھسلا کر شکار بناتا اور بچوں کو مین نیشنل ہائی وے کے قریب مشکوک پلاٹ/گھر پر لا کر بدفعلی کا نشانہ بناتا تھا۔

    گرفتاری سے قبل بھی ملزم نے بارہ سالہ بچے کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا ، متاثرہ بچے کے والد کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی، گرفتار ملزم کیخلاف کم عمر بچوں کیساتھ زنا/بدفعلی کے چار مقدمات تھانہ بن قاسم اور شاہ لطیف میں درج ہیں۔

    گرفتار ملزم کی گرفتاری کے متعلق شہر کے تمام تھانوں میں مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے اور ملزم اسلم کیخلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔