Tag: بچوں سے جنسی زیادتی

  • پنجاب میں کم عمر بچوں سے جنسی زیادتی کے ہوشربا اعداد و شمار سامنے آ گئے

    پنجاب میں کم عمر بچوں سے جنسی زیادتی کے ہوشربا اعداد و شمار سامنے آ گئے

    اسلام آباد: پاکستان کے سب سے گنجان آباد صوبے پنجاب میں کم عمر بچوں سے جنسی زیادتی کے ہوشربا اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں پنجاب پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا گیا کہ پنجاب میں گزشتہ 5 سال میں کم عمر بچوں سے جنسی زیادتی کے 5 ہزار 623 کیسز سامنے آئے۔

    رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 2020 میں کم عمر بچوں سے زیادتی کے 1082 کیسز رپورٹ ہوئے، 2021 میں کم عمر بچوں سے زیادتی کے 11 سو 48 کیسز درج ہوئے، جب کہ 2022 میں بچوں سے زیادتی کے 1 ہزار 111 کیسز سامنے آئے۔

    کراچی : نجی کلینک میں غلط انجکشن لگنے سے 3 سالہ بچی جاں بحق

    پنجاب پولیس کی رپورٹ کے مطابق 2023 میں کم عمر بچوں سے زیادتی کے واقعات کی تعداد 1250 ہو گئی، اور رواں برس 2024 کے صرف 10 ماہ میں 1077 کم عمر بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

    پنجاب پولیس نے بتایا کہ 5623 میں سے 4600 کیسز چالان ہوئے، جب کہ 962 کیسز مختلف وجوہ پر کینسل ہوئے۔

  • ٹوبہ ٹیک سنگھ: ہمسائے کی 3 سال کے بچے کے ساتھ زیادتی، قتل کی کوشش

    ٹوبہ ٹیک سنگھ: ہمسائے کی 3 سال کے بچے کے ساتھ زیادتی، قتل کی کوشش

    ٹوبہ ٹیک سنگھ: پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سےگزشتہ روزلاپتا ہونےوالےتین سالہ محمد حسن کوزخمی حالت میں کھیت سےبرآمد کرلیا، ہمسائے نےمبینہ زیادتی کےبعد گلا دبا کرمردہ سمجھ کر پھینک دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کےبخشی پارک کے رہائشی عبدالرحمان کا تین سالہ بیٹا محمد حسن گزشتہ روز گھرکےباہرکھیلتےہوئےلاپتا ہوگیا تھا، پولیس اور اہل علاقہ گزشتہ روز سے اسے تلا ش کررہے تھے ۔

    پولیس نےمختلف مقامات کی تلاشی کےدوران دو محلےداروں کوشک کی بنا پرحراست میں لےکرتفتیش شروع کی ۔ تفتیش کے دوران بچےکےہمسائےؤحماد نےاعتراف کیا کہ اس نےزیادتی کےبعد محمد حسن کاگلا دبا کراسےکماد کی فصل میں پھینک دیا تھا، حماد کی عمر 16 سال بتائی جارہی ہے۔

    پولیس ملزم کی نشاندہی پرکھیت میں پہنچی توننھا محمد حسن بےہوشی کی حالت میں پڑا تھا ۔ شدید زخمی محمد حسن کو سول اسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کردیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، جبکہ زیادتی کی تصدیق کے لیے اس کا میڈیکل بھی کروایا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ ابھی کچھ دن قبل ہی پنجاب کے علاقے چونیاں میں معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی کے پے درپے واقعات پیش آئے تھے، جن میں بچوں کو اغوا کیا گیا اور ان کے ساتھ زیادتی کی، زیادتی کے بعد بچے کو قتل کردیا۔

    ڈھائی ماہ کے دوران 4 بچوں کو اغوا کیا گیا جن میں فیضان، علی حسنین، سلمان اور 12 سالہ عمران شامل تھے۔پولیس نے بتایا کہ1700 افراد کا ڈی این اے لیا گیا جن میں سے ایک ملزم سہیل شہزاد کا ڈی این اے فیضان نامی بچے کی لاش سے ملنے والے ڈی این اے سے میچ کرگیا تھا۔