Tag: بچوں کا اغوا

  • بچوں کا اغوا، کراچی کے اسکول اور مدرسوں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری

    بچوں کا اغوا، کراچی کے اسکول اور مدرسوں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری

    کراچی میں حالیہ دنوں میں بچوں کے اغوا کے واقعات سامنے آنے کے بعد اسکول اور مدرسہ انتظامیہ کیلئے ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔

    بچوں کو اغوا سے بچانے اور اجنبیوں سے محفوظ رکھنے کے سلسلے میں کراچی پولیس کی جانب سے نیا ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے، پولیس نے ہدایت نامہ میں کہا ہے کہ بچے کو والدین کےعلاوہ کسی کے ساتھ نہ جانے دیں۔

    اسکول اور مدرسوں کی انتظامیہ کے لیے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ والدین بچوں کو اسکول اور مدرسے اکیلے نہ بھیجیں۔

    پولیس گارڈن سے لاپتہ ہونیوالے کم عمر بچوں کو تلاش کرنے میں تاحال ناکام

    پولیس نے شہریوں میں آگاہی کے لیے ہر تھانے کی سطح پر بینرز آویزاں کردیے ہیں تاہم ٹھوس اور عملی ایکشن کے بجائے اس طرح کے اقدامات بچوں کی بازیابی کے لیے کافی ہیں۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج مشکوک ہونے کے بعد پولیس نے دیگر پہلوؤں پر کام شروع کردیا ہے، ڈی ایس پی قیصر شاہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہم نے کوئی ایسا کارنر نہیں چھوڑا جس کا تعلق تفتیش سے ہو اور اس میں کوئی کمی ہوئی ہو۔

    ڈی ایس پی قیصر شاہ نے بتایا کہ بچوں کے لیے بینرز لگوائے ہیں، اشتہارات لگوائے ہیں، سوشل میڈیا کو استعمال کررہے ہیں اور ہم نے اس پر انعام بھی رکھا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/bangkok-close-hundreds-of-schools-and-offers-free-public-transport-upd/

  • کراچی میں ایک  ہی موٹر سائیکل پر 2 بچوں کا اغوا کیسے کیا گیا؟ ویڈیو دیکھیں

    کراچی میں ایک ہی موٹر سائیکل پر 2 بچوں کا اغوا کیسے کیا گیا؟ ویڈیو دیکھیں

    کراچی : شاہ فیصل کالونی سے ایک موٹرسائیکل پر 2بچوں کے اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے ایک بچے کو ٹنکی اور بڑے کوپیچھے بٹھایا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے 2 بچوں کے اغواء سے متعلق مکمل تفصیلات اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    تفتیشی حکام نے بتایا کہ بچے اپنے گھر سے ٹیوشن کیلئے نکلے تھے، ٹیوشن پہنچنے کے بعد بچوں نے ڈور بیل بجائی، جہاں پہلے سے موجود اغواکار بچو ں کے پاس آئے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ اغواء کاروں نے بچوں کوموٹر سائیکل پر بیٹھنے کا کہا، بچوں نے منع کیا تو کہا ابو نے چیز دلانے کیلئے بھیجا ہے، چھوٹے بچے کو موٹر سائیکل کی ٹنکی پر بڑے کوپیچھے بٹھایا اور دوسرا اغواء کار بچے کے پیچھے موٹر سائیکل پر بیٹھ گیا۔

    تفتیشی حکام نے کہا کہ ٹیوشن سینٹر کی جانب سے جب دروازہ کھولا گیا تو باہر کوئی نہیں تھا اور ایک موٹر سائیکل پر 2 ملزمان دونوں بچوں کو اغواء کرکے لے جاچکے تھے۔

    ملزمان کو مختلف سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا جاسکتا ہے، رینجرز ٹیکنیکل ٹیم نے ڈیجیٹیل معلومات کی بنا پر آپریشن کیا۔

  • نومولود بچوں کو اغوا کرنے والی جوڑی نے کئی راز اگل دیے

    نومولود بچوں کو اغوا کرنے والی جوڑی نے کئی راز اگل دیے

    کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے نومولود بچوں کو اغوا کرنے والے گینگ کی گرفتاری کے بعد پولیس نے مختلف مقامات پر اہم چھاپے مارے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں سرکاری اسپتال قطر کے قریب چھاپا مار کر نومولود بچوں کو اغوا کرنے والے گینگ کے اہم ارکان کو پکڑ لیا تھا، آج گرفتار ملزم اور ملزمہ کی نشان دہی پر مختلف مقامات پر پولیس نے چھاپے مارے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گرفتار ملزمان میں عدنان شوکت ولد شوکت شاہ، اور فوزیہ عرف دعا ولد خورشید احمد شامل ہیں، پولیس نے امکان ظاہر کیا ہے کہ نومولود بچوں کے اغوا میں اسپتال انتظامیہ بھی شامل ہے، پولیس ذرایع کا کہنا ہے کہ ملزمان ممکنہ طور پر اسپتال انتظامیہ کی ملی بھگت سے وارداتیں کرتے تھے، اس گروہ میں دیگر خواتین اور مرد بھی شامل ہیں۔

    پولیس کی بڑی کامیابی، نومولود بچوں کو اغوا کرنے والا گینگ پکڑا گیا

    پولیس کے مطابق ملزمان سرکاری اسپتال سے ایک عرصے سے نومولود بچے اغوا کر رہے ہیں، گزشتہ رات کارروائی کے دوران خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا، ملزمان نومولود بچے اغوا کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

    ایس ایس پی ویسٹ فدا حسین کا کہنا تھا ملزمان پر چھاپا اس وقت مارا گیا تھا جب وہ قطر اسپتال اورنگی ٹاؤن سے نومولود بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ دیگر ملزمان کی تلاش میں مزید چھاپے مارے جائیں گے۔

  • منچن آباد: 9 سال کی بچی کو اغوا اور زیادتی کا نشانہ بنانے والا بھکاری گرفتار

    منچن آباد: 9 سال کی بچی کو اغوا اور زیادتی کا نشانہ بنانے والا بھکاری گرفتار

    منچن آباد: پنجاب کے ضلع بہاول نگر کے شہر منچن آباد میں 9 سال کی بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق منچن آباد کے علاقے گھمنڈ پور میں 45 سالہ بھکاری نے 9 سالہ بچی کو اغوا کرنے کے بعد اس کے ساتھ زیادتی کی تھی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

    گھمنڈ پور پولیس کا کہنا ہے کہ بہاولنگر کے رہایشی ملزم مشتاق ڈھڈی نے اعتراف جرم کر لیا ہے، میڈیکل رپورٹ میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔

    پولیس کے مطابق مشتاق ڈھڈی پیشہ ور گداگر ہے اور بھیک مانگنے کے لیے مختلف شہروں کا رخ کرتا رہتا ہے، ملزم نے گھمنڈ پور کے رہایشی محنت کش بارش علی سے راہ و رسم نکالی، اور وقتاً فوقتاً مالی امداد کر کے اپنا اعتماد بنایا۔

    تازہ ترین:  باپ کی اپنے ہی خاندان کو ختم کرنے کی کوشش، 2 افراد جاں بحق

    مشتاق ڈھڈی 3 نومبر کو بارش علی کی دوسری جماعت کی طالبہ 9 سالہ بیٹی کو بہلا پھسلا کر اپنے ساتھیوں کی مدد سے اغوا کر کے فیصل آباد لے آیا۔ اس کے بعد بھکاری بچی کو اپنے گینگ کے ہمراہ لے کر مختلف شہروں میں پھرتا رہا اور بچی کو زیادتی کا نشانہ بھی بناتا رہا۔

    گھمنڈ پور پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں 5 نومبر کو ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کی اور کال ڈیٹا کی مدد سے ملزم کو ٹریس کیا جانے لگا، بار بار جگہیں تبدیل کرنے کے باعث پولیس ملزم کو پکڑنے میں ناکام ہوتی رہی تاہم آخر کار ملزم کو لالہ موسیٰ کے ایک ویران علاقے سے گرفتار کرنے میں کا میاب ہو گئی۔

    چھاپے کے دوران ملزم کی جھونپڑی سے بچی کو بھی بازیاب کرا لیا گیا، ملزم نے دوران تفتیش بچی کو اغوا اور زیادتی کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کا ارادہ تھا کہ وہ بچی کو ہمیشہ اپنے پاس رکھے گا اور بھیک منگوائے گا۔

  • بہادر شہریوں نے اغوا کاروں کو پکڑ کر پنجرے میں بند کر لیا

    بہادر شہریوں نے اغوا کاروں کو پکڑ کر پنجرے میں بند کر لیا

    فیصل آباد: بہادر شہریوں نے بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی، پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے نگہبان پورہ میں شہریوں نے بچے کے اغوا کی کوشش کرنے والے اغوا کار پکڑ لیے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے نگہبان پورہ میں شہریوں نے بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 مبینہ اغوا کار پکڑ لیے، شہریوں نے اغواکاروں پر تشدد کرنے کے بعد انھیں پنجرے میں بند کر لیا۔

    موصولہ اطلاعات کے مطابق 2 ملزمان ڈھائی سالہ بچے فہد کو اٹھا کر لے جا رہے تھے، بچہ رونے لگا، رونے کی وجہ سے شک ہونے پر علاقہ مکینوں نے دونوں ملزمان کو پکڑ لیا اور پیٹنے کے بعد ایک پنجرے میں بند کر دیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  فیصل آباد، بہادر خاتون نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی

    بعد ازاں شہریوں نے پولیس کو بھی طلب کر لیا، پولیس اہل کاروں نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو حراست میں لیا اور تھانہ سرگودھا روڈ لے گئے۔

    یاد رہے کہ 16 اکتوبر کو بھی فیصل آباد کے فیکٹری ایریا میں ایک بہادر خاتون نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی تھی، اور ایک ڈاکو کو قابو کر لیا تھا، نمایندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 3 ڈاکو خاتون سے پرس چھین رہے تھے تاہم خاتون کی غیر متوقع مزاحمت پر دو ڈاکوؤں نے بھاگنے میں ہی عافیت جانی، جب کہ ایک ڈاکو قابو میں آ گیا۔

  • وزیر اعظم کا بڑا فیصلہ: ’میرا بچہ الرٹ‘ ایپلی کیشن بنانے کا حکم جاری

    وزیر اعظم کا بڑا فیصلہ: ’میرا بچہ الرٹ‘ ایپلی کیشن بنانے کا حکم جاری

    اسلام آباد: ملک میں بچوں کے ساتھ پیش آنے والے نا خوش گوار واقعات کے تدارک کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کر لیا، انھوں نے میرا بچہ الرٹ نامی ایپلی کیشن کی تیاری کا حکم جاری کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بچوں کے اغوا اور گم شدگی کیسز کے تدارک کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے ’میرا بچہ الرٹ‘ کے نام سے ایک خصوصی ایپلی کیشن بنانے کا حکم دے دیا ہے۔

    موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر ’میرا بچہ الرٹ‘ ایپلی کیشن 2 ہفتے میں تیار کر لی جائے گی، اس ایپلی کیشن کی مدد سے گم شدہ بچے کے درج کوائف فوری طور پر پولیس تک پہنچ جائیں گے۔

    بتایا گیا ہے کہ میرا بچہ الرٹ ایپلی کیشن پاکستان سٹیزن پورٹل سے منسلک ہوگی، اس اقدام سے کسی بھی واقعے میں بچے کی برآمدگی اور کیس پر پیش رفت کے سلسلے میں نظر رکھی جا سکے گی۔

    کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے بتایا کہ بچوں کے ساتھ غیر اخلاقی، نا خوش گوار واقعات کی تحقیقات میں بڑی کام یابی ملی ہے، اس کام یابی سے ایسے مکروہ فعل میں ملوث دیگر ملزمان تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔

    وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس میں کہا کہ بچوں سے متعلق واقعات کو معاشرتی وجوہ کے سبب سامنے نہیں لایا جاتا، تاہم موجودہ حکومت معصوم بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے گی۔

    انھوں نے کہا ایسے مکروہ اور بھیانک جرائم میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دلوائی جائیں گی۔

  • سانحہ چونیاں، پولیس کی غفلت کے مزید انکشافات، سابق ڈی پی او صوبہ بدر

    سانحہ چونیاں، پولیس کی غفلت کے مزید انکشافات، سابق ڈی پی او صوبہ بدر

    لاہور: سانحہ چونیاں کے سلسلے میں پولیس کی غفلت کے مزید انکشافات ہوئے ہیں، دوسری طرف سابق ڈی پی او قصور عبدالفغار قیصرانی کو صوبہ بدر کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ چونیاں میں پولیس کی غفلت کی مزید تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، ذرایع نے بتایا کہ دونوں پولیس افسران لاشیں ملنے کے کئی گھنٹے بعد کرائم سین پر پہنچے تھے۔

    ذرایع نے کہا کہ سابق ایس پی انویسٹی گیشن قصور شہباز الہٰی نے بیان ریکارڈ کرایا۔ بتایا گیا کہ دونوں افسران یو این مشن میں منتخب ہونے کے لیے اسلام آباد میں تھے، کرائم سین پر تاخیر سے پہنچنے پر اعلیٰ حکام نے برہمی کا اظہار کیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  چونیاں: قصور میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے قیام کا اعلان

    یاد رہے کہ ایک ہفتے قبل قصور کے ضلع پتوکی کے علاقے چونیاں میں‌ ایک ہول ناک واقعہ پیش آیا تھا، جس سے پورے علاقے میں کھلبلی مچ گئی تھی، ویران علاقے سے لاپتا بچوں‌ کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئیں، ایک لاش مکمل تھی، جب کہ باقی دو کے اعضا اور ہڈیاں پائی گئیں۔

    وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر غفلت برتنے والے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو معطل کر کے ڈی پی او قصور کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چونیاں واقعے کے بعد قصور میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے قیام کا اعلان کیا۔

  • چونیاں میں ایک اور لڑکے کے اغوا کی کوشش، لڑکا بھاگنے میں کامیاب

    چونیاں میں ایک اور لڑکے کے اغوا کی کوشش، لڑکا بھاگنے میں کامیاب

    چونیاں: پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل چونیاں میں ایک اور کم عمر لڑکے کے اغوا کی کوشش کا واقعہ سامنے آ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحصیل چونیاں میں ایک اور کم عمر لڑکے کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم متاثرہ لڑکا اغوا کاروں سے خود کو چھڑوا کر فرار ہونے میں کام یاب ہو گیا۔

    اغوا کاروں سے خود کو چھڑوا کر بھاگنے والا لڑکا شدید زخمی ہو گیا ہے، جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    تحصیل چونیاں میں بڑھتی وارداتوں پر شہری سراپا احتجاج بن گئے، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کارروائی کرے۔

    واضح رہے کہ 3 بچوں کے اغوا اور قتل کے واقعات پر شہری پہلے ہی سے شدید مشتعل ہیں، گزشتہ روز عوام نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کر دیا تھا، ٹائر جلا کر راستے بھی بند کر دیے تھے۔

    تازہ ترین:  تین بچوں کا قتل، نئے ڈی پی او نے قصور پولیس کی ازسرِ نو صف بندی شروع کردی

    مجموعی طور پر تحصیل چونیاں میں فضا سوگوار ہے، کاروباری مراکز بند کر کے ہڑتال بھی کی گئی۔

    ادھر سانحہ چونیاں پر ایڈیشنل آئی جی آئی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ نے آئی جی کو ابتدائی رپورٹ بھجوا دی ہے، جس میں پولیس کی غفلت کا ذکر کیا گیا ہے، کہا گیا کہ پولیس نے پہلے مقدمے کے بعد سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا، ایس ایچ او اور ڈی ایس پی ورثا کو ایدھی سینٹرز کا چکر لگواتے رہے۔

    رپورٹ کے مطابق تیسرے بچے کے کیس کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن نے ریکارڈ طلب کیا، چوتھے بچے فیضان کی لاش ملنے پر ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور نے پولیس کو بتایا، پولیس نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا تو انسانی ہڈیاں برآمد ہوئیں، انسانی ہڈیاں ملنے کے بعد باقی بچوں کے ورثا بھی موقع پر پہنچے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈی پی او سمیت تمام افسران نے غفلت کا مظاہرہ کیا، افسران کی عدم دل چسپی کے باعث ملزمان گرفتار نہیں ہوئے، پہلے کیس کے بعد بر وقت اقدامات ہوتے تو مزید واقعات نہ ہوتے۔

  • لاہور میں چار سال کا بچہ اغوا، لودھراں میں لڑکی کی اغوا کی کوشش ناکام

    لاہور میں چار سال کا بچہ اغوا، لودھراں میں لڑکی کی اغوا کی کوشش ناکام

    لاہور/ لودھراں: لاہور کے علاقے تھانہ غازی آباد کی حدود میں 4 سال کے عمیر عامر کو اغوا کر لیا گیا، اغوا کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی اے آر وائی نیوز کو موصول ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے تھانہ غازی آباد میں چار سال کے ایک بچے کو اغوا کر لیا گیا، واردات کی فوٹیج میں 2 ملزمان نظر آ رہے ہیں جو بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل پر سوار ہیں۔

    فوٹیج کے مطابق ایک ملزم نے سفید شرٹ پہنی ہے، اس نے گھر کے باہر سے بچے کو موٹر سائیکل پر بٹھایا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں اغوا کاروں کی شکلیں واضح دیکھی جا سکتی ہیں۔

    غازی آباد پولیس نے اغوا کا مقدمہ بچے کے والد عامر لطیف کی مدعیت میں درج کر لیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  راولپنڈی: کم سن بچیوں کے اغوا، زیادتی، قتل میں ملوث ملزم گرفتار

    دوسری طرف پنجاب کے ضلع لودھراں میں 4 ماہ پہلے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بھائیوں نے اغوا میں ناکامی پر اپنی بہن پر فائرنگ کی جس سے بہن اور ایک قریبی رشتہ دار زخمی ہو گئے۔

    پولیس نے 3 بھائیوں سمیت 7 افراد کے خلاف ماڈل تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا، مقدمہ لڑکی کے شوہر غلام مصطفیٰ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

    یاد رہے گزشتہ ماہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں کم سن بچیوں کے اغوا، زیادتی اور قتل میں ملوث 55 سالہ ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا، ملزم نے ابتدائی تفتیش میں 22 بچیوں سے زیادتی کا اعتراف کیا۔

  • لاہور: ایک ماہ قبل اغوا شدہ بچے کی جھلسی ہوئی لاش برآمد

    لاہور: ایک ماہ قبل اغوا شدہ بچے کی جھلسی ہوئی لاش برآمد

    لاہور: تھانہ نشتر کی حدود آشیانہ اسکیم کے قریب ایک پلاٹ سے بچے کی جھلسی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس نے قتل کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں تھانہ نشتر کی حدود میں مبینہ طور پر اغوا ہونے والے بچے کی لاش ایک پلاٹ سے برآمد ہو گئی ہے، پولیس نے قتل کے الزام میں ساجد نامی شخص کو حراست میں لے رکھا ہے، ملزم سے مختلف پہلوﺅں پر تحقیقات جاری ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اغوا کاروں نے بچے کو تاوان کے لیے اغوا کیا، تاہم تاوان ادا کیے جانے کے باوجود اغوا کاروں نے بچے کو مار دیا۔

    علی حسن پانچویں جماعت کا طالب علم تھا جسے گزشتہ ماہ نا معلوم افراد نے اغوا کیا تھا، بچے کے اغوا کا مقدمہ تھانہ ہیئر میں بچے کے والد مبارک حسین کی مدعیت میں گزشتہ ماہ ہی درج کیا جا چکا ہے۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق بچہ والدہ کے کہنے پر قریب ایک گھر میں پیسے پہنچانے گیا تو نا معلوم افراد نے اغوا کر لیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  سرگودھا: ٹیچر کا 8 سالہ طالبہ پر تشدد، سر کے بال کاٹ دیے

    متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ 11 سالہ علی حسن کو قتل کرنے کے بعد جلایا گیا، پولیس اور فرانزک کی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر کے لاش اور ہڈیوں کو فرانزک لیب بھجوا دیا ہے۔

    خیال رہے کہ جنوری میں بھی ایک بچہ اغوا کیا گیا تھا تاہم پولیس نے نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں‌ کو اغوا کر کے بچینے والے گروہ کے کارندے گرفتار کر کے بچے کو بازیافت کرایا، اغوا کار باپ بیٹے کے قبضے سے مجموعی طور پر تین بچوں‌ کو بازیاب کرایا گیا تھا۔