Tag: بچوں کا اغواء

  • سرگودھا میں بچوں کواغواء کرنے والی خواتین گرفتار

    سرگودھا میں بچوں کواغواء کرنے والی خواتین گرفتار

    سرگودھا : اندرون شہر بچے اغواء کرنے والی مبینہ خواتین کی گروہ کی تین خواتین کوشہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا جب کہ تین خواتین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں اہل محلہ نے بچوں کو اغواء کرنے والی خواتین کے گروہ کی تین خواتین کو پکڑ کر سٹی پولیس تھانے کے افسران کے حوالے کردیا جب کہ گروہ کی دیگرتین خواتین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیں۔

    لاہورمیں کم سن بچوں کے اغواء کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے بعد پورے پنجاب میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے تا ہم پولیس کے بجائے شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایسے گروہوں کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر رہے ہیں۔

    اہلِ محلہ کے مطابق مبینہ اغواء کارخواتین گروہ کی تین خواتین اراکین کو پکڑکے باربار پولیس ہیلپ لائن پر اطلاع دی لیکن پولیس نہیں آئی تو شہریوں نے کے خود پولیس تھانے جا کر خواتین کو پولیس کے حوالے کیا تا ہم اس اثنا میں موقع کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے تین خواتین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئیں جنہیں فرار کرانے میں کچھ مرد بھی شامل تھے۔

    ذرائع کے مطابق یہ خواتین گروہ کچھ عرصہ سے بھکاریوں کے روپ میں سرگرم عمل تھا جو شاہراہوں پر بھیک مانگنے کے دوران یہ خواتین بچوں کو اغواء کرکے شہر سے باہر بھیج دیا کرتی تھیں کارہیں۔

  • پنجاب میں بچوں کا اغواء ہونا نواز حکومت کی ناکامی ہے،بلاول بھٹو زرداری

    پنجاب میں بچوں کا اغواء ہونا نواز حکومت کی ناکامی ہے،بلاول بھٹو زرداری

    کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں گذشتہ ماہ کے دوران 715 بچوں کے اغواء اور حکومت کی جانب سے بڑی تعداد میں قوم کے ان بچوں کی اغواء پر خاموشی معنیٰ خیز ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں کم سن بچوں کے اغواء پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان بدقسمت اور معصوم بچوں کے اعداد و شمار سن کر ایک آدمی کے ذہن میں خوفناک تصویر کشی سامنے آتی ہے،نواز حکومت کی جانب سے اس انسانی سانحے پر خاموشی اور کوئی قدم نہ اٹھانے پر ان کی مذمت کرنی چاہیے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ صرف لاہور کے بادامی باغ سے روزانہ 3 بچے اغوا ہو تے ہیں لیکن صوبائی حکومت معاملے کو دبانے کے لیے ان بچوں کے والدین پر دباوٴ ڈال رہی ہے کہ وہ اپنے ان بچوں کو گمشدہ قرار دیں پیپلزپارٹی اس امر کی سخت مذمت کرتی ہے۔

    مزید جانیے : پنجاب کے مختلف علاقوں سے چھ ماہ میں 652 بچے اغواء سرکاری رپورٹ جاری

    بلاول بھٹو زرداری نے اس تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اکثریت کا تعلق غریب خاندانوں سے ہے، اس لیے اس بات کا احتمال ہے کہ ان بچوں کو دہشت گرد سرگرمیوں میں استعمال نہ کیا جائے یا ان کو برین واش کرکے خودکش بمبارنہ بنایا جائے۔

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے اپنے عزم کا اظہار کیا کہ ان رپورٹس پر پوری جماعت کو چونکا دیا ہے اور پوری جماعت اس خوفناک معاملے کو تمام فورمز پر اٹھائے گی کیون کہ پیپلزپارٹی بچوں کو قوم کا مستقبل سمجھتی ہے اور تمام خطرات سے ان کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔