Tag: بچوں کا اغوا

  • کراچی: شرافی گوٹھ پولیس نے محمود آباد سے اغوا کیا گیا بچہ بازیاب کرا لیا

    کراچی: شرافی گوٹھ پولیس نے محمود آباد سے اغوا کیا گیا بچہ بازیاب کرا لیا

    کراچی: شرافی گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے محمود آباد سے اغوا کیے گئے بچے کو بازیاب کرا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ تھانے کی پولیس نے اغوا کار گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بچہ بازیاب کرا لیا۔

    [bs-quote quote=”گرفتار ملزم اغوا کار گروہ کا کارندہ ہے، ملزم واٹر ٹینکر چلاتا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”پولیس”][/bs-quote]

    پولیس نے اغوا میں ملوث ملزم کو بھی گرفتار کر لیا، ملزم کو شرافی گوٹھ تھانے کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم اغوا کار گروہ کا کارندہ ہے، ملزم واٹر ٹینکر چلاتا ہے، کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، واٹر ٹینکر بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ 12 سال کے سفیان کو 4 فروری کو کراچی کے علاقے محمود آباد سے اغوا کیا گیا تھا، پولیس نے بتایا کہ بچے کے اغوا کا مقدمہ تھانہ محمود آباد میں درج کرایا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ 17 جنوری کو سندھ ہائی کورٹ میں کراچی سے لاپتا بچوں کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا کہ 18 بچوں کی بازیابی میں کام یابی تا حال نہیں ملی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی پولیس کا لاپتہ بچوں کی بازیابی میں ناکامی کا اعتراف، سندھ ہائیکورٹ برہم

    یاد رہے کہ سندھ حکومت نے بچوں کے خلاف مختلف جرائم جیسے اغوا، گم شدگی اور زیادتی کے بڑھتے واقعات کے پیشِ نظر چائلڈ ہیلپ لائن 1121 قائم کی ہے، محکمہ سماجی بہبود کے تحت قائم کردہ ہیلپ لائن 24 گھنٹے کام کرے گی جس میں بچوں سے متعلق مختلف شکایات لی جائیں گی، ہیلپ لائن کا مرکزی دفتر کراچی میں ہوگا۔

  • کراچی: بچوں کے اغوا میں ملوث ملزم گرفتار، بچہ بازیاب

    کراچی: بچوں کے اغوا میں ملوث ملزم گرفتار، بچہ بازیاب

    کراچی: شہر قائد میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے بچوں کےاغوامیں ملوث ملزم گرفتارکرلیا، کارروائی کے دوران ایک بچہ بھی بازیاب کرایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے بتایا کہ پولیس نے اطلاع پرکامیاب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے نا صرف ملزم کو حراست میں لیا ہے، بلکہ اس کی قید سے ایک سات سالہ بچہ بھی آزاد کرایا گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ گرفتار کیے گئے ملزم کا نام مراد ہے اور اس نے دورانِ تفتیش سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں، ملزم اغوا شدہ بچوں کومحض10یا15ہزارکےعوض آگے فروخت کردیا کرتا تھا۔

    دورانِ تفتیش ملزم نے بتایا کہ وہ بچوں کو اغوا کرکے آگے سہیل اور کامران نامی دو دیگر ملزمان کے حوالے کیا کرتا تھا ، ملزم نے اپنے بیان میں اس لرزہ خیز حقیقت سے بھی پردہ اٹھایا کہ یہ دونوں ملزمان ان بچوں کے ساتھ بدفعلی کرتےتھے۔

    پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے غیر قانونی پستول بھی برآمد کی ہے اور مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ دریں اثنا ء مقدمے میں ملوث سہیل اور کامران کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان میں آئے دن بچوں کے اغوا کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں، رواں برس قصور کی زینب نام کی سات سالہ بچی اغوا کی گئی اور اس کی لاش کچرے کے ڈھیر پرپائی گئی۔ معاملہ سوشل میڈیا پر شہرت پا گیا اور ملک کے طول و عرض سے غم وغصے کا اظہار کیا گیا جس کے بعد قانون حرکت میں آیا اور ملزم کو گرفتار کرکے پاکستان کی تاریخ کا تیز ترین ٹرائل کرکے ملزم کو سزائے موت سنائی گئی او رتختہ دار کے حوالے کیا گیا۔

    یاد رہے کہ چند ماہ قبل ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ نے کہا تھا کہ رواں سال کراچی میں بچوں کے اغوا کے صرف آٹھ واقعات درج ہوئے جن میں تمام بچے بازیاب کرائے گئے تھے۔

  • فیصل آباد میں دو بچے اغوا، ایک بازیاب، ملزم گرفتار

    فیصل آباد میں دو بچے اغوا، ایک بازیاب، ملزم گرفتار

    فیصل آباد : فیصل آباد میں مختلف مقامات پر دو بچوں کو اغوا کر لیا گیا ۔ شہریوں نے ایک ملزم کو پکڑ کر نو سالہ بچہ بازیاب کروا لیا ۔ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اغواکار کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پہلے واقعے میں فیصل آباد کے علاقے نلے والا میں پیش آیا جب موٹرسائیکل سوار دو افراد نے محنت کش نوید کے آٹھ سالہ بیٹے حماد کو اغوا کرکے اپنے ہمراہ لے گئے،اغواء ہونے والا بچہ حماد گھر کے قریب دکان سے سامان لینے گیا تھا۔

    اسی سے متعلق : اغوا کی وارداتوں میں اضافہ، اپنے بچوں کو محفوظ رکھیں

    جب کہ دوسرے واقعے میں جھنگ روڈ پر واقع رشید آباد میں پچیس سالہ نواز نے مبینہ طور پر نو سالہ زمان کو اغوا کر لیا تا ہم خوش قسمتی سے علاقہ مکینوں نے تعاقب کر کے بچی بازیاب کروالیا اور ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور ملزم کو تھانہ جھنگ بازار پولیس کے حوالے کردیا جہاں ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

    یہ بھی پڑھیں : لاہور میں بچوں کے اغواء کا معاملہ، سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں‌ بینچ تشکیل

    پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزم نواز سے تفتیش کا عمل جاری ہے وہ پیر محل کا رہائشی ہے اور ٹرک اسٹینڈ پر ملازمت کرتا ہےملزم سے اہم انکشافات کی توقع ہے جس کے ذریعے پنجاب میں بچوں کو اغواء کرنے والے گروہ تک پہنچنا ممکن ہو جائے گا۔