Tag: بچوں کا قتل

  • بنگلہ دیش: بچوں سے زیادتی کے ملزمان کے خلاف ہرکولیس نامی سیریل کِلر سرگرم، تین قتل

    بنگلہ دیش: بچوں سے زیادتی کے ملزمان کے خلاف ہرکولیس نامی سیریل کِلر سرگرم، تین قتل

    ڈھاکا: بنگلہ دیش میں ہرکولیس نامی ایک ایسا سیریل کِلر سرگرم ہو گیا ہے جو صرف ان لوگوں کو نشانہ بنا رہا ہے جنھوں نے بچوں کے ساتھ زیادتی کی ہو۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے دار الحکومت ڈھاکا میں ایک سیریل کلر سرگرم ہو گیا ہے، جس نے مختلف اضلاع میں اب تک بچوں سے زیادتی کے تین ملزمان کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

    [bs-quote quote=”قاتل ہرکولیس بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو قتل کر کے ان کے گلے سے اپنے نام کی پرچی باندھ دیتا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    میڈیا رپورٹس کے مطابق تینوں مقتول ملزمان کے پاس ایک ہی قسم کا اعترافی بیان ملا ہے۔

    مقتول افراد کی لاشوں کے پاس ملنے والی پرچیوں پر ہرکولیس نامی ملزم کے دستخط پائے گئے ہیں۔

    بنگلہ دیشی پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران انھیں اب تک تین ایسی لاشیں ملی ہیں جن کے گلوں میں پرچیاں باندھی گئی تھیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع پیروجپور میں سات جنوری کو مدرسے کی ایک بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی تھی، جس کے والد نے دو مشتبہ افراد کے خلاف کیس رجسٹرڈ کیا تھا، سیریل کلر نے ان دونوں کو جان سے مار دیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  بنگلہ دیش: سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو ایک اور مقدمے میں 7 سال قید کی سزا

    پولیس کا کہنا ہے کہ وہ قاتل کو پکڑنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن تا حال اس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، قاتل بہت احتیاط کے ساتھ وارداتیں کر رہا ہے۔

    عوامی سطح پر ہرکولیس کے سلسلے میں دو قسم کی رائے پائی جانے لگی ہے، ایک قسم کے لوگ اس کے اقدام کو سراہ رہے ہیں تاہم دوسری قسم کے لوگوں کا واضح طور پر کہنا ہے کہ ماورائے عدالت قتل کی اجازت بالکل نہیں دی جا سکتی۔

  • سفاک ماں نے اپنے بچوں کو اوون میں زندہ جلا دیا

    سفاک ماں نے اپنے بچوں کو اوون میں زندہ جلا دیا

    اٹلانٹا : شقی القب ماں نے اپنے دو کم سن بچوں کو اوون میں رکھ کر زندہ جلادیا، پولیس نے قاتل ماں کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    اطلاعات کے مطابق دل دہلا دینے والا یہ افسوسناک واقعہ اٹلانٹا کے ایک نواحی علاقے میں پیش آیا جہاں 24 سالا ماں لامورا ولیمز نے اپنے دو سال کے بچے جے کارٹر اور دو سالہ بچے پین کو دردناک طریقے سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کی اطلاع ان کے شوہر نے دی اور بتایا کہ میری بیوی نے ویڈیو کال کے ذریعے مجھے بچوں کے قتل کے بارے میں بتایا کہ اس نے بچوں کو زندہ اوون میں جلا دیا ہے۔

    پولیس افسر نے مزید بتایا کہ شوہر کی کال موصول ہوتے ہی پولیس نے گھر کا محاصرہ کرکے 24 سالہ لامورا ولیمز کو حراست میں لے لیا اور دونوں بچوں کی جلی ہوئی لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کردیں جب کہ تحقیقات کے لیے آلہ قتل اوون کو فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھیج دیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے شوہر جیمل کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میری بیوی نے ایسی سفاکیت کا مظاہرہ کیوں کیا لیکن اس واقعے سے میری زندگی تباہ ہو گئی اور میں برباد ہوگیا ہوں۔

    دوسری جانب تحقیقاتی افسر کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد جمع کر لیے ہیں‘ جن سے لگتا ہے کہ اپنے ہی معصوم بچوں کو قتل کرنے والی ماں نفسیاتی الجھنوں کا شکار ہے۔

    پولیس افسر کا مزید کہنا تھا کہ قاتلہ ماں کے جذبات و احساسات ایک نارمل انسان کی طرح محسوس نہیں ہو رہے ہیں‘  چنانچہ ماہر نفسیات کی خدمات لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔