Tag: بچوں کو اغواء

  • بچوں کو اغواء کرنے والی خواتین کا گروہ پکڑا گیا

    بچوں کو اغواء کرنے والی خواتین کا گروہ پکڑا گیا

    لیاقت پور: بچوں کو اغواء کرنے والی خواتین کا گروہ پکڑا گیا، پولیس نے 5 خواتین پر مشتمل خواتین کے گروہ کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

    پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور کے خان بیلہ میں اہل علاقہ نے اغوا کار خواتین کے گروہ کو 6 ماہ کے بچے کو اغوا کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔

    تھانہ شیدانی کی حدود خان بیلہ میں بھیک مانگنے کے بہانے بھکاری خواتین گھر میں داخل ہوئی، گھر میں موجود خاتون کو کام کاج میں مصروف دیکھتے ہوئے چارپائی پر سوئے ہوئے 6 ماہ کے بچے کو اغوا کرکے فرار ہونے کی کوشش کی۔

    بچے کی والدہ کی نظر پڑنے پر بچے کی والدہ نے شور کیا تو اہل علاقہ نے خواتین کے گروہ کوپکڑ لیا اور گروہ کو تھانہ شیدانی پولیس کے حوالے کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 5 خواتین پر مشتمل خواتین کے گروہ کو گرفتار کرکے مزید کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

  • اسلام آباد:ٹی ٹی پی کا آرمی اور حساس اداروں کے افسران کے بچوں کو اغواء کا منصوبہ

    اسلام آباد:ٹی ٹی پی کا آرمی اور حساس اداروں کے افسران کے بچوں کو اغواء کا منصوبہ

    اسلام آباد: تحریکِ طالبان پاکستان نے آرمی آفیسروں اور حساس اداروں کے افسران کے بچوں کو اغواء کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

    تحریکِ طالبان اغواء میں کامیابی کے بعد جیلوں میں قید اپنے ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کر سکتی ہے، حساس اداروں کی جانب سے رپورٹ دی گئی ہے کہ تحریکِ طالبان آرمی اور حساس اداروں کے افسران کے بچوں کو اغواء کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

      تحریکِ طالبان پاکستان نے مختلف کنٹونمنٹ میں داخل ہونے کے لیے جعلی سیکیورٹی پاسز بھی حاصل کر لیے ہیں۔