Tag: بچوں کو ذبح

  • بچوں کو ذبح کرکے کھانے والا ملزم  طبیعت خرابی کا ڈرامہ کرنے لگا

    بچوں کو ذبح کرکے کھانے والا ملزم طبیعت خرابی کا ڈرامہ کرنے لگا

    مظفرگڑھ : بچوں کو ذبح کرکے کھانے والا ملزم گرفتاری کے بعد سے طبیعت خرابی کا ڈرامہ کرنے لگا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم تفتیش میں کسی قسم کا تعاون نہیں کررہا۔

    تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ میں بچوں کے اغوا اور مبینہ قتل کے افسوسناک واقعے سے متعلق پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

    پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم بلال تاحال تفتیش میں کسی قسم کا تعاون نہیں کررہا اور ملزم گرفتاری کے بعد سے طبیعت خرابی کا ڈرامہ کررہا ہے۔3

    گرفتار ملزم بلال کی تصویر اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے تاہم اغوا ہونے والی تیسری بچی ڈیڑھ سالہ حفظہ کا تاحال پتہ نہ چل سکا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 3 سالہ عبداللہ کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھیج دیے۔

    8 دسمبرکو بھائی بہن سمیت 3 بچوں کو رشتہ دار بلال نے اغواکیا تھا اور 8 دسمبر ہی کو 3 سالہ عبداللہ کو چمرووالی میں کھیت میں قتل کردیا گیا تھا۔

    بعد ازاں 11 دسمبر کو علاقے کے ایک ڈیرے سے 7 سالہ علی حسن کو بازیاب کروالیا گیا تھا۔

    اےآروائی نیوز کے نمائندے عنصرآفتاب اس جگہ موجود ہیں جہاں سے بچوں کو اغوا کیا گیا تھا جبکہ ملزم 2 بچوں کو ذبح کرکے ان کا گوشت پکا کر کھا گیا تھا۔

  • مظفر گڑھ : سفاک درندہ بچوں کو ذبح کرکے کھا گیا

    مظفر گڑھ : سفاک درندہ بچوں کو ذبح کرکے کھا گیا

    مظفر گڑھ : خان گڑھ میں سفاک درندہ بچوں کو ذبح کرکے ان کا گوشت پکا کرکھا گیا اور مقامی دربار پر تقسیم بھی کیا۔

    تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے خان گڑھ میں معصوم بچوں کے قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی، جہاں سفاک درندہ بچوں کو ذبح کرکے کھا گیا۔

    پانچ روز قبل 3 بچوں کے اغوا کا واقعہ پیش آیا ، جس کے بعد پولیس نے اغواء ہونے والے تین معصوم بچوں میں سے ایک کو بازیاب کرا لیا جبکہ قریبی عزیز نے دو بچوں کو قتل کرکے ان کا گوشت پکا کر خود بھی کھایا اوردربار پر بھی تقسیم کیا۔

    اہل علاقہ کی نشاندھی پرملزم کوایک ڈیرے سے گرفتارکرکے سات سالہ علی حسن کوبازیاب کرایاگیا، بچے علی حسن نے پولیس کوبتایا ملزم بلال نے اغواء کے روز ہی تین سالہ عبداللہ کو چھری سے قتل کیا اور اگلے روز ڈیڑھ سالہ بہن حفصہ کو پہلے گلہ دبا کر قتل کیا پھر چھری سے ٹکڑے کردیے۔

    پولیس نے کھیت سے تین سالہ عبداللہ کی باقیات، چھری اور کپڑے برآمد کر لیے جبلپ ڈیڑھ سالہ حفصہ کی تلاش میں پولیس کو تاحال کوئی کامیابی نہیں ملی۔

    پولیس ترجمان کے مطابق گرفتارملزم اسپتال میں بے ہوش حالت میں ہے، ہوش میں آنے کے بعد مزید انکشافات سامنے آئیں گے۔

    گرفتار ملزم کے خلاف قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، بچوں کے والد فیاض نے ملزم کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرتے اور عبرت ناک سزادینے کا مطالبہ کردیا ہے۔