Tag: بچوں کی لاشیں

  • کراچی : دو بچوں کی ہاتھ پاؤں بندھی تشدد زدہ لاشیں برآمد

    کراچی : دو بچوں کی ہاتھ پاؤں بندھی تشدد زدہ لاشیں برآمد

    کراچی کے علاقہ ماری پور روڈ کے قریب مچھر کالونی میں کلینک سے دو بچوں کی لاشیں ملی ہیں، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا کہ پولیس نے بچوں کی لاشیں ان کے والدین کی موجودگی میں کلینک کا دروازہ توڑ کر نکالیں۔

    بچوں کی عمریں آٹھ سے دس سال کے درمیان ہیں، لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا، بچوں کے نام احمد اور حسن بتائے گئے ہیں۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے واقعے میں ملوث عبدالکریم نامی شخص کو گرفتار کرلیا، ملزم اتائی ڈاکٹر اور کورنگی کا رہائشی ہے۔

    ابتدائی تحقیقات میں ملزم نے پوری واردات سنادی، ملزم عبدالکریم نے پولیس کو بتایا کہ بچوں کو تاوان کیلئے اغوا کیا تھا۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے بچوں کو لسی میں نیند کی گولیاں ملا کے کھلائیں، ملزم نے بچوں کے مرنے کے بعد بچوں کی لاشیں ہاتھ پاؤں باندھ کر کلینک کے کبرڈ میں چھپادی تھیں۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم خود بھی بچوں کے والد کے ساتھ مل کر انہیں تلاش کرتا رہا، شک کی بنیاد پر ملزم سے تفتیش کی تو ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔

  • قبروں سے بچوں کی لاشیں نکالنے والا ملزم  گرفتار

    قبروں سے بچوں کی لاشیں نکالنے والا ملزم گرفتار

    لاہور : قبروں سے بچوں کی لاشیں نکالنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا کہ بچوں کی قبروں پر مٹی ڈالنے کے خلاف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں ساندہ پولیس نے قبروں سے بچوں کی لاشیں نکالنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم مانی نےاب تک 5بچوں کی لاشیں قبروں سے نکالیں، ملزم ذہنی مریض معلوم ہوتا ہے تاہم ملزم کیخلاف دفعہ 297 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

    ملزم نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا کہ بچوں کی قبروں پر مٹی ڈالنے کے خلاف ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بچوں کی تدفین کےچندگھنٹےبعد قبرسےلاش نکال لیتا تھا اور بچوں کی لاش کو قبر سے 10 سے 15 گز کے فاصلے پر رکھ دیتا تھا۔

    پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم مانی لاش کے ورثا کو اپنی کارروائی کی اطلاع بھی خود کرتا تھا۔

  • کراچی : اسپتال میں 2 بچوں کی لاشیں چھوڑ کر جانے والی خواتین کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی : اسپتال میں 2 بچوں کی لاشیں چھوڑ کر جانے والی خواتین کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی : اسپتال میں مبینہ طور پر 2 بچوں کی لاشیں چھوڑ کر جانے والی خواتین کی اسپتال سے فرار کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو تلاش کررہے ہیں، جلد گرفتار کرلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے اسپتال میں کچرے دان سے2بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعے تحقیقات جاری ہے، ۔مبینہ طورپرلاشیں چھوڑ کر جانے والی خواتین کی اسپتال سے فرار کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

    فوٹیج میں مبینہ ملزمہ خاتون کو وہیل چیئر پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دوسری خاتون وہیل چیئرچھوڑ کر کینٹین اور فارمیسی کی جانب گئی۔

    فوٹیج میں دیکھاجاسکتاہےساتھی خاتون نے ممکنہ طور پر کچھ سامان خریدا اور واپس آئی اور واپس آتے ہی وہیل چئیر لے کر رکنے والے رکشے کی جانب گئی، مبینہ ملزمہ خاتون وہیل چیئر سے کھڑی ہوئی اور خود رکشے میں بیٹھی۔

    دوسری جانب ساتھی خاتون بیٹھی اور دونوں اسپتال سے نکل گئے، فوٹیج میں2خواتین کو اسپتال کے باہر احاطے میں دیکھا جاسکتا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو تلاش کررہے ہیں، جلد گرفتار کرلیں گے۔

  • شام: پیلمیرا میں چالیس خواتین اور بچوں کی لاشیں برآمد

    شام: پیلمیرا میں چالیس خواتین اور بچوں کی لاشیں برآمد

    دمشق: شامی افواج نےحال ہی میں داعش کےقبضے سےچھڑائےگئے تاریخی شہر پیلمائراسےاجتماعی قبر دریافت کی ہے۔

    شامی افواج کا کہناہے کہ اجتماعی قبرسےچالیس سے زائد لاشیں برآمد ہوئیں ان میں عورتوں اور بچوں کی بھی لاشیں شامل ہیں جبکہ کئی لاشوں کےسربھی کٹےہوئےہیں۔

    دوسری جانب امریکی فوج کا کہنا ہے کہ وہ متعدد شامی باغی نوجوانوں کو داعش سے لڑنے کے لئےتربیت دے رہے ہیں اوراب تک درجنوں افراد کو تربیت فراہم کرکے داعش سے لڑنے کے لئے بھیج چکے ہیں۔

    گزشتہ روز امریکی فضائیہ کی جانب سے داعش کےمرکزموصل پر شدید بمباری بھی کی گئی ہے۔۔