Tag: بچوں کی لڑائی

  • بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، خاتون سمیت 3 افراد قتل

    بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، خاتون سمیت 3 افراد قتل

    پشاور(29 اگست 2025): پشاور میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے جس میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جان سے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق داؤد زئی میں بچوں کی ہونے والے لڑائی طول پکڑ گئی اور اس میں بڑوں کے کودنے سے لڑائی شدت اختیار کر گئی، ملزموں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 2 خواتین سمیت 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق اطلاع پر امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، قتل ہونے والے تینوں افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔

    اس سے قبل اسلام آباد کے مضافاتی علاقے پیر سوہاوہ میں بچوں کی لڑائی پر مسلح تصادم میں ایک خاندان کی تین افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے تھے، پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، فریقین کے درمیان ذاتی رنجش چل رہی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/raheem-yar-khan-father-with-children/

  • بچوں کی لڑائی:  مخالفین نے  گھر میں گھس کر 16 سالہ لڑکی  کے  بال کاٹ کر چہرہ کالا کر دیا

    بچوں کی لڑائی: مخالفین نے گھر میں گھس کر 16 سالہ لڑکی کے بال کاٹ کر چہرہ کالا کر دیا

    فیصل آباد : بچوں کی لڑائی کی رنجش پر فیصل آباد گھر میں گھس کر 16 سالہ لڑکی کے بال کاٹ کر چہرہ کالا کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے چک 558 میں بچوں کی لڑائی کی رنجش پر سات افراد نے 16 سالہ لڑکی پر تشدد کرکے بال کاٹے اور چہرہ کالا کر دیا۔

    پولیس نے بتایا کہ گزشتہ روز بچوں کی لڑائی پر ریاض اور خالد کے اہلخانہ کے مابین تلخ کلامی ہوئی تھی ، اسی رنجش پر ملزمان نے بدھ کے روز ریاض کے گھر گھس کر اس کی سولہ سالہ بیٹی ثنا کو زبردستی بازار میں لا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان نے ثنا کے سر کے بال کاٹ دیئے اور چہرہ بھی کالا کیا تاہم ماموں کانجن پولیس نے ریاض کی مدعیت میں پانچ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تین ملزمان سلطان ، اس کے بیٹے خالد اور ساتھی مظہر کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ تین خواتین انور بی بی ، ذکیہ ، نصرت سمیت چار ملزمان فرار ہیں۔

  • بچوں کی لڑائی میں چھریاں چل گئیں، 2 افراد قتل ، 3 زخمی

    بچوں کی لڑائی میں چھریاں چل گئیں، 2 افراد قتل ، 3 زخمی

    گوجرانوالہ : بچوں کی لڑائی کے دوران دو گروپوں کے درمیان تصادم میں 2 افراد قتل اور تین زخمی ہو گئے، آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورنے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے چندنیاں میں بچوں کی لڑائی میں چھریاں چل گئیں، جس کے نتیجے میں 2 افراد قتل اور 3 زخمی ہوگئے۔

    ،پولیس نے بتایا کہ بچوں کی لڑائی سےشروع ہونےوالاجھگڑا دوگروپوں کےدرمیان تصادم میں بدل گیا۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورنے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    آئی جی پنجاب نے سی پی او کو قتل میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا واقعےمیں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی اور مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی جلد از جلد فراہمی یقینی بنائی جائے۔

  • کراچی میں بچوں کی لڑائی میں یو سی چئیرمین قتل

    کراچی میں بچوں کی لڑائی میں یو سی چئیرمین قتل

    کراچی : بچوں کی لڑائی پر ہونے والے جھگڑے میں فائرنگ سے یوسی چیئرمین جاں بحق ہوگیا، مقتول صابر مگسی گلستان جوہر یو سی 9 کا منتخب چئیرمین تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے گلستان جوہر بلاک 9 بھٹائی آباد میں 2 گروپوں میں فائرنگ ہوئی ، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    دونوں گروپوں میں جھگڑابچوں کے درمیان لڑائی کی وجہ سے ہوا، مقتول کی شناخت صابر مگسی کے نام سے ہوئی، جو گلستان جوہر یو سی 9 کا منتخب چئیرمین تھا۔

    مقتول صابر مگسی 2 بچوں کا باپ تھا اور پراپرٹی کا کاروبار کرتا تھا جبکہ اس کا تعلق پیپلز پارٹی سے تھا۔

    کونسلر یوسی 9شوکت نظیر نے بتایا کہ واقع سے کچھ دیر قابل مقتول میرے ساتھ تھا، مقتول کو گردن میں لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی، تدفین کے بعد قانونی کارروائی کریں گے۔

    ،شوکت نظیر کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ بچوں کی لڑائی کے دوران پیش آیا۔

  • بچوں کی لڑائی کا خونی انجام، ایک ہی خاندان کے 8 افراد کا قتل

    بچوں کی لڑائی کا خونی انجام، ایک ہی خاندان کے 8 افراد کا قتل

    شیخوپورہ : بچوں کی لڑائی پرجھگڑےنےآٹھ افرادکی جان لےلی ، مرنےوالوں میں ماں باپ ،بیٹا اورایک خاتون شامل ہیں ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کےعلاقے کھاریانوالہ میں بچوں کی لڑائی کا خونی انجام سامنے آیا ، اس لڑائی میں آٹھ افراد کو قتل کردیا گیا جبکہ تین افراد زخمی اور دو کی حالت تشویشناک ہیں۔

    عینی شاہدین کےمطابق دونوں گروہوں میں پہلے ہی دشمنی تھی، بچوں کی لڑائی پر پندرہ روز پہلے بھی دونوں گروہوں میں جھگڑا ہوا تھا، جس میں دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر چھریوں سے حملہ کر کے متعدد افراد کو زخمی بھی کیا تھا۔

    آج صبح ایک گروہ نے فائرنگ کرکے مخالف گروپ کےآٹھ افراد کو قتل کردیا، واقعےکےبعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور مقتولین کے ورثا نے ملزمان کے گھرکو آگ لگا دی، آگ کے باعث قریبی دکانیں بھی لپیٹ میں آگئی، ریسکیو نے موقع پر پہنچ آگ پر قابو پایا۔

    پولیس کےمطابق مرنےوالے آٹھ افراد ایک ہی خاندان کےتھے، جاں بحق افرادمیں ماں باپ، بیٹا اورایک خاتون سمیت خاندن کے دیگر افراد شامل ہیں، پولیس نےعلاقے کو گھیرے میں لے کر لاشیں اسپتال منتقل کردیں اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

    جاں بحق ہونے والوں کی شناخت علی شان، یاسین، خادم،بشیراں بی بی،وحید، طفیل، تنویراور اکبر علی سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والوں میں اللہ دتہ ، قربان اور رمضان شامل ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شیخوپورہ میں8افرادکے قتل کانوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ قتل میں ملوث ملزمان کوگرفتارکرکےکارروائی کی جائے اور مقتولین کےلواحقین کوہرقیمت پرانصاف فراہم کیا جائے۔

  • پشاور: بچوں کی لڑائی پر فائرنگ، ایک بچے سمیت 7 افراد قتل

    پشاور: بچوں کی لڑائی پر فائرنگ، ایک بچے سمیت 7 افراد قتل

    پشاور: خیبر پختونخواہ میں پیش آیا انتہائی افسوسناک واقعہ جہاں بچوں کی لڑائی پر فائرنگ سے ایک بچے سمیت 7 افراد قتل ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ خیبرپختونخواہ کے شہر پشاور میں پیش آیا جہاں بچوں کی لڑائی پر گولی چل گئی اور سات افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

    پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے انقلاب میں بچوں کی لڑائی نے کئی انسانوں کی جانیں لے لیں، فائرنگ کے نتیجے میں مارے گئے افراد میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد شامل ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کیے جانے والے 7 افراد میں ایک بچہ بھی شامل ہے، واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں جلد مکمل حقائق اور گرفتاری عمل میں آئے گی۔


    شوہر نےبیوی سمیت5افرادکوقتل کرکےخودکشی کرلی


    دوسری جانب پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں گھریلو جھگڑے پر ماں نے تین بچوں کو زیلی گولیاں دے کر خود بھی کھالیں جس کے باعث خاتون اور ایک بچی نے دم توڑ دیا۔

    مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ماں کے زہر دینے اور خود بھی کھانے کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم ماں اور اس کی ایک بچی زندگی بازی ہار گئی، تاہم دو بچے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    خیال ہے کہ 2016 میں پنجاب کے شہر پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاؤں شوری مانیکہ میں گھریلو تنازعے پر شوہر نے فائرنگ کرکے پانچ افراد کو قتل کردیا تھا اور بعد میں خود کو گولی مار کرخودکشی کرلی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • چچا کی فائرنگ سے بھتیجا جاں بحق، دو زخمی

    چچا کی فائرنگ سے بھتیجا جاں بحق، دو زخمی

    گوجرانوالہ: بچوں کی لڑائی پرچچا کی فائرنگ سے بھتیجا ہلاک جب کہ بھائی سمیت دو افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ کھیالی کے علاقے میں بچوں کی لڑائی پرفائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب کہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق کھیالی کے رہائشی رفیق اور توحید کے بچوں میں معمولی جھگڑا ہو گیا جس پر رفیق نے طیش میں آکر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں توحید، فیضان اور نعمان شدید زخمی ہو گئے جنھیں طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں نعمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر درج کر کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور ملزم رفیق کی گرفتاری کے لیے اس گھر پر چھاپہ مارا گیا تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    پولیس نے دعوی کیا کہ ملزم کہیں بھی روپوش ہوجائے قانون سے نہیں بچ پائے گا اور جلد ملزم رفیق کو پکڑ کر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔