Tag: بچپن

  • دونوں بھائی مجھ سے بچپن سے ہی جلتے تھے: سوناکشی سنہا کا انکشاف

    دونوں بھائی مجھ سے بچپن سے ہی جلتے تھے: سوناکشی سنہا کا انکشاف

    بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے انکشاف کیا ہے کہ میرے دونوں جڑواں بھائی لو سنہا اور خوش سنہا مجھ سے بچپن سے ہی جلتے تھے۔

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جہاں انہوں نے اپنے بھائیوں لو اور خوش سنہا سے تعلقات پر بات کی۔

    سوناکشی نے کہا کہ میں گھر میں سب سے چھوٹی اور سب کی لاڈلی تھی، یہی وجہ ہے کہ بھائی مجھ سے جلتے تھے اور مجھے مارتے بھی تھے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بچپن میں تمام ہی بہن اور بھائی آپس میں لڑتے ہیں، اس لیے لو اور خوش سے میری لڑائیاں ہوتی رہتی تھیں۔

    یاد رہے کہ سوناکشی اور ظہیر اقبال نے گزشتہ برس 23 جون کو شادی کی تھی، جس میں شتروگھن سنہا اور پونم سنہا نے شرکت کی تھی تاہم دونوں بھائی تقریب سے بالکل غائب رہے تھے۔

    لو سنہا نے شادی کے بعد اس معاملے پر کچھ مبہم پوسٹس بھی شیئر کر کے اشارہ دیا تھا کہ اُن کے اور سوناکشی سنہا کے درمیان کچھ اختلافات ہیں۔

  • آیوشمان کھرانہ کو اپنے والد ڈکٹیٹر کیوں لگتے تھے؟ اداکار کا سنسنی خیز انکشاف

    آیوشمان کھرانہ کو اپنے والد ڈکٹیٹر کیوں لگتے تھے؟ اداکار کا سنسنی خیز انکشاف

    بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ نے اپنے والد کو ڈکٹیٹر قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں بچپن میں ایک خاص صدمے سے گزرنا پڑا ہے۔

    بالی ووڈ کے معروف اداکار و گلوکار آیوشمان کھرانہ نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انترویو میں انکشاف کیا کہ ان کے والد پی کھرانہ بے حد سخت مزاج کے مالک تھے، وہ بچپن میں انہیں چپل اور بیلٹ سے مارا کرتے تھے جس کی وجہ سے ان کا بچپن صدموں سے دوچار رہا۔

    آیوشمان کھرانہ نے کہا کہ والد پنجاب کے چندی گڑھ میں علم نجوم کے شعبے سے منسلک تھے اس دوران انہوں نے علم نجوم پر کئی کتابیں لکھیں۔

    انٹرویو کے دوران میزبان نے آیوشمان سے سوال کیا کہ کیا آپ اپنے والد کے مقابلے میں مختلف باپ ہیں؟  جس پر اداکار نے بتایا کہ میں بالکل مختلف باپ ہوں کیوں کہ میرے والد ایک طرح کے  ڈکٹیٹر تھے جن کیلئے چپل اور بیلٹ سے مارنا عام سی بات تھی۔

    انٹرویو کے دوران اداکار نے ایک قصہ بھی بتایا کہ ایک روز میں ایک پارٹی سے واپس آیا تو میری شرٹ سے سگریٹ کے دھوئیں کی بو آرہی تھی، درحقیقت میں نے اپنے والد کے ڈر  سے کبھی سگریٹ کو ہاتھ بھی نہیں لگایا تھا لیکن اس بو کی وجہ سے بھی مجھے مار پڑی تھی۔

    واضح رہے کہ آیوشمان نے  فلم میکر  اور رائٹر طاہرہ کشیپ سے 2008 میں شادی کی تھی، دونوں کے اب دو بچے ایک بیٹا اور بیٹی بھی ہے۔

  • سجل علی نے اپنے بچپن کی تصویر شیئر کردی

    سجل علی نے اپنے بچپن کی تصویر شیئر کردی

    معروف اداکارہ سجل علی نے اپنے بچپن کی خوبصورت تصویر شیئر کردی، انہیں حال ہی میں بین الاقوامی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ سجل علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی خوبصورت تصویر شیئر کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

    اپنے کیپشن میں سجل نے لکھا کہ اب بھی بہت سی مہم جوئیاں باقی ہیں، بہت سی چیزیں دیکھنے اور محسوس کرنے کے لیے باقی ہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ نئے دن کا وعدہ ایک دوسرا موقع ہے کہ چیزوں کو پہلے سے بہتر بنایا جائے۔ یہ کبھی ہمت نہ ہارنے اور یقین رکھنے کی خوبصورتی اور اس کا انعام ہے۔

    مداحوں نے ان کی اس خوبصورت تصویر کو بہت پسند کیا اور اس پر بے شمار تعریفی تبصرے کیے۔

    خیال رہے کہ سجل علی کو چند روز قبل مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ 2022 کی تقریب کے دوران ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، فی الوقت وہ ایک بین الاقوامی پروجیکٹ میں جمائمہ گولڈ اسمتھ کے ساتھ بھی کام کر رہی ہیں۔

  • نوزائیدہ بچوں‌ کو اینٹی بایوٹک دینے کا پریشان کن نقصان سامنے آ گیا

    نوزائیدہ بچوں‌ کو اینٹی بایوٹک دینے کا پریشان کن نقصان سامنے آ گیا

    نوزائیدہ بچوں‌ کو اینٹی بایوٹک دینے کا پریشان کن نقصان سامنے آ گیا ہے، طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ شیر خوار کو دی جانے والی اینٹی بایوٹک بلوغت کی عمر میں آنتوں کی صحت پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی طبی جریدے جرنل آف فزیولوجی میں شائع شدہ تحقیقی مقالے میں خبردار کیا گیا ہے کہ شیر خوار بچوں کو اینٹی بایوٹکس دینے کے مستقبل میں کئی نقصانات سامنے آ سکتے ہیں۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ قبل از وقت پیدا ہونے والے اور کم وزن بچوں کو نہ صرف انفیکشن کے علاج بلکہ اس لیے بھی کہ وہ انفیکشن سے محفوظ رہیں، معمول کے مطابق اینٹی بایوٹکس دی جاتی ہیں۔

    تاہم نوزائیدہ چوہوں پر ایک تحقیق سے یہ پتا چلا ہے کہ ابتدائی زندگی میں اینٹی بائیوٹکس کے استعمال سے مائیکرو بائیوٹا، اندرونی اعصابی نظام اور آنتوں کی کارکردگی پر دیرپا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

    اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ جن بچوں کو اینٹی بایوٹک دی جاتی ہے وہ بڑے ہو کر معدے کے مسائل کا سامنا کر سکتے ہیں۔

    میلبورن یونیورسٹی کے شعبہ اناٹومی اینڈ فزیالوجی کی تحقیقی ٹیم کی یہ دریافت پہلی بار یہ ظاہر کرتی ہے کہ نوزائیدہ چوہوں کو دی جانے والی اینٹی بایوٹکس کے دیرپا اثرات ہوتے ہیں، جس کے نتیجے میں معدے کے افعال میں خلل پڑتا ہے، آنتوں کی حرکت پذیری کی رفتار متاثر ہو جاتی ہے، اور جوانی میں اسہال جیسی علامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    ریسرچ کے دوران تحقیقی ٹیم نے چوہوں کو ان کی زندگی کے پہلے دس دنوں تک ہر روز وینکومائسن کی خوراک کھلائی، اس کے بعد بلوغت تک ان کی نشوونما معمول کے مطابق ہوتی رہی، اور اس کے بعد آنتوں کی ساخت، کارکردگی، مائکرو بائیوٹا اور اعصابی نظام کی پیمائش کے لیے ان کی آنتوں کے ٹشوز کا جائزہ لیا گیا۔

    محققین نے دیکھا کہ سامنے آنے والی تبدیلیاں چوہوں کی جنس پر بھی منحصر تھیں، انھوں نے مادہ اور نر چوہوں کے فضلوں میں فرق پایا، نر چوہوں کے فضلے کا وزن کم تھا۔ تاہم نر اور مادہ دونوں کے پاخانے میں پانی کی مقدار زیادہ تھی، جو کہ اسہال جیسی ایک علامت ہے۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ چوہوں کی آنتیں، مائکرو بائیوٹا اور اعصابی نظام انسانوں کے مقابلے میں کم پیچیدہ ہیں، لہٰذا یہ نتائج فی الحال انسانی نوزائیدہ بچوں سے براہ راست منسلک نہیں کیے جا سکتے، محققین اس سلسلے میں مزید ریسرچ کریں گے، اور یہ دیکھا جائے گا کہ کیا ابتدائی زندگی میں اینٹی بایوٹک کا استعمال میٹابولزم اور دماغی افعال پر اثرات مرتب کرتا ہے؟

  • ایشوریا رائے کی بچپن کی تصویر دیکھ کر لوگ حیران

    ایشوریا رائے کی بچپن کی تصویر دیکھ کر لوگ حیران

    سابق ملکہ حسن اور بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کی ایک پرانی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی جس میں لوگ ان کی بیٹی سے ان کی مشابہت دیکھ کر حیران ہیں۔

    بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے سنہ 1994 میں ملکہ حسن رہ چکی ہیں، وہ کامیاب ماڈل بھی رہیں جبکہ فلموں میں آنے کے بعد انہوں نے کئی سپر ہٹ فلمیں بالی ووڈ کو دیں۔

    وہ کم عمری میں بھی مختلف اشتہارات کے لیے ماڈلنگ کیا کرتی تھیں، اور انہی دنوں کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    تصویر میں کمسن ایشوریا ایک پینسل کے اشتہار میں ہیں اور ہاتھ میں پینسل لیے کھڑی ہیں۔

    تصویر کی حیران کن بات ان کی بیٹی ارادھیا کی ان سے مشابہت ہونا ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ ارادھیا بالکل اپنی والدہ کی بچپن کی تصویر ہے۔

    ایشوریا رائے اس وقت منی رتنم کی فلم کی عکس بندی میں مصروف ہیں جو رواں برس 30 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

  • ماہرہ خان کی بچپن کی یادیں

    ماہرہ خان کی بچپن کی یادیں

    کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے بچپن کے بارے میں بتایا کہ وہ اپنے سارے کزنز کی باس ہوا کرتی تھیِ اور ساتھ ہی اپنی دنیا میں مگن رہتی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں شرکت کی اور اپنی زندگی سے متعلق بہت سی باتیں شیئر کیں۔

    اپنے بچپن کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ وہ بالکل بھی شرارتی نہیں تھیں بلکہ اپنی دنیا میں مگن رہنے والی بچی تھیں۔

    ماہرہ نے بتایا کہ ان کے سارے کزنز لڑکے تھے اور وہ سب میں واحد لڑکی تھیں اس لیے وہ سب کی باس تھیں، ان کے بچپن کی ایک تصویر بھی ہے جس میں انہوں نے سارے لڑکوں کی 2 پونیاں باندھ دی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے گھر میں صرف والدہ کی مار کھائی ہے جن کا ہتھیار ہینگر ہوا کرتا تھا۔

    ماہرہ خان کے ساتھ اداکار محب مرزا نے بھی پروگرام میں شرکت کی اور اپنی بچپن کی یادیں شیئر کیں، محب نے بتایا کہ ایک بار ان کی شرارت پر ان کے والد نے اٹھا کر انہیں پنکھے کی جانب پھینک دیا تھا۔

    محب نے بتایا کہ وہ پنکھے سے ٹکرا کر واپس بستر پر گرے تھے اور نہایت حیرت سے اپنے والد کو دیکھا تھا کہ انہوں نے مجھے پنکھے میں پھینک دیا۔

  • اسمارٹ فون استعمال کرنے والے بچوں کا بچپن ختم ہورہا ہے، تحقیق

    اسمارٹ فون استعمال کرنے والے بچوں کا بچپن ختم ہورہا ہے، تحقیق

    واشنگٹن: امریکی ماہرین نے اسمارٹ فون استعمال کرنے والے بچوں کے والدین کو متنبہ کیا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے چھوٹے بچوں کا بچپن وقت سے پہلے ختم ہورہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں ہونے والے ایک سروے کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ ٹیکنالوجی اور اسمارٹ فون کا بڑھتا ہوا استعمال بچوں کو روز مرہ کے معمولات سے بہت دور کررہا ہے۔

    ماہرین کے مطابق اسمارٹ فون کو اہمیت دینے والے بچے اپنے کھیل کود، وقت پر کھانے اور اہل خانہ کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کرنے سے دور ہورہے ہیں جس کے باعث اُن کی حقیقی زندگی بری طریقے سے متاثر ہورہی ہے۔

    مزید پڑھیں: اسمارٹ فون نوجوانوں‌ اور بچوں‌ میں‌ بیماریاں‌ پھیلانے کا سبب، تحقیق

    تحقیقاتی ماہرین کے مطابق 72 فیصد دس سال سے کم عمر بچے اور بچیاں یہ سمجھتے ہیں کہ انہیں فون پر آنے والے پیغام کا جواب ضرور دینا ہے جبکہ 59 فیصد والدین کا مانناہے کہ اُن کے بچے اسمارٹ فون استعمال کرنے کی بری لت میں مبتلا ہوگئے۔

    ماہرین کا کہنا تھاکہ اسمارٹ فون اور ٹیبلیٹ کا تیزی سے بڑھتا ہوا استعمال نو عمر بچوں کے مزاج کو غیر فطری بنا رہا ہے جس کے باعث انہیں اپنے گھر کے ماحول اور بچپن کی شرارتوں یا معصومیت کا کوئی احساس تک نہیں۔

    تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اسمارٹ فون پر ویڈیوز دیکھنے یا پھر گیم کھیلنے کا رجحان بچوں میں تیزی کے ساتھ شدت اختیار کررہا ہے صرف امریکا کی بات کی جائے تو 10 فیصد سے زائد بچے اس بری لت کا شکار ہوچکے۔

    یہ بھی پڑھیں: اسمارٹ فون میں گم رہنے والے والدین اولاد کی ذہنی نشوونما کو شدید متاثر کرتے ہیں

    سروے کے مطابق آئندہ آنے والی نسل اسمارٹ فون کی وجہ سے سست ہوگی جس کے بہت برے اثرات اُن کی زندگیوں پر پڑیں گے کیونکہ ایک ایسی نسل حالیہ دور میں پروان چڑھ رہی ہے جو گھروں سے باہر جانے، کھیل کود، جسمانی ورزش سے بہت دور ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔