Tag: بچھڑے

  • گائے کے بچھڑے کو بچانے کے لیے 5 لوگوں نے اپنی جان قربان کر دی

    گائے کے بچھڑے کو بچانے کے لیے 5 لوگوں نے اپنی جان قربان کر دی

    گائے کے بچھڑے کی زندگی بچانے کے لیے 5 افراد نے اپنی جان قربان کر دی جب کہ ایک شخص زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔

    انسان کی بہترین صفات میں سے ایک احساس ہے حساس دل رکھنے والا شخص انسان تو انسان جانور کو بھی تکلیف میں نہیں دیکھ سکتا۔ ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا ہے جہاں ایک گائے کے بچھڑے کی زندگی بچانے کے لیے 5 لوگوں نے اپنی جان دے دی جب کہ ایک زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دلخراش واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے ایک گاؤں میں پیش آیا۔ جہاں صبح کے وقت گائے کا بچھڑا ٹہلتا ہوا آم کے باغ میں آیا اور اچانک باغ میں موجود کنوئیں میں گر گیا۔

    اس وقت باغ میں ٹھیکیدار کے 6 ملازم موجود تھے۔ انہوں نے بچھڑے کی جان بچانے کے لیے یکے بعد دیگرے کنوئیں میں اترے مگر وہ بچھڑے کو کیا بچاتے اپنی جانیں بھی نہ بچا سکے اور لاشوں کی صورت باہر نکالا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق ہلاکتوں کی وجہ کنوئیں میں موجود زہریلی گیس بتائی جا رہی ہے، کیونکہ کنوئیں میں اترنے والے افراد کی نیچے اترتے ہی حالت غیر ہوگئی اور سانس لینے میں دقت کے چیخ وپکار مچ گئی۔

    علاقے کے لوگوں نے واقعہ کی اطلاع پولیس اور ایس ڈی ایف آر ایف کو دی۔ جس کے بعد پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور عملے نے ایک، ایک کر کے لاشوں کو کنوئیں سے باہر نکالا۔ کنوئیں سے 5 افراد کی لاشیں نکالی گئیں جب کہ ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے۔ لاشوں اور متاثرہ شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    حادثہ کے حوالے سے گُنا کے کلکٹر کشور کمار کنیال نے بتایا کہ کنویں میں غالباً کاربن مونوآکسائیڈ گیس کا رساؤ ہوا ہے۔ لیکن حقیقت کا پتہ لیب سے ٹیسٹنگ کے بعد ہی چل پائے گا۔

  • کرتارپور راہداری نے قیام پاکستان کے وقت بچھڑے 2 خاندانوں کی 78 سال بعد ملا دیا

    کرتارپور راہداری نے قیام پاکستان کے وقت بچھڑے 2 خاندانوں کی 78 سال بعد ملا دیا

    کرتارپور راہداری نے قیام پاکستان کے وقت بچھڑے دو خاندانوں کی 78 سال بعد دوبارہ ملا دیا جذباتی ملاقات میں خوشی آنکھوں سے چھلک پڑی۔

    کرتارپور راہداری نے ایک بار پھر قیام پاکستان کے وقت بچھڑے خاندانوں کو ملا دیا۔ 78 سال بعد جب ان خاندانوں کے افراد آپس میں ملے تو خوشی ان کی آنکھوں سے چھلک پڑی۔

    منگل سنگھ، شنگارا سندھ اور کرتار سنگھ تین بھائی تھے۔ تقسیم ہند کے وقت کرتار سنگھ کی فیملی کڑیال ضلع شیخوپورہ میں رہ گئی جب کہ منگل سنگھ اور اس کا بھائی شنگارہ سنگھ لدھیانہ بھارت جا بسے تھے۔

    سوشل میڈیا کا دور شروع ہوا تو باہمی رابطوں میں دونوں خاندانوں نے ایک دوسرے کو پہچانا جو 78 سال بعد بچھڑے خاندانوں کی ملاقات کا سبب بنا۔

    سوشل میڈیا پر رابطہ کے بعد گزشتہ روز کرتار سنگھ کے بیٹے حاجی امین کی لدھیانہ سے آئے اپنے پھوپھی زاد بھائیوں سے ملاقات ہوئی تو جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔

    دونوں خاندانوں نے کرتار پورراہدری کھولنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور بھارتی مہمانوں نے پاکستان کی بہترین مہمان نوازی پر دربار انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

    بھارت سے آئے خاندان نے مطالبہ کیا پاکستان حکومت پاسپورٹ کی شرط ختم کرے اور ادھار کارڈ پر بارڈر انٹری کی اجازت دے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ آکر درشن دیداروں کے ساتھ اپنوں سے مل سکیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل 2022 میں بھی کرتارپور راہداری پر قیام پاکستان کے وقت بچھڑے دو خاندان ساڑھے سات دہائیوں بعد آپس میں ملے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/lhr-kartarpurfamily-reunites75-years/

  • بھینسوں نے شیرو ں کو پسپا کرکے بچھڑے کی جان بچالی، ویڈیو وائرل

    بھینسوں نے شیرو ں کو پسپا کرکے بچھڑے کی جان بچالی، ویڈیو وائرل

    جنوبی افریقہ کے کروگر نیشنل پارک میں ایک سیاح نے ایک عجیب منظر دیکھا اور کوئی وقت ضائع کئے بغیر موقع کی ویڈیو بناکر وائرل کردی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے و الی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ بھینسیں خطرناک شیروں کے سامنے صف آرا ہوگئیں اور شیروں نے بچھڑے کو چھوڑنے میں ہی اپنی عافیت سمجھی۔

    سیاح نے بتایا کہ بھینسوں کا جھنڈ گزر رہا تھا کہ اچانک درجن کے قریب شیرحملہ آور ہوگئے، شیروں نے بھینسوں کے جھنڈ سے ایک بچھڑے کو کھینچ لیا اور کھانے لگے۔

    دولہا ’بلڈوزر‘ پر بارات لے کر پہنچ گیا، ویڈیو وائرل

    وڈیو کے ابتدائی مرحلے میں نظر آتا ہے کہ کچھ بھینسیں دھول گرد اڑاتی ہوئی بڑی تیزی سے دوڑ رہی تھیں اور اسی دھول گرد کی وجہ سے انہیں سامنے کا منظر صاف نظر نہیں آرہا تھا چنانچہ ایک بھینس ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شیروں سے جا ٹکرائی اور بچھڑے کی زندگی بچانے میں کامیاب ہوگئی۔

  • امریکا میں دو سر والے عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش

    امریکا میں دو سر والے عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش

    واشنگٹن : امریکا کی ریاست مونٹانا میں عجیب الخلقت گائے کے بچے کی پیدائش ہوئی، یہ نایاب گائے کا بچہ دو سروں کا حامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست مونٹانا کے ایک کیٹیل فارم کا مالک جب صبح اپنے فارم میں معمول کے کام سے گیا تھا جسے عجیب و غریب قسم کا گائے کا نایاب بچہ ملا تھا، جسے دفتر قدرتی وسائل کے حوالے کردیا گیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیٹیل فارم کے مالک ہیتھر ہرمن کا کہنا تھا کہ ’میں دو سر والے کو دیکھ کر حیران رہ گیا، میں معمول کے کام سے فارم میں گیا تھا جب میں اسے پایا‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بچھڑا بلکل نارمل تھا اور اس نے صحت بھی بہتر تھی لیکن اس کے باوجود وہ زندہ نہیں رہ سکا اور کچھ وقت بعد ہی مرگیا۔

    فارم کے مالک ہیتھر ہرمن کا کہنا تھا کہ ’یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ ہمارے کیٹیل فارم میں دو سر والا بچھڑے کا بچہ پیدا ہوا ہو لیکن اس بچے کی پیدائش قبل از وقت تھی‘۔

    مزید پڑھیں : امریکا میں دو سروں والا عجیب و غریب ہرن کا بچہ برآمد

    بھارت میں ایک آنکھ والے عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ ’دو سروں والے گائے کے دھانچے کے مطابق ان کا زندہ رہنا ممکن ہی نہیں تھا۔