Tag: بچہ بازیاب

  • کراچی: گزشتہ روز اغوا ہونے والا 12 سالہ بچہ بازیاب

    کراچی: گزشتہ روز اغوا ہونے والا 12 سالہ بچہ بازیاب

    کراچی: گزشتہ روز شہر قائد کے نیو ٹاؤن حدود سے اغوا ہونے والا 12 سالہ بچے کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ کورنگی الفلاح پولیس کی بڑی کارروائی سے نیوٹاؤن کی حدود سے اغوا ہونے والا 12 سالہ انسب کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کا بتانا ہے کہ 12 سالہ انسب کو الہلال سوسائٹی سے اغوا کیا گیا تھا، بچہ باغ ملیر بلاک اے کے ایک مکان میں قید تھا، رات بچہ رونےلگا، معاملہ مشکوک دیکھ کر اہل علاقہ نے پولیس کو فون کیا۔

    ایس ایس پی طارق نواز نے کہا کہ دروازے پر لگا تالا توڑ کر پولیس پارٹی اندر داخل ہوئی، بازیابی کے وقت بچہ نیم بے ہوشی کی حالت میں تھا، متاثرہ بچے کو فوری طبی امدادکیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

     ایس ایس پی کورنگی کے مطابق بچہ اس وقت والدین کےساتھ نجی اسپتال میں ہے جبکہ اغوا میں ملوث ملزمان کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں، الفلاح پولیس نے بازیابی کے بعد مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

  • ترنول سے اغوا کیا گیا 2 سال کا حسن بحفاظت بازیاب، ایک ملزم گرفتار

    ترنول سے اغوا کیا گیا 2 سال کا حسن بحفاظت بازیاب، ایک ملزم گرفتار

    اسلام آباد: پنجاب کے شہر ترنول سے اغوا کیا گیا 2 سال کا بچہ حسن بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے ترنول کے علاقے سے اغوا ہونے والا حسن نامی دو سالہ بچہ بحفاظت بازیاب کرا لیا، پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور دیگر ذرایع کی مدد سے ایک ملزم اختر کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دو سالہ بچے کو مسمات بی بی نامی خاتون نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ اغوا کیا تھا، بچے کے والد خان شیریں نے اغوا کی اطلاع دے کر دعویٰ کیا تھا کہ مسمات بی بی نامی خاتون نے ساتھیوں کے ساتھ میرے بیٹے کو اغوا کیا۔

    پولیس کے مطابق ایس پی صدر عمر خان کی ہدایت پر ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر کے بچے کی تلاش فوری طور پر شروع کر دی گئی تھی، ڈی ایس پی کی نگرانی میں ترنول پولیس ٹیم نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور ملزم اختر کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

    خیبرپختونخوا: اغوا برائے تاوان کا ملزم گرفتار، مغوی بازیاب

    بچے کی بازیابی کے بعد پولیس نے دو سالہ بچہ والدین کے حوالے کر دیا، آئی جی اسلام آباد نے پولیس ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش بھی دی۔

    یاد رہے کہ یکم فروری کو خیبر پختون خوا کے شہر پشاور میں بھی پولیس نے اغوا برائے تاوان کے ملزم حسنین کو گرفتار کر کے مغوی بچے کو بازیاب کرا لیا تھا، دوسری جماعت کا طالب علم 7 سالہ کاشان کو گھر کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا، ملزم نے بچے کی رہائی کے لیے اس کے چچا سے 7 لاکھ روپے تاوان مانگا تھا، تاہم پولیس نے فون کال ٹریس کر کے اغوا میں ملوث 2 مرد اور 4 خواتین کو گرفتار کر لیا۔

  • خیبرپختونخوا: اغوا برائے تاوان کا ملزم گرفتار، مغوی بازیاب

    خیبرپختونخوا: اغوا برائے تاوان کا ملزم گرفتار، مغوی بازیاب

    پشاور: خیبرپختونخوا میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اغوا برائے تاوان کا ملزم گرفتار کرکے مغوی بازیاب کرالیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کی جانب سے یہ کارروائی پشاور میں کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دوسری جماعت کے طالب علم کاشان کو گھر کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا۔

    ملزم حسنین نے 7سالہ بچے کی رہائی کے لیے چچا سے 7لاکھ روپے تاوان بھی مانگا تھا۔

    پولیس نے فون کال ٹریس کرکے کارروائی کی اور بچے کو بازیاب کرا لیا۔ بچے کے اغوا میں ملوث 2مرد اور 4خواتین گرفتار ہوئے، متعلقہ اداروں نے دیگر قانونی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال فروری میں کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے محمود آباد سے اغوا کیے گئے بچے کو بازیاب کرایا تھا۔ ملک میں بچوں کے اغوا کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

    کراچی: شرافی گوٹھ پولیس نے محمود آباد سے اغوا کیا گیا بچہ بازیاب کرا لیا

    یاد رہے کہ گزشتہ سال سندھ حکومت نے بچوں کے خلاف مختلف جرائم جیسے اغوا، گم شدگی اور زیادتی کے بڑھتے واقعات کے پیشِ نظر چائلڈ ہیلپ لائن 1121 قائم کی، محکمہ سماجی بہبود کے تحت قائم کردہ ہیلپ لائن 24 گھنٹے کام کرے گی جس میں بچوں سے متعلق مختلف شکایات لی جائیں گی، ہیلپ لائن کا مرکزی دفتر کراچی میں ہوگا۔

  • کراچی: شرافی گوٹھ پولیس نے محمود آباد سے اغوا کیا گیا بچہ بازیاب کرا لیا

    کراچی: شرافی گوٹھ پولیس نے محمود آباد سے اغوا کیا گیا بچہ بازیاب کرا لیا

    کراچی: شرافی گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے محمود آباد سے اغوا کیے گئے بچے کو بازیاب کرا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ تھانے کی پولیس نے اغوا کار گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بچہ بازیاب کرا لیا۔

    [bs-quote quote=”گرفتار ملزم اغوا کار گروہ کا کارندہ ہے، ملزم واٹر ٹینکر چلاتا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”پولیس”][/bs-quote]

    پولیس نے اغوا میں ملوث ملزم کو بھی گرفتار کر لیا، ملزم کو شرافی گوٹھ تھانے کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم اغوا کار گروہ کا کارندہ ہے، ملزم واٹر ٹینکر چلاتا ہے، کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، واٹر ٹینکر بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ 12 سال کے سفیان کو 4 فروری کو کراچی کے علاقے محمود آباد سے اغوا کیا گیا تھا، پولیس نے بتایا کہ بچے کے اغوا کا مقدمہ تھانہ محمود آباد میں درج کرایا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ 17 جنوری کو سندھ ہائی کورٹ میں کراچی سے لاپتا بچوں کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا کہ 18 بچوں کی بازیابی میں کام یابی تا حال نہیں ملی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی پولیس کا لاپتہ بچوں کی بازیابی میں ناکامی کا اعتراف، سندھ ہائیکورٹ برہم

    یاد رہے کہ سندھ حکومت نے بچوں کے خلاف مختلف جرائم جیسے اغوا، گم شدگی اور زیادتی کے بڑھتے واقعات کے پیشِ نظر چائلڈ ہیلپ لائن 1121 قائم کی ہے، محکمہ سماجی بہبود کے تحت قائم کردہ ہیلپ لائن 24 گھنٹے کام کرے گی جس میں بچوں سے متعلق مختلف شکایات لی جائیں گی، ہیلپ لائن کا مرکزی دفتر کراچی میں ہوگا۔

  • لاہور پولیس کی کارروائی‘ مغوی بچہ بازیاب‘ اغوا کار گرفتار

    لاہور پولیس کی کارروائی‘ مغوی بچہ بازیاب‘ اغوا کار گرفتار

    لاہور: لاہورانویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مغوی بچے کو خیبرایجنسی سے بازیاب کرکے اغوا کار کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس صدرڈویژن نے خیبرایجنسی میں کارروائی کے دوران مغوی بچہ بازیاب کرلیا۔

    پولیس حکام کے مطابق کارروائی کے دوران اغوا کار شاکرکو گرفتارکرلیا گیا، ملزم لاہور سے بچے کو اغوا کرکے خیبرایجنسی لے گیا تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق بازیاب کیے گئے بچے کو والدین کے حوالے کردیا گیا۔

    لاہور پولیس کی کارروائی‘ مغوی بچہ بازیاب‘ اغواکار ہلاک

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 25 اکتوبر کو گلشن راوی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچے کو بازیاب کروا لیا تھا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اغوا کار ہلاک جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

    لاہور: جناح اسپتال سے اغوا ہونے والا بچہ پولیس نے بازیاب کرلیا

    واضح رہے کہ رواں سال 25 اگست کو لاہور کے جناح اسپتال سے اغوا ہونے والا بچہ پولیس نے بازیاب کرا لیا تھا، پولیس نے اغوا کار خاتون اور بچہ خریدنے والے نائیجیرین جوڑے کو بھی گرفتار کرلیا تھا۔

  • ڈیفنس میں پولیس مقابلہ: 4سالہ بچہ بازیاب، دو اغواء کارہلاک

    ڈیفنس میں پولیس مقابلہ: 4سالہ بچہ بازیاب، دو اغواء کارہلاک

    کراچی : پولیس نے ڈیفنس میں کار سوار ملزمان سے مقابلے کے بعد چار سالہ بچہ بازیاب کرا لیا، دو اغواء کار فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے، باپ بیٹے کو گھر سے نکلتے ہوئے اغواء کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں 26اسٹریٹ پر مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ خیابان طارق پر تاجر اور ان کے بیٹے  چار سالہ شاہ ویز کو گاڑی سمیت اسکول جاتے ہوئے اغواء کیا گیا،۔

    پانچ میں سے دو ملزمان تاجر کی گاڑی میں بیٹھ گئے، ملزمان دونوں گاڑیوں کو مختلف سڑکوں پر گھماتے رہے، ایک ملزم موٹر سائکل پر ان کو کور کررہا تھا، اس دوران  تاوان کے لیے بچے کے والدین سے بھی رابطہ تھا، پولیس کے مطابق بچے کےوالدین سے15کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا اور بات چیت کے بعد معاملہ ستر لاکھ پر طے ہوگیا۔

    ایس ایس پی کراچی جنوبی سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ ڈیفنس میں گشت پر مامور ٹیم نے سیاہ شیشے والی مشکوک گاڑی دیکھ کر اسے روکنے کی کوشش کی توملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی۔

    پولیس نے تعاقب کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی اور اسی دوران بچے کو گاڑی سے اتار کر فرار ہونے لگے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ملزمان مارے گئے۔

    اغوا کار دو گاڑیوں پر سوار تھے لیکن مقابلے کے وقت دوسری گاڑی میں سوار ملزمان فرار ہوچکے تھے جن کی تلاش کی جارہی ہے۔ علاوہ ازیں بازیاب ہونے والے بچے کے دادا نے بحفاظت بازیابی پر پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایس ایس پی سرفراز نواز نے بتایا کہ اغواء میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کا پتاچلا رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • بچوں کا اغوا جاری، لاہور میں ماں سمیت دو بچیاں‌ لاپتا

    بچوں کا اغوا جاری، لاہور میں ماں سمیت دو بچیاں‌ لاپتا

    لاہور: پنجاب بھر میں بچوں کے اغوا کا سلسلہ نہ رک سکا،۔شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اغوا کاروں کو پکڑنا شروع کردیا، لاہور میں دو بچیاں ماں سمیت لاپتا ہوگئیں،راولپنڈی سے اغوا ہونے والے سولہ سالہ عتیق الرحمان کو بہاولپور پولیس نے بازیاب کرلیا

    پنجاب بھر میں بچوں کے اغوا میں خوفناک اضافہ ہوگیا،اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن سے ماں سمیت دو بچیاں لاپتا ہوگئیں۔والد عبدالقدیر کا کہنا ہے کہ سات سالہ فاطمہ، چھ سالہ زینب کو والدہ چھٹی کے وقت اسکول سے لینے گئی تھی اور اب تک واپس نہ آئی۔

    اسی طرح فیصل آباد کے علاقے سمن آباد میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی رہائش گاہ کے قریب ساتویں جماعت کا طالب علم بارہ سالہ ابراہیم مبینہ طور پر اغوا ہوگیا،لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے مدنی چوک کو آگ لگا کر سڑک بند کردی۔

    نارووال سٹی کے علاقے مرغی خانے کے قریب سے بچے اغوا کرکے بھاگنے والا شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، اغوا کار نےدس سالہ بچےگلفام کو گھر کے باہر سے ا غوا کیا تھا۔لوگوں نے اغوا کارکو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

  • کراچی: پولیس کی گارڈن میں کاروائی،سات سالہ بچہ بازیاب

    کراچی: پولیس کی گارڈن میں کاروائی،سات سالہ بچہ بازیاب

    کراچی : پولیس نےگارڈ ن میں کامیاب کارروائی کرکےگیارہ ماہ قبل اغوا کیے جانے والے کم سن کوبازیاب کرالیا،کارروائی میں دواغوا کاروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق رات گئےگارڈن پولیس نے ناظم آباد میں چھاپہ مارکر سات سالہ بچے مزمل کو بازیاب کرالیا،کارروائی میں دواغواکار قاسم اورعمر کو بھی گرفتار کرلیاگیا.

    پولیس کا کہنا ہےکہ اغواکار سگے بھائی ہیں،اغوا کاروں نے گیارہ ماہ قبل بلدیہ سعیدآباد کے رہائشی یاسین کےسات سالہ بیٹے کو گارڈن چڑیا گھرسے تاوان کی غرض سےاغوا کیا تھا.

    یاد رہےمغوی مزمل اہل خانہ کےساتھ گیارہ ماہ قبل تفریح کےلیےچڑیا گھرگیاتھا.

  • ملتان پولیس کی بروقت کارروائی، اغوا کے 4 گھنٹے بعد بچہ بازیاب

    ملتان پولیس کی بروقت کارروائی، اغوا کے 4 گھنٹے بعد بچہ بازیاب

    ملتان : پولیس نے بروقت کارروائی کرکے اغوا کے 4 گھنٹے بعد بچہ بازیاب کرالیا، تاوان کی رقم سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔

      تفصیلات کے مطابق فیصل کالونی پیراں غائب روڈ کا رہائشی 4 سالہ ایان علی گھر کے باہر کھیلتے ہوئے غائب ہو گیا۔

    بچے کے والد نے مقامی پولیس کو اطلاع دی کہ بچے کی بازیابی کے لیئے 2 لاکھ روپے کا تاوان طلب کیا گیا ہے جس پر ایس ایس پی آپریشنز نے ایس پی گلگشت کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ نیو ملتان جمشید اکرام ایس ایچ او سیتل ماڑی خالد حسین اور ہومی سائیڈ سیل پر مبنی خصوصی ٹیم تشکیل دی۔

    پولیس ٹیم نے جدید خطوط پر تحقیات کرتے ہوئے 4 گھنٹے کے بعد 4 سالہ ایان علی کو بازیاب کروالیا۔ جبکہ 2 اغوا کاروں کو تاوان کی رقم اور اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق ایک اغوا کار اسد مغوی بچے کا چچازاد بھائی ہے۔

  • پشاور : مغوی بچہ بازیاب:ملزمان فرار

    پشاور : مغوی بچہ بازیاب:ملزمان فرار

    پشاور : دو کروڑ روپے تاوان کےلئے اغواء کیا جانے والا چار سالہ بچہ بازیاب کرالیا گیا ، واردات میں ملوث اسکول ٹیچر سمیت دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئےچھاپے مارے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیڑھ ماہ قبل پشاور سے اغوا کیا گیا چار سالہ بچہ بازیاب کرالیا گیا بچے کی بازیابی کیلئے دو کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    اے ایس پی فرقان بلال کے مطابق پولیس نے ملزمان کی کال ریکارڈ کرکے ان کا ٹھکانہ معلوم کیا اور چھاپہ مار کر بچے کو بغیر تاوان کے بازیاب کرایا۔

    اے ایس پی کا کہنا تھا کہ بچے کے اغوا میں سیمی نامی خاتون ٹیچر بھی شامل ہے۔ بچے کے والد کے دوست نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بچے کو پندرہ دسمبر کو اغوا کیا گیا تھااور تاوان مانگاگیا تھا۔

    انہوں نے بچے کی بازیابی پر پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا۔پولیس کے مطابق سیمی نامی خاتون اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔