Tag: بچہ جاں بحق

  • کراچی : ڈپٹی میئر کی یوسی میں بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق

    کراچی : ڈپٹی میئر کی یوسی میں بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق

    کراچی : شہر قائد میں ڈپٹی میئرسلمان عبداللہ مراد کی یوسی میں بچہ گٹر میں گرکر جاں بحق ہوگیا، حکام کی لاپروائی پر اہل علاقہ نے احتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈپٹی میئرسلمان عبداللہ مراد کی یوسی میں بچہ گٹر میں گرکر جاں بحق ہوگیا، بچےکی لاش نکال لی گئی۔

    والد غم سے نڈھال ہے، حکام کی لاپروائی پر اہل علاقہ نے احتجاج کیا، گڈاپ کے تالاب میں نہاتے ہوئے تین افراد ڈوب گئے، ڈوبنے والے تینوں افراد کا تعلق بفرزون سے ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق تینوں جاں بحق افراد کی شناخت یوسف، وقاص اور اللہ بخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ جون میں اسی طرح کے ایک واقعے میں سیشن جج شیخ مبین کیانی اپنے دو بیٹوں اور بہنوئی سمیت پنجاب کے شہر جہلم میں راجہ خالد ڈیم میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے تھے۔

  • کوئٹہ: دکان پر دستی بم حملہ،بچہ جاں بحق

    کوئٹہ: دکان پر دستی بم حملہ،بچہ جاں بحق

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دکان پر دستی بم حملے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بروری روڈ پر دکان پر دستی بم حملے میں بچہ جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے دستی بم حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے بولان میڈیکل اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دو افراد کو سول اسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

    چمن: مال روڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 10 زخمی

    اس سے قبل 10 اگست کو بلوچستان کے شہر چمن میں مال روڈ پر دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے تھے، زخمیوں میں اے این ایف اہل کار بھی شامل تھے۔

    چمن بم دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا، جس میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، خوف و ہراس پھیلانا اور املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات کو شامل کیا گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل بم دھماکے میں 7 سے 8 کلو بارودی مواد اور بال بیرنگ استعمال کیے گئے۔

  • لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق،3 افراد زخمی

    لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق،3 افراد زخمی

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے اڑھائی سال کا بچہ جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نادرآباد میں مکان کی چھت گر نے سے اڑھائی سالہ بچہ جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق واقعہ گلشن کالونی میں نقیب چوک کے قریب پیش آیا جہاں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے اڑھائی سالہ حذیفہ، اس کا والد 22 سالہ سمیع، 50 سالہ سلمی بی بی اور 25 سالہ مقبول ملبے تلے دب گئے۔

    حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں جنہوں نے ایک گھنٹے کی کاوشوں کے بعد حذیفہ کو مردہ جبکہ دیگر افراد کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔

    پولیس حکام کے مطابق متوفی بچے کی میت ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔

    لاہور میں مکان کی چھت گر گئی، 3 بچے جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور کے علاقے مومن پورہ میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر تین بھائی جان کی بازی ہار گئے تھے، حادثے میں 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    شیخوپورہ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی، بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ رواں سال 17 جولائی کو شیخوپورہ میں کوٹ عبدالمالک کے نزدیک علاقے فضل کالونی میں شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

  • قائد آباد میں پولیس مقابلہ : ملزم اور اہلکار زخمی، فائرنگ کی زد میں آکر بچہ جاں بحق

    قائد آباد میں پولیس مقابلہ : ملزم اور اہلکار زخمی، فائرنگ کی زد میں آکر بچہ جاں بحق

    کراچی : قائدآباد میں پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر بارہ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، ملزمان کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکاراور بچہ زخمی ہوا تھا، پولیس نے ملزم کو زخمی حٓلت میں گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قائدآباد میں پولیس مقابلہ کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے زخمی بچہ اسپتال پہنچ کر جاں بحق ہوگیا،12سالہ سجاد نے جناح اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑا۔

    ملزمان کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکاراور بچہ زخمی ہوا تھا، پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا۔ بعد ازاں ملزم کی فائرنگ سے جاں بحق بچے کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق سجاد کو چار سے پانچ فٹ کے فاصلے سے چلائی گئی چھوٹے ہتھیار کی دو گولیاں لگیں، ڈاکٹر اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ مقتول کو ایک گولی سر اور دوسری دائیں بازو میں لگی، سر میں لگنے والی گولی موت کی وجہ بنی۔

    قبل ازیں قائدآباد میں پولیس اور ملزم کےدرمیان فائرنگ کاتبادلہ ہوا تھا، پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

    گرفتار ملزم عادی مجرم ہے، اسٹریٹ کرائمز اور پولیس مقابلوں میں ملوث ہے اور پولیس کو دس سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا، ملزم حال ہی میں جیل سے رہا ہو کر آیا ہے۔

  • لاہور: تیزرفتار ٹرک کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار بچہ جاں بحق

    لاہور: تیزرفتار ٹرک کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار بچہ جاں بحق

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تیزرفتاری کے باعث ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار بچہ جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاہ عالم چوک کے قریب تیزرفتار ٹرک کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار بچہ جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

    پولیس حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق بچے کی شناخت 7 سالہ احسان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی کی شناخت 14 سالہ ابراہیم کے نام سے ہوئی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے بچے کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    لاہور کے علاقے شاہ عالم چوک میں رواں ہفتے ٹریفک حادثے میں بچے کی موت کا یہ دوسرا واقعہ ہے، ٹریفک حادثےمیں بچے کے جاں بحق ہونے کے خلاف اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا۔

    لاہور: میٹرو بسیں آپس میں ٹکراگئیں‘ خاتون جاں بحق‘ 10 افراد زخمی

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور کے فیروز پور روڈ پرگجومتہ کے قریب دو میٹرو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں خاتون جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں لاہور کے علاقے رائیونڈ روڈ پر بحریہ آرچرڈ کے قریب منی ٹرک تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گیا تھا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

  • کراچی: گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے بچہ جاں بحق

    کراچی: گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے بچہ جاں بحق

    کراچی: شہرقائد میں پتنگ کی ڈور نے ایک اور زندگی نگل لی، گلے پر ڈور پھرنے سے پانچ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پتنگ کی ڈور نے پانچ سالہ بچے کی جان لے لی، اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں جبکہ علاقہ مکین بھی اس افسوس ناک واقعے کے بعد افسردہ ہیں۔

    پانچ سال کا ایان والد کے ساتھ گھر سے کیا نکلا اور دنیا سے ہی چلا گیا، ڈور پھرنے سے جاں بحق ہونے والے بچے کی والدہ نے روتے ہوئے التجا کی یہ سب چیزیں بند ہونی چاہیئیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے جیسا حال کسی اور کا نہ ہو۔

    لاہور: پولیس دھاتی ڈور کا استعمال نہ روک سکی، نوجوان گلے پر ڈور پھرنے سے جاں بحق

    دوسری جانب والد نے بتایا کہ موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے ڈور سے بیٹا زخمی ہوا، جبکہ لوگوں سے مدد مانگی لیکن کوئی اسپتال لے جانے کو تیار نہ ہوا۔

    انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ذمے داروں کو پھانسی دی جائے۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل لاہور کے علاقے شرقپور روڈ پر نوجوان گلے پر ڈور پھرنے سے زندگی کی بازی ہار گیا تھا، اور مالو بازار میں نوجوان ہاتھ کٹنے سے زخمی ہوگیا تھا۔