Tag: بچہ قتل

  • پانی پینے کیوں آئے؟ سفاک گارڈ نے کمسن بچے کی جان لے لی

    پانی پینے کیوں آئے؟ سفاک گارڈ نے کمسن بچے کی جان لے لی

    فارم ہاؤس پر پانی پینے کیوں آئے؟ لاہور کے علاقے چوہنگ میں سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے سات سالہ بچے کو قتل کردیا، فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے نواحی علاقے چوہنگ میں کرکٹ کھیلنے کے دوران سات سالہ بچہ پانی پینے مقامی فارم ہاؤس پر گیا، فارم ہاؤس کے سیکیورٹی گارڈ ملزم نذیر نے فائرنگ کرکے بچے کو قتل کردیا۔

    ملزم بچے کو قتل کرنے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا، بعد ازاں پولیس نے ملزم کو اوکاڑہ فرار ہوتے ہوئے بس اسٹینڈ سے گرفتار کرلیا۔

    واقعہ کا مقدمہ مقتول بچے کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، چوہنگ تھانے میں درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق چند روز قبل بھی ملزم نے بچے کو فارم ہاؤس میں پانی پینے سے روکا تھا۔

    ملزم نے وقوعہ کو چھپانے کی کوشش کی، محلے داروں کے دیکھنے پر موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے ملزم کو بس اڈے سے گرفتار کیا۔ مقدمہ میں گارڈ نذیر سمیت دو نامعلوم لوگوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : لاہور میں‌ نجی کالج کا سیکیورٹی گارڈ گرفتار

    یاد رہے کہ چند روز قبل لاہور کے پنجاب گروپ آف کالج قذافی اسٹیڈیم حالی روڈ برانچ میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کیا گیا تھا۔
    اے آر وائی نیوز کے مطابق تفتیشی حکام نے میڈیا کو بتایا کہ سیکیورٹی گارڈ کو سرگودھا سے گرفتار کیا گیا ہے۔
  • سفاک ماں نے 8 سالہ بچے کو جان سے مار ڈالا

    سفاک ماں نے 8 سالہ بچے کو جان سے مار ڈالا

    امریکا میں 8سالہ بچے کی موت کے بعد اس کی والدہ پر قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے، عدالت نے ملزمہ اور اس کے ساتھی کو جیل روانہ کرنے کا حکم دے دیا۔

    امریکی ریاست اوہائیو میں ایک لاپتہ لڑکے کی تلاش افسوسناک انجام پر ختم ہوئی جب اس کی لاش گزشتہ روز گھر کی چھت سے ملی اور اب اس کی والدہ پر قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بچے کی ماں نے انہیں بتایا تھا کہ مارٹونیو گھر سے بھاگ گیا ہے، پولیس نے ڈرون اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے بچے کی تلاش جاری رکھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے اس کے گھر کا سرچ وارنٹ حاصل کیا اور لاشندا وائلڈر کے 8 سالہ بیٹے مارٹونیو وائلڈر کی لاش کو اس کے کولمبس کے گھر کی چھت پر ایک کمرے سے کچرے کے تھیلے سے برآمد کیا۔

    کولمبس پولیس کے مطابق ملزمہ لاشندا وائلڈر نے بچے کی تلاش کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالی اور بعد ازاں گزشتہ شام اپنے دوست جوناہ لو اور دو دیگر بچوں کے ساتھ گھر سے فرار ہوگئی، تاہم، بچے بعد میں محفوظ حالت میں ایک خاندان کے رکن کے گھر سے ملے۔

    مارٹونیو وائلڈر کے کیس میں لاشندا وائلڈر پیر کو فرینکلن کاؤنٹی میونسپل کورٹ میں ویڈیو کے ذریعے پیش ہونے والی تھی لیکن جیل کے ایک افسر کے مطابق وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئی۔

    بعد ازاں دونوں ملزمان لاشندا وائلڈر اور جوناہ لوو نے اگلے روز خود کو پولیس کے حوالے کیا اور ان پر انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

    عدالت نے مقدمہ کی آئندہ سماعت تک لاشندا وائلڈر کو 20 لاکھ ڈالر کے بانڈ جبکہ اس کے ساتھی جوناہ لوو کو 50 ہزار ڈالر کے بانڈ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے جیل روانہ کردیا۔

  • اغوا کاروں نے رقم چلتی ٹرین سے نیچے گرا کر وصول کی، بچہ واپس نہیں کیا، افسوسناک واقعہ

    اغوا کاروں نے رقم چلتی ٹرین سے نیچے گرا کر وصول کی، بچہ واپس نہیں کیا، افسوسناک واقعہ

    ملتان: ملتان کے علاقے مخدوم رشید سے تاوان کے لیے اغوا کیے جانے والے 12 سالہ بچے کو تاوان کی رقم ادا کرنے کے باوجود بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے مخدوم رشید میں 12 سالہ بچے کو 13 لاکھ روپے وصول کرنے کے باوجود قتل کر دیا گیا، اغوا کاروں نے بچے کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش گٹر میں پھینک دی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شک کی بنیاد پر ایک اغوا کار کو گرفتار کیا گیا، جس کی نشان دہی پر گٹر سے بچے کی لاش برآمد کی گئی، بچے کی گردن سے لوہے کی تار بندھی تھی۔

    پولیس حکام کے مطابق اغوا کاروں نے تاوان کی رقم چلتی ٹرین سے نیچے گرا کر وصول کی، تاہم بچہ واپس نہیں کیا، اغوا میں ملوث ایک ملزم گرفتاری کے بعد دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے شروع کر دیے گئے ہیں۔

  • نجی اسکول کی پرنسپل نے 4 سالہ بچے کی جان لے لی، لاش گٹر سے برآمد

    نجی اسکول کی پرنسپل نے 4 سالہ بچے کی جان لے لی، لاش گٹر سے برآمد

    بھارت کے شہر پٹنہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ رونما ہوا، نجی اسکول کے گٹر سے 4 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے اسکول کی پرنسپل اور اس کے بیٹے کو قتل کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے، جبکہ دونوں گرفتار ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران دونوں نے اعتراف کیا کہ بچہ شدید زخمی ہوگیا تھا، ماں بیٹے نے اسے اسپتال لے جانے کی بجائے اسکول کے گٹر میں پھینک دیا جس سے معصوم بچہ جاں بحق ہو گیا۔

    ملزمان نے اسکول میں سی سی ٹی وی سے لے کر خون کے دھبوں کو بھی صاف کردیا تھا۔ 10 منٹ کی فوٹیج کو حذف کردیا گیا تھا جبکہ خون کے دھبوں کو بھی صاف کردیا گیا تھا۔ پولیس نے پرنسپل اور اس کے بیٹے کو گرفتار کرنے کے بعد مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق جمعرات کی دیر رات تک جب بچہ گھر نہیں پہنچا تو گھر والوں نے اسے ڈھونڈنا شروع کردیا، بچے کی لاش اسکول کے سیفٹی ٹینک سے برآمد ہوئی۔ لاش ملنے کے بعد مشتعل افراد اسکول پہنچ گئے اور کیمپس کو جلا ڈالا۔

    بس میں دوران سفر آگ بھڑک اُٹھی، 8 افراد زندہ جل گئے، درجنوں زخمی

    بچے کے ورثاء نے لاش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا اور سڑک کو بلاک کردیا، سڑکوں پر ٹائر جلائے گئے اور مقامی لوگ کئی گھنٹوں تک ہنگامہ کرتے رہے۔ تاہم کارروائی کی یقین دہانی کے بعد ورثاء نے احتجاج ختم کردیا۔

  • بھائی سے جھگڑے کا بدلہ سفاک پھوپھی نے 2 سالہ بھتیجے سے لے لیا

    بھائی سے جھگڑے کا بدلہ سفاک پھوپھی نے 2 سالہ بھتیجے سے لے لیا

    پاکپتن: پنجاب کے شہر عارف والا میں بھائی سے جھگڑے کا بدلہ سفاک پھوپھی نے 2 سالہ بھتیجے سے لے لیا، اور اسے بے دردی سے قتل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع پاکپتن کی تحصیل عارف والا کے ایک نواحی گاؤں میں ایک محنت کش شفیق کے لاپتا ہونے والے کم سن بچے کے معاملے کا ڈراپ سین ہو گیا۔

    دو سال کے بچے کی قاتل پھوپھی نکلی، ملزمہ نے اعتراف جرم بھی کر لیا، ایس پی انویسٹی گیشن عائشہ بٹ نے بتایا کہ ملزمہ فرزانہ دو روز قبل گھر کے باہر کھیلتے احمد رضا کو اغوا کر کے اپنےگھر لےگئی تھی۔

    پولیس کے مطابق ملزمہ نے گھریلو رنجش پر نہایت سفاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بھائی شفیق کے بیٹے کو پانی کے ڈرم میں پھینک دیا، بچے کا دم نکلنے پر ملزمہ نے ساتھی وزیر علی کے ساتھ مل کر لاش نکالی اور صحن میں دفنا دی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کے نوٹس لینے پر دونوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کی نشان دہی پر لاش نکال لی گئی ہے۔

    پولیس نے دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ہے، بتایا گیا ہے کہ محنت کش محمد شفیق چوہنگ لاہور میں جرابیں بنانے والی فیکٹری میں کام کرتا ہے، اور ان کے چار بچے ہیں۔

  • لاہور: ایک ماہ قبل اغوا شدہ بچے کی جھلسی ہوئی لاش برآمد

    لاہور: ایک ماہ قبل اغوا شدہ بچے کی جھلسی ہوئی لاش برآمد

    لاہور: تھانہ نشتر کی حدود آشیانہ اسکیم کے قریب ایک پلاٹ سے بچے کی جھلسی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس نے قتل کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں تھانہ نشتر کی حدود میں مبینہ طور پر اغوا ہونے والے بچے کی لاش ایک پلاٹ سے برآمد ہو گئی ہے، پولیس نے قتل کے الزام میں ساجد نامی شخص کو حراست میں لے رکھا ہے، ملزم سے مختلف پہلوﺅں پر تحقیقات جاری ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اغوا کاروں نے بچے کو تاوان کے لیے اغوا کیا، تاہم تاوان ادا کیے جانے کے باوجود اغوا کاروں نے بچے کو مار دیا۔

    علی حسن پانچویں جماعت کا طالب علم تھا جسے گزشتہ ماہ نا معلوم افراد نے اغوا کیا تھا، بچے کے اغوا کا مقدمہ تھانہ ہیئر میں بچے کے والد مبارک حسین کی مدعیت میں گزشتہ ماہ ہی درج کیا جا چکا ہے۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق بچہ والدہ کے کہنے پر قریب ایک گھر میں پیسے پہنچانے گیا تو نا معلوم افراد نے اغوا کر لیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  سرگودھا: ٹیچر کا 8 سالہ طالبہ پر تشدد، سر کے بال کاٹ دیے

    متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ 11 سالہ علی حسن کو قتل کرنے کے بعد جلایا گیا، پولیس اور فرانزک کی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر کے لاش اور ہڈیوں کو فرانزک لیب بھجوا دیا ہے۔

    خیال رہے کہ جنوری میں بھی ایک بچہ اغوا کیا گیا تھا تاہم پولیس نے نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں‌ کو اغوا کر کے بچینے والے گروہ کے کارندے گرفتار کر کے بچے کو بازیافت کرایا، اغوا کار باپ بیٹے کے قبضے سے مجموعی طور پر تین بچوں‌ کو بازیاب کرایا گیا تھا۔