Tag: بچہ ہلاک

  • والدین پر قیامت ٹوٹ پڑی

    والدین پر قیامت ٹوٹ پڑی

    لندن: برطانیہ میں والدین پر قیامت ڈھا گئی، کمسن بچہ کینسر سے ہلاک ہوگیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 4 سالہ ننھا بچہ مہلک کینسر ’برین ٹیومر‘ کے باعث ابدی نید سوگیا، جان لیوا مرض کے نتیجے میں بچے کے منہ کا نقش بھی تبدیل ہوچکا تھا۔ جیک لیسی نامی کمسن برطانوی شہر شیفیلڈ سے تعلق رکھتا تھا جسے کینسر کی تشخیص گزشتہ سال ہوئی تھی۔

    برین ٹیومر کے باعث بچے کا منہ ایک جانب مڑ چکا تھا، سٹی اسکین کے بعد ڈاکٹروں نے افسوس ناک خبرسناتے ہوئے کہا تھا کہ جیک لیسی کو برین کینسر ہے اور وہ بہت کم عرصے ہی زندہ رہ پائے گا۔ رپورٹ کے مطابق بچے کے دماغ کے اس حصے پر برین ٹیومر ہوا تھا جس کا علاج ہی ناممکن تھا۔

    اس بھیانک خبر کے بعد والدین نے بچے کو خوشگوار زندگی فراہم کی، تفریحی مقامات پر لے جانا روز کا معمول بن چکا تھا۔ استطاعت نہ ہونے کے باعث کئی لوگوں نے والدین کی مالی مدد بھی کی، جیک لیس کا بچنا نہ ممکن تھا جس کے باعث ایسے اقدامات کیے جارہے تھے۔

    کمسن کو مختلف ممالک کا بھی دورہ کرایا گیا جہاں وہ بھرپور زندگی سے لطف اندوز ہوا اور بالاآخر جیک لیسی اتوار کے روز ہمیشہ کے لیے اس دنیائے فانی سے کوچ کرگیا، غریب خاندان نے تمام ایسے افراد کا خصوصی شکریہ ادا کیا جس نے بچے کی خوشیاں میں حصے ڈالنے کی بھرپور انداز میں کوشش کی۔

  • مبینہ طورپرپولیو کے قطرے پینے سے بچہ ہلاک

    مبینہ طورپرپولیو کے قطرے پینے سے بچہ ہلاک

    کراچی : مبینہ طور پر پولیو کے قطرے پینے سےبچہ ہلاک ہوگیا، متوفی کے والد نے الزام لگایا ہے کہ پولیو ویکسین پینے کے بعد بچے کے منہ سے جھاگ نکلنے لگے۔ ورثاء پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کے بعد بچے کی میت ساتھ لے گئے۔ پولیو کے حوالے سے قائم ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے بچے کی انسداد پولیو ویکسین کی بناء پر موت کی تردید کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق کورنگی ساڑھے پانچ نمبر 100 کوارٹر کا رہائشی ایک ضعیف شخص اپنے پوتے کی میت اٹھائے جناح اسپتال آیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچہ فوت ہوچکا ہے۔ تین ماہ کے احمد رضا کے دادا نے الزام لگایا کہ پولیو کے قطرے پینے کے پانچ منٹ بعد بچے کے منہ سے جھاگ نکلنے لگا۔

    اس حوالے سے جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ بچہ مردہ حالت میں لایا گیا تھا، موت کی وجہ کا علم پوسٹ مارٹم کے بعد ہی ہوسکے گا لیکن بچے کےدادا اور والد نےپوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا ہے۔ بچے کے ورثاء کا کہنا تھا کہ اس کی عمر انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے اس کا پوسٹ مارٹم کرانا مناسب نہیں۔

    ان کااصرار ہے کہ پولیو کےقطرے پلانےوالے کوسزا ملنی چاہئیے، دوسری طرف ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پولیو کے قطروں سے ہلاکت کا آج تک تاریخ میں کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

    دوسری جانب کراچی میں بچے کی مبینہ طو ر پر پولیو ویکسین سے موت کے معاملے پر وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا نے وضاحت کی ہے کہ بچے کی موت کا پولیو ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے بتایا کہ بچے کی موت کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کویہی پولیو ویکسین دی جا تی ہے۔

  • شیلنگ سے دم گھٹنے والا بچہ سپرد خاک، عمران خان کا اظہار مذمت

    شیلنگ سے دم گھٹنے والا بچہ سپرد خاک، عمران خان کا اظہار مذمت

    راولپنڈی: پولیس کی شیلنگ کے سبب دم گھنٹے سے مرنے والے تین روز کے بچے کو سپرد خاک کردیا گیا، والد کا کہنا ہے کہ میرا کیا قصور تھا،دو ہاتھیوں کی لڑائی میں چیونٹی کا نقصان ہوا،عمران خان نے بچے کے مرنے پر اظہار مذمت کیا ہے جب کہ شیخ رشید نے بچے کے گھر جانے کا اعلان کیا ہے۔


    یہ پڑھیں: راولپنڈی،پولیس کی شیلنگ سے 4 دن کا بچہ جاں بحق


    اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے بچے کے والد نے کہا کہ میرے بیٹے کا قتل ہوا ،قاتل کسے ٹھہرائوں؟ شیلنگ ہو یا نہ ہو میں کچھ کہہ نہیں سکتا، میرا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں بس یہ کہہ سکتا ہوں کہ دوہاتھیوں کی لڑائی میں چیونٹی کا کباڑا ہوگیا۔

    انہوں نے بتایا کہ شیلنگ کے سبب فضا میں گیس پھیل گئی، بچے کی سانسیں اکھڑنے لگیں، اسے لے کر اسپتال بھاگے، پانچ منٹ کا فاصلہ طے کرنے میں چار گھنٹے لگے جس کے بعد بے نظیر بھٹو اسپتال پہنچے جب تک میرا پھول جان کی بازی ہار گیا۔

    ڈاکٹروں نے میڈیکل رپورٹ میں تصدیق کی ہے کہ بچے کی موت دم گھٹنے کے سبب ہوئی۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شیلنگ سے بچے کی ہلاکت کا سن کر بہت افسوس ہوا، بچے کی موت کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے ۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بھی بچے کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بچے کے گھر جا کر تعزیت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

  • سویڈن میں دستی بم حملہ،1بچہ جاں بحق

    سویڈن میں دستی بم حملہ،1بچہ جاں بحق

    اسٹاک ہوم: سوئیڈش پولیس کا کہنا ہے کہ ایک فلیٹ میں پھینکے گئے دستی بم کے دھماکے سے ایک آٹھ سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا.

    تفصیلات کے سویڈن کے شہر گوتھنبرگ میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک فلیٹ میں پھینکے گئے دستی بم کے دھماکے سے ایک آٹھ سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا.

    دستی بم حملے میں ہلاک ہونے والے یوسف وارسامے کا تعلق برطانیہ کے شہر برمنگھم سےتھا اور وہ اپنے رشتہ داروں کے گھر گئے ہوئے تھے اور وہاں ایک کمرے میں سو رہے تھے.

    پولیس کےمطابق یہ شاید کسی جرائم پیشہ گروہ کے ساتھ جھگڑے کا نتیجہ ہے.پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس فائرنگ کر کے قتل کی واردات میں ملوث ایک شخص اسی پتے کا رہائشی تھا.

    پولیس ترجمان تھامس فکسبورگ کا کہنا تھا’ہم اس واقعے کے محرکات کی تفتیش کریں گے کہ آیا ان کا اس سے تعلق ہے یا نہیں ہے.

    واضح رہے کہ جس وقت دستی بم فلیٹ میں پھینکا گیا تو وہاں پانچ بچے اور متعدد افراد موجود تھے.وارسامے زخموں کی تاب نہ لا کر اسپتال میں دم توڑ گئے.