Tag: بچیوں

  • دھڑ جُڑی بچیوں کا کامیاب آپریشن، دونوں کو علیحدہ کردیا گیا

    دھڑ جُڑی بچیوں کا کامیاب آپریشن، دونوں کو علیحدہ کردیا گیا

    میلبرن: آسٹریلیا کے ماہر سرجنز نے پیدائشی طور پر ایک دھڑ سے جڑی بچیوں کا کامیاب آپریشن کرتے ہوئے انہیں علیحدہ کردیا، دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھوٹان سے تعلق رکھنے والے جوڑے کے ہاں 15 ماہ قبل جڑواں بچیوں ’داوا اور نما‘ کی پیدائش ہوئیں جن کا جسم اور جگر ایک ہی تھا۔

    والدین نے بھوٹان میں بچیوں کے علاج اور آپریشن کی کوشش کی مگر انہیں ڈاکٹرز نے آسٹریلیا جاکر سرجری کروانے کا مشورہ دیا، وزن اور جسمانی صحت کے حساب سے دونوں پیدائش کے وقت سے ہی مکمل فٹ تھیں اور باقاعدہ دودھ بھی پیتی تھیں۔

    مزید پڑھیں: پاکستان میں پہلی بار تھیلیسمیا میں مبتلا بچی کا کامیاب آپریشن

    دونوں بچیوں کو والدین گزشتہ ماہ  ملیبرن کے رائل چائلڈ اسپتال لے کر پہنچے جہاں ڈاکٹرز نے انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا اور علاج شروع کیا۔

    اسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹر کی ہدایت پر ملک کے نامور 18 سرجنز  پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی اور پھر طے کیا گیا کہ یہی سرجن بچیوں کا آپریشن کریں گے۔

    انتظامیہ نے کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر والدین سے اجازت نامہ دستخط بھی کروایا تاکہ کسی بھی نقصان کی صورت میں ڈاکٹرز کو موردِ الزام نہ ٹھہرایا جاسکے۔

    ڈاکٹرز اور سرجنز نے 18 گھنٹے طویل کامیاب آپریشن کے بعد دونوں بچیوں کو علیحدہ کیا جن کی طبیعت اب خطرے سے باہر ہے۔

    سرجن کے مطابق دنیا بھر میں ہر دو لاکھ میں سے جڑواں بچوں کی پیدائش کا ایسا کیس سامنے آتا ہے جن کا جسم اور کئی اعضا ایک ساتھ جڑے ہوتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ’میرے بھالو کا آپریشن کردیں‘، ڈاکٹر نے بچے کی معصوم خواہش پوری کردی

    اُن کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران ٹیم کے ممبران نے بہت محتاط انداز سے کام کیا کیونکہ کسی بھی قسم کی کوئی غلطی کی گنجائش نہیں تھی۔

  • کراچی: بازیاب 7بچیاں والدین اور دیگر سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کے حوالے

    کراچی: بازیاب 7بچیاں والدین اور دیگر سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کے حوالے

    کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں سے پولیس تحویل میں لی گئی بچیوں کی تعداد چھتیس ہوگئی، سات بچیاں والدین کے حوالے کردیں گئی اور دیگر بچیاں کو سوشل ویلفئیرڈیپارٹمنٹ کے ادارے دارالبنات منتقل کردیا گیا ہے۔ مدرسہ کی معلمہ اورایوب نامی شخص پہلے ہی شامل تفتیش ہیں۔

    کراچی میں لیاقت آباد کے علاقے سے چھبیس بچیوں کی بازیابی کے بعد رات گئے مزید سات بچیاں جمشید ٹائون کےفلیٹ سے بھی برآمد ہوئیں تھیں۔ فلیٹ حمیدہ نامی خاتون کا ہے جولیاقت آباد سے برآمد ہونے والے مدرسے کی بچیوں کی منتظمہ ہے۔ جس کے بعد پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے کورنگی کراسنگ بھٹائی کالونی کے مدرسے سے مزید تین بچیوں کو برآمد کرلیا ہے۔ اس طرح برآمد ہونے والی بچیوں کی کل تعداد چھتیس ہوگئی۔

    علاقہ مکینوں کے مطابق کورنگی کے علاقے میں قائم یہ مدرسہ مکینوں کے بچوں میں دینی تعلیم فراہم کرتاتھا،باجوڑ سے تعلق رکحنے والی ان تینوں بچیوں کو مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا ہے۔

    کراچی کے مختلف علاقوں سے بازیاب ہونے والی بچیوں کو سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے ادارے دارالبنات منتقل کردیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر سماجی بہبود و حقوق نسواں روبینہ قائم خانی کا کہنا ہے کہ حقیقی والدین کے رجوع کرنے کے بعد شناخت اور ضابطے کی کاروائی کے بعد ہی بچیوں کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

    واضح رہے گذشتہ دنوں لیاقت آباد میں قرض وصولی کیلئے مقروض ایوب کے گھر منتقل کی جانے والی چھبیس بچیوں کو پولیس نے تحویل میں لے کر ایس ایس پی وسطی کے دفتر منتقل کر دیاتھا،اس موقع پرایس ایس پی وسطی نعمان صدیقی نے کہا ہے کہ ان بچیوں کو صرف انکے والدین یا بھائیوں کے سپرد کیا جائے گا کسی رشتہ دار کے حوالے نہیں کی جائیں گی، بچیاں محفوظ ہاتھوں میں ہیں، بچیوں کے رشتے داروں نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں مدرسے پر بھروسہ تھا اس لئے بچیوں کو داخل کرایا تھا۔