Tag: بچیوں کا اغوا

  • لاہور میں اسلحہ کے زور پر  2 کمسن بچیوں کا اغوا

    لاہور میں اسلحہ کے زور پر 2 کمسن بچیوں کا اغوا

    لاہور : پولیس نے شاہدرہ ٹاؤن سے اغوا ہونے والی دو کمسن بچیوں کو بازیاب کراکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن سے اسلحہ کے زور پر دو کمسن بچیوں کا اغوا کرلیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ 3ملزمان لڑکیوں کوبندروڈایک ڈیرےپرلےگئے، جہاں ملزمان نےبچیوں سےمبینہ زیادتی کی کوشش کی۔

    پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو ڈیرے سے گرفتار کر کے بچیوں کوبازیاب کرالیا ، مغوی بچیوں کی عمریں 9اور12سال ہیں۔

    حکام کے مطابق ملزمان میں شہزاد، طارق اور شہزاد شامل ہیں ، ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں خان پور میں سٹی کی حدود ماڈل ٹاون سے ڈرائیور کے ساتھ اسکول جانے والے دو بچوں کو اغوا کرلیا گیا تھا۔

    بعد ازاں پولیس نے رحیم یار خان کی تحصیل خان پور میں اسکول جاتے ہوئے اغوا ہونے والے دونوں بچوں کو بہاولپور بازیاب کرایا تھا۔

  • لاپتا بچیوں کا کیس: بازیابی کے لیے آئی جی اسلام آباد کی انوکھی منطق

    لاپتا بچیوں کا کیس: بازیابی کے لیے آئی جی اسلام آباد کی انوکھی منطق

    اسلام آباد: دو لاپتا بچیوں کی بازیابی کے سلسلے میں اسلام آباد کے انسپکٹر جنرل نے انوکھی منطق پیش کردی، ہم الیکشن کے معاملات میں مصروف ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں دو لاپتا بچیوں کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کے دوران آئی جی نے کہا کہ انھیں مزید وقت دیا جائے۔

    دریں اثنا آئی جی اسلام آباد لیفٹینٹ (ر) جان محمد ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے، جان محمد 14 جون کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خصوصی حکم پر سابق آئی جی سلطان اعظم تیموری کی جگہ تعینات ہوئے ہیں۔

    آئی جی اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ لاپتا بچیوں کی بازیابی کے لیے کوشش جاری ہے، تاہم الیکشن کے سلسلے میں کام زیادہ ہے اس لیے بچیوں کی بازیابی کے لیے وقت دیا جائے۔

    عدالت نے مزید وقت مانگے جانے پر برہمی کا اظہار کیا، جج نے کہا کوئی شخص قتل ہو جائے تب بھی آپ مقدمے کے لیے کہیں گے کہ انتخابات ہو رہے ہیں۔

    اسلام آباد سے بچیوں کو اغوا اور ملک بھر میں سپلائی کرنے کا انکشاف


    اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ انھیں مزید پندرہ دن کا وقت دیا جا رہا ہے، بچیوں کو بازیاب کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

    خیال رہے کہ ڈیڑھ سال سے لاپتا بچیوں کے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں مسلسل ملتوی ہوتی آ رہی ہے، آج بھی ایک بار پھر اگلے مہینے کی 13 تاریخ تک سماعت ملتوی کر دی گئی۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں ڈیڑھ سال سے دو بچیاں سمعیہ اور ادیبہ لاپتا ہیں، جن کے کیس کی سماعت ہائی کورٹ میں ہو رہی ہے تاہم پولیس تاحال بچیوں کو بازیاب کرنے میں دل چسپی نہیں لے رہی ہے۔ دو ماہ قبل اسلام آباد میں لڑکیوں کے اغوا اور ملک بھر میں سپلائی کرنے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔