Tag: بچی اغوا

  • ٹرین سے 10 سالہ بچی اغوا، سب کو لسی پلا کر بے ہوش کیا گیا

    ٹرین سے 10 سالہ بچی اغوا، سب کو لسی پلا کر بے ہوش کیا گیا

    فیصل آباد سے کراچی آنے والی ٹرین سے 10 سالہ بچی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا، والدہ کے مطابق ملزمان نے سب کو لسّی پلا کر بے ہوش کردیا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد سے بذریعہ ٹرین کراچی آنے والی 10 سالہ عنایہ نامی بچی کو کراچی پہنچنے سے قبل مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔

    اس حوالے سے متاثرہ بچی کی والدہ شگفتہ بی بی کا کہنا ہے کہ 10سالہ عنایہ کو چار روز قبل کراچی پہنچنے سے قبل اغوا کیا گیا تھا، واقعے کا مقدمہ کراچی کینٹ اسٹیشن تھانے میں درج کرلیا گیا۔

    بچی کی والدہ نے بتایا کہ شالیمار ایکسپریس میں 3 بچوں کے ساتھ فیصل آباد سے کراچی آرہی تھی، سکھر اسٹیشن کے قریب مجھے اور بڑی بیٹی کو ساتھ موجود مسافروں نے لسی پلائی۔

    شگفتہ بی بی نے بتایا کہ لسی پیتے ہی مجھے نیند آگئی، لانڈھی اسٹیشن پہنچنے سے قبل آنکھ کھلی، تو دیکھا میری 10سالہ بیٹی موجود نہیں تھی، کیبن میں ساتھ سفر کرنے والے افراد بھی غائب تھے۔

    عنایہ کی والدہ کے مطابق یہ واقعہ 28مئی کو پیش آیا لیکن تاحال بچی کا کچھ پتا نہیں چل رہا، پولیس کی جانب سے بھی تاحال کوئی قابل ذکر کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی، بچی اغوا ہوئے 4 روز ہوگئے تاحال کوئی سراغ نہیں لگایا جاسکا۔

  • کراچی میں ایک اور بچی اغوا

    کراچی میں ایک اور بچی اغوا

    کراچی : گلبرگ بلاک 12 سے 13 سالہ بچی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا، پولیس نے بچی کی بازیابی کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بچوں کے اغوا کی وارداتیں کم نہ ہوسکیں، گلبرگ بلاک 12 سے 13 سالہ بچی مبینہ طور پر اغوا کیا گیا۔

    تھانہ گلبرگ میں بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے، والد نے بتایا کہ 13 سالہ سوہانہ 26 جنوری کی شام 6 بجے لاپتہ ہوئی، شعیب نامی شخص نے2ساتھیوں کےہمراہ بیٹی کواغواکیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں کے موبائل نمبرز ٹریس کررہے ہیں اور بچی کی بازیابی کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    مزید پڑھیں: کراچی: پیر آباد میں بچے کے اغوا کی کوشش ناکام، ملزم پکڑا گیا

    گذشتہ روز کراچی پیرآباد کے علاقے نورانی محلے میں کم عمر لڑکے کو اغوا کی کوشش ناکام بنادی گئی تھی، مبینہ اغوا کار بچے کو لے کر جارہا تھا کہ شک ہونے پر شہریوں نے اسے پکڑ لیا اور تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

    شہری کا کہنا تھا کہ اغوا کار نے بچے کو بریانی کھلانے کے بہانے اغوا کی کوشش کی تھی۔

    واضح رہے کہ دسمبر 2024 سے اب تک مجموعی طور پر کراچی سے 12 بچے اغوا اور لاپتہ ہوئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ ویسٹ زون سے 3 بچے لاپتا ہوئے، بلال کالونی سے مبینہ اغوا ہونے والے بچے کو قتل کیا گیا۔

    پولیس رپورٹ میں کہا ہے کہ گلبہار سے لاپتہ ہونےوالابچہ بازیاب کیاگیا جبکہ منگھو پیر سے لاپتہ بچہ خود گھر آیا۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں دسمبر 2024 سے اب تک کتنے بچے لاپتہ ہوئے اور کتنوں کو قتل کیا گیا؟

    رپورٹ کے مطابق ایسٹ زون سے 6 بچے لاپتہ ہوئے تھے، گلستان جوہر کی 2 سالہ کنیز تاحال لاپتہ ہے جبکہ مبینہ ٹاون سپرہائی وے سے لاپتہ 2 بچوں اور زمان ٹاون اور شاہ لطیف سے لاپتہ 3 بچوں کو بازیاب کرایا گیا۔

    پولیس رپورٹ میں کہنا تھا کہ ساوتھ زون سے 3 بچے لاپتہ ہوئے تھے جبکہ سعیدآباد سے لاپتا 4 سالہ بچے کا بھی تاحال کچھ پتہ نہ چل سکا۔

  • اسکول سے بچی اغوا، پولیس ٹیم نے چند گھنٹوں میں کیسے بازیاب کرایا؟

    اسکول سے بچی اغوا، پولیس ٹیم نے چند گھنٹوں میں کیسے بازیاب کرایا؟

    کراچی: شہر قائد کے علاقے کیماڑی میں ایک خاتون نے اسکول سے بچی اٹھا لی، پولیس کو اطلاع ملنے کے چند گھنٹوں بعد ہی ٹیم نے اغوا کار خاتون کو دھر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کیماڑی کے علاقے میں ایک اسکول سے ساڑھے 4 سالہ بچی اغوا ہو گئی، تفتیشی ٹیم تھانہ جیکسن کی کامیاب کارروائی میں بچی کو چند گھنٹوں میں بازیاب کرا لیا گیا اور اغوا کار خاتون گرفتار ہو گئی۔

    ایس ایس پی انوسٹیگیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی توحید رحمٰن میمن کے مطابق جیکسن تھانے میں گزشتہ شب ساڑھے چار سالہ بچی دختر محمد وقاص کے اغوا کا پرچہ درج کروایا گیا، بچی کو اسکول سے کوئی نامعلوم خاتون لے کر چلی گئی تھی۔

    مقدمے کے اندراج کے بعد تھانہ جیکسن کے تقتیش کے یونٹ نے ایس آئی او جیکسن، انسپکٹر غزالہ کی سربراہی میں تکنیکی بنیادوں پر فی الفور کام شروع کیا اور اندراجِ مقدمہ کے کچھ ہی گھنٹوں میں بچی کا سراغ لگا کر ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ثمینہ زوجہ کامران نے بچی کے والدین کو تاوان کے لیے کال کی تھی، پولیس نے کال ٹریس کی اور لیاری کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بچی بازیاب کی اور ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ اغوا کار نے 30 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

    ترجمان پولیس کے مطابق بازیاب بچی کو والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • بھیک منگوانے کے لیے اغوا ہونے والی 11 سالہ بچی دس دن بعد بازیاب

    بھیک منگوانے کے لیے اغوا ہونے والی 11 سالہ بچی دس دن بعد بازیاب

    صادق آباد: پنجاب کے شہر صادق آباد میں بھیک منگوانے کے لیے اغوا ہونے والی 11 سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں تھانہ سٹی پولیس نے ایک کارروائی میں بچوں کو اغوا کر کے بھیک منگوانے والے گینگ کا کارندہ گرفتار کر لیا۔

    اے ایس پی حسیب میمن نے بتایا کہ 10 مئی کو اغوا ہونے والی 11 سالہ بچی کو پولیس نے سی سی ٹی وی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کی گرفتاری کے بعد بازیاب کیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گینگ کے کارندے مختلف شہروں سے بچوں کو اغوا کرتے تھے اور پھر انھیں ٹریننگ دے کر ان سے بھیک منگواتے تھے، بچوں کو ٹریننگ کے بعد مختلف شہروں میں بھیجا جاتا تھا۔

  • پولیس کی بروقت کارروائی، کورنگی کراچی کی مغوی بچی بازیاب

    پولیس کی بروقت کارروائی، کورنگی کراچی کی مغوی بچی بازیاب

    کراچی: پولیس کی بروقت کارروائی میں کورنگی کراچی کی مغوی بچی بازیاب کرا لی گئی، واردات میں ملوث 3 اغوا کار بھی گرفتار کر لیے گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی سیکٹر51 بی سے 5 سالہ بچی اغوا کی گئی تھی، جسے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 12 گھنٹے بعد بازیاب کر لیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ بچی کے اغوا میں ملوث تینوں اغوا کاروں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ قبل ازیں بچی کے لاپتا ہونے کا مقدمہ زمان ٹاؤن تھانے میں ماموں کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

    ایف آئی آر کے مطابق بچی صبح دیگر بچوں کے ساتھ گھر کے باہر کھیل رہی تھی، اس دوران وہ اغوا کر لی گئی، صبح سے سارا دن بچی کو تلاش کیا گیا لیکن کچھ پتا نہیں چلا۔ بچی کے اہل خانہ نے پولیس کو موقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی فراہم کی، جس میں ایک شخص کو بچی کے پاس کھڑے اور پھر اس کے پیچھے جاتے دیکھا گیا۔

    کراچی، رینجرز اور ایس آئی یو کی مشترکہ کارروائی، مغوی بازیاب، 4 اغوا کار گرفتار

    بعد ازاں، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ویڈیو والے شخص کی تلاش شروع کر دی، پولیس بارہ گھنٹوں بعد ہی اغوا کاروں تک پہنچ گئی اور بچی کو بازیاب کرا لیا گیا۔

    یاد رہے کہ دو دن قبل ایس آئی یو نے کراچی میں ایک کارروائی میں محمود آباد کے علاقے سے اغوا ہونے والے شہری غلام شبیر کو بازیاب کرایا تھا، اور 4 اغوا کاروں کو گرفتار کیا گیا تھا، مغوی کو 27 اپریل کو اٹھایا گیا تھا۔ ملزمان نے مغوی کی رہائی کے لیے 5 کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

  • اغوا ہونے والی بچی بازیاب، پولیس نے اغواکار کو بھی دھر لیا

    اغوا ہونے والی بچی بازیاب، پولیس نے اغواکار کو بھی دھر لیا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن معمار سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی بچی بازیاب کر لی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دو دن قبل کراچی کے علاقے گلشن معمار سے اغوا ہونے والی بچی بازیاب ہو گئی، پولیس نے اغوا کار کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو فیروز آباد پولیس اسٹیشن کی حدود سے بہ حفاظت بازیاب کر کے ملزم کو سندھی مسلم سوسائٹی سے گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے خلاف مقدمہ بھی درج ہو گیا۔

    ملزم گلشن معمار کا رہایشی ہے، ملزم بچی کو اغوا کر کے سندھی مسلم سوسائٹی لایا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو مبینہ طور پر دو دن قبل اغوا کیا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  نیو کراچی : معصوم بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج

    کراچی میں بچوں کے اغوا کی وارداتوں کے ساتھ ساتھ معصوم کم سن بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، نومبر میں کراچی کے علاقے نیو کراچی میں بھی کم سن بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

    پولیس نے نیو کراچی کے اجمیرنگری تھانے کی حدود میں آٹھ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کے ملزم بشیر کو گرفتار کر لیا تھا، ملزم نے بچی کو اپنی دکان میں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، اور واقعے کے بعد دکان بند کر کے فرار ہو گیا تھا۔

  • منچن آباد: 9 سال کی بچی کو اغوا اور زیادتی کا نشانہ بنانے والا بھکاری گرفتار

    منچن آباد: 9 سال کی بچی کو اغوا اور زیادتی کا نشانہ بنانے والا بھکاری گرفتار

    منچن آباد: پنجاب کے ضلع بہاول نگر کے شہر منچن آباد میں 9 سال کی بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق منچن آباد کے علاقے گھمنڈ پور میں 45 سالہ بھکاری نے 9 سالہ بچی کو اغوا کرنے کے بعد اس کے ساتھ زیادتی کی تھی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

    گھمنڈ پور پولیس کا کہنا ہے کہ بہاولنگر کے رہایشی ملزم مشتاق ڈھڈی نے اعتراف جرم کر لیا ہے، میڈیکل رپورٹ میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔

    پولیس کے مطابق مشتاق ڈھڈی پیشہ ور گداگر ہے اور بھیک مانگنے کے لیے مختلف شہروں کا رخ کرتا رہتا ہے، ملزم نے گھمنڈ پور کے رہایشی محنت کش بارش علی سے راہ و رسم نکالی، اور وقتاً فوقتاً مالی امداد کر کے اپنا اعتماد بنایا۔

    تازہ ترین:  باپ کی اپنے ہی خاندان کو ختم کرنے کی کوشش، 2 افراد جاں بحق

    مشتاق ڈھڈی 3 نومبر کو بارش علی کی دوسری جماعت کی طالبہ 9 سالہ بیٹی کو بہلا پھسلا کر اپنے ساتھیوں کی مدد سے اغوا کر کے فیصل آباد لے آیا۔ اس کے بعد بھکاری بچی کو اپنے گینگ کے ہمراہ لے کر مختلف شہروں میں پھرتا رہا اور بچی کو زیادتی کا نشانہ بھی بناتا رہا۔

    گھمنڈ پور پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں 5 نومبر کو ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کی اور کال ڈیٹا کی مدد سے ملزم کو ٹریس کیا جانے لگا، بار بار جگہیں تبدیل کرنے کے باعث پولیس ملزم کو پکڑنے میں ناکام ہوتی رہی تاہم آخر کار ملزم کو لالہ موسیٰ کے ایک ویران علاقے سے گرفتار کرنے میں کا میاب ہو گئی۔

    چھاپے کے دوران ملزم کی جھونپڑی سے بچی کو بھی بازیاب کرا لیا گیا، ملزم نے دوران تفتیش بچی کو اغوا اور زیادتی کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کا ارادہ تھا کہ وہ بچی کو ہمیشہ اپنے پاس رکھے گا اور بھیک منگوائے گا۔