Tag: بچی بازیاب

  • 45 ہزار روپے کے عوض فروخت کی گئی بچی لاڑکانہ سے بازیاب

    45 ہزار روپے کے عوض فروخت کی گئی بچی لاڑکانہ سے بازیاب

    پاکپتن : پولیس نے 45 ہزار روپے کے عوض فروخت کی گئی بچی کو لاڑکانہ سے بازیاب کروالیا اور بچی کو فروخت کرنیوالی دو خواتین سمیت سات ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکپتن پولیس نے 45 ہزار روپے کے عوض فروخت کی گئی بچی لاڑکانہ سے بازیاب کروالی، بچی کو 2 ماہ قبل اغوا کرکے جسم فروشی کے اڈا پر فروخت کیا گیا تھا۔

    پولیس نے بچی کو فروخت کرنیوالی اور مکرو دھندے میں ملوث دو خواتین سمیت سات ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولائیت نے بتایا کہ 8 ملزمان نے 10 اگست کو بارہ سالہ فاطمہ کو اغواء کرکے لاڑکانہ میں فحاشی کے اڈا پر فروخت کیا۔

    طارق ولائیت کا کہنا تھا کہ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے دو ماہ بعد بچی کو بازیاب کروالیا ہے ، ملزمان کا گروہ سندھ میں لڑکیاں لے جاکر جسم فروشی کا دھندا کرواتا تھا۔

    حکام نے بتایا کہ ازیاب بچی لواحقین کے حوالے کردی گئی جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے جاری ہیں۔

    بازیاب ہونے والی بچی کی ماں نے کہا کہ بیوہ ہوں ، میرے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے، انصاف کیا جائے ، خاتون نے بیٹی کی صوبہ سندھ سے بازیابی پر ڈی پی او پاکپتن کا شکریہ ادا کیا۔

  • کراچی : 11 سالہ بچی بند مکان سے بازیاب

    کراچی : 11 سالہ بچی بند مکان سے بازیاب

    کراچی : پولیس نے لانڈھی میں کامیاب کرتے ہوئے گھر کا تالا توڑ کر 11 سالہ بچی کو بازیاب کرکے والد کے سپرد کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مددگار 15 کے پولیس اہلکاروں نے لانڈھی کے علاقے خرم آباد میں کارروائی کرکے ایک بچی کو بازیاب کروالیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ 11 سالہ بچی کو گزشتہ روز مبینہ طور پر حیدرآباد سے اغواء کیا گیا تھا۔

    پولیس حکام نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ مددگار 15کے اہلکاروں نے ایک گھر کا تالا توڑ کر بچی کو بازیاب کرایا، بچی کے والد نے بیٹی کی موجودگی کی اطلاع مددگار15پر دی تھی۔

    پولیس کے مطابق تلاشی کے دوران مذکورہ مکان میں کوئی شخص موجود نہیں تھا، بچی کو بازیاب کرکے والد کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

    بچی کے مبینہ اغواء کا مقدمہ حیدرآباد کے مقامی تھانے میں درج ہے، بچی اپنی مرضی سے آئی یا اسے اغواء کیا گیا اس کی تحقیقات کررہے ہیں، بچی کو حیدرآباد پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

  • کچے کے ڈاکوؤں کے قبضے سے 5 سالہ مغوی بچی بازیاب

    کچے کے ڈاکوؤں کے قبضے سے 5 سالہ مغوی بچی بازیاب

    کشمور: سندھ کے شہر کندھ کوٹ میں پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے 5 سالہ بچی کو ڈاکوؤں کے ساتھ ایک مقابلے کے بعد بازياب کرا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ پولیس نے سندھ کے کچے کے علاقے شالو میں سرچ آپریشن کے دوران ایک پانچ سالہ مغوی بچی کو بازیاب کرا لیا۔

    بچی کے اغوا کا مقدمہ پولیس اسٹیشن اے سیشن کندھ کوٹ میں درج تھا، بازیاب بچی کو ان کے والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ سندھ کے شہر کندھ کوٹ سے کچے کے ڈاکوؤں نے 7 معصوم بچے اغوا کیے تھے، اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے بعد پولیس حکام خواب غفلت سے جاگے اور حرکت میں آئے، یہ بچے سخت خطرے میں ہیں، کیوں کہ ڈاکو تشدد کے علاوہ بچوں کو زیادتی کا نشانہ بھی بناتے ہیں۔

    کچھ عرصہ پہلے ایک بچے کے ساتھ زیادتی کی ویڈیو بھی وائرل کر دی گئی تھی، دوسری طرف پولیس کی سست حکمت عملی کم سن پھولوں اور ان کے والدین کے لیے قیامت بنی ہوئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کو انٹرویو میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کچھ دن قبل دعویٰ کیا تھا کہ ڈاکو پولیس آپریشن رکوانے کے لیے بچوں اور اقلیتی کمیونٹی کے افراد کو اغوا کرتے ہیں۔

  • راولپنڈی سے اغوا کے بعد فروخت کی جانے والی 9 سال کی بچی بازیاب

    راولپنڈی سے اغوا کے بعد فروخت کی جانے والی 9 سال کی بچی بازیاب

    راولپنڈی : پاکستان کے شہر راولپنڈی سے اغوا کے بعد فروخت کی جانے والی نو سال کی بچی بازیاب کراکر دو اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے 9 سال بچی کو اغوا کر کے فروخت کرنے کے واقعے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچی بازیاب کرالی۔

    پولیس نے بتایا کارروائی کے دوران 2اغوا کاروں کو بھی گرفتار کرلیا ہے اور مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئےچھاپے جاری ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ تھانہ ایئرپورٹ گلریز کی حدودسے 10مئی کو بچی کو اغوا کیا گیا اور اغواکاروں نے بچی کو اغوا کے بعد فروخت کردیا تھا۔

    حکام کے مطابق مقامی افراد کی مدد سے بچی کو بازیاب کرایا، بچی کو پوش سیکٹر میں بیوٹی پارلر میں فروخت کیا گیا تھا۔

  • 2018 میں اغوا ہونے والی 4 سالہ بچی بازیاب

    2018 میں اغوا ہونے والی 4 سالہ بچی بازیاب

    2018 میں امریکا سے اغوا ہونے والی 4 سالہ بچی میکسیکو سے مل گئی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 4 سالہ بچی کو اس کی حقیقی والدہ نے میکسیکو سے اغوا کرنے کے بعد اپنے ساتھ لے گئی تھی تھا جس کا الرٹ بھی جاری کیا گیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق بچی 4 سالہ کی تھی، طلاق کے بعد بچی اپنے والد کی زیر نگرانی تھی تاہم اس کی نان-کسٹوڈیل ماں 4 سال پہلے اپنی ہی بچی کو اغوا کرکے میکسیکو لے گئی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق 2018 میں اس کی والدہ اپنی بیٹی سے ملنے ایک شاپنگ مال میں گئی، جس کے بعد اس نے بچے کو بیت الخلاء لے جانے کے بہانے چوری کی گاڑی میں فرار ہو گئی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ 8 سالہ ارانزا گزشتہ ماہ میکسیکو کے شہر میکوکین سے بازیاب ہوئی ہے اور اب وہ بحفاظت واپس امریکہ پہنچ گئی ہے۔

    میکسیکن حکام کا کہنا ہے کہ چار سال سے زیادہ عرصے تک ہم نے بچی کی تلاش کو جاری رکھا جس کے بعد بچی کو اب بازیاب کرالیا گیا ہے۔

    حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب اس بات کی تشویش ہے کہ بچی اب کس کے پاس رہنا چاہے گی ۔

  • شیخوپورہ میں 5سالہ مغوی بچی بازیاب، اغواء کار گرفتار

    شیخوپورہ میں 5سالہ مغوی بچی بازیاب، اغواء کار گرفتار

    شیخوپورہ : پولیس نے پانچ سالہ مغوی بچی کو بازیاب کروا کر ایک ملزم گرفتار کرلیا، ملزمان نے اہل خانہ سے دو کوروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

    شیخوپورہ میں فیکٹری ایریا پولیس نے کارروائی کرکے 2کروڑ روپے تاوان کیلئے ایک ماہ قبل اغواء کی گئی5سالہ بچی بازیاب کرلی۔

    اس حوالے سے ڈی پی او کا کہنا ہے کہ میاں کالونی سے ایک ماہ قبل گلی میں کھیلتی بچی کو نامعلوم افراد نے اغواء کیا تھا، بعد ازاں اغواء کاروں نے بچی کے اہل خانہ کو مختلف جگہوں سے واٹس ایپ کال کرکے2کروڑ روپے تاوان مانگا تھا۔

    ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کاہنہ سے بچی کو بازیاب کروا کر اغواء کارکو گرفتار کرلیا، ڈی پی او نے پریس کانفرنس میں 5سالہ بچی کو والدین کے حوالے کیا۔

  • اغوا ہونے والی بچی بازیاب، پولیس نے اغواکار کو بھی دھر لیا

    اغوا ہونے والی بچی بازیاب، پولیس نے اغواکار کو بھی دھر لیا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن معمار سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی بچی بازیاب کر لی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دو دن قبل کراچی کے علاقے گلشن معمار سے اغوا ہونے والی بچی بازیاب ہو گئی، پولیس نے اغوا کار کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو فیروز آباد پولیس اسٹیشن کی حدود سے بہ حفاظت بازیاب کر کے ملزم کو سندھی مسلم سوسائٹی سے گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے خلاف مقدمہ بھی درج ہو گیا۔

    ملزم گلشن معمار کا رہایشی ہے، ملزم بچی کو اغوا کر کے سندھی مسلم سوسائٹی لایا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو مبینہ طور پر دو دن قبل اغوا کیا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  نیو کراچی : معصوم بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج

    کراچی میں بچوں کے اغوا کی وارداتوں کے ساتھ ساتھ معصوم کم سن بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، نومبر میں کراچی کے علاقے نیو کراچی میں بھی کم سن بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

    پولیس نے نیو کراچی کے اجمیرنگری تھانے کی حدود میں آٹھ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کے ملزم بشیر کو گرفتار کر لیا تھا، ملزم نے بچی کو اپنی دکان میں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، اور واقعے کے بعد دکان بند کر کے فرار ہو گیا تھا۔

  • لاہور : تین سال کی مغوی بچی دو دن میں بازیاب، تین خواتین اور لڑکا گرفتار

    لاہور : تین سال کی مغوی بچی دو دن میں بازیاب، تین خواتین اور لڑکا گرفتار

    لاہور : تین سال کی بچی کو اغواء کرنے والا خواتین کا گروہ پکڑا گیا، گروہ میں ایک کم عمر لڑکا بھی شامل ہے، بچی کو والدین کے حوالے کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے لاہور میں اغواء کے اگلے روز ہی بچی کو بازیاب کرالیا، گروہ میں شامل تین عورتوں اور لڑکے کو گرفتار کرلیا، لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن سے تین سال کی ماہ نور کو جمعرات کو لاپتہ ہوئی تھی۔

    پولیس کو ملنے والی گلی میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو میں ایک عورت بچی کا ہاتھ پکڑے گلی کے کونے پر کھڑی نظرآئی، اس موقع پر دو خواتین اور ایک لڑکا بھی قریب آگئے۔

    انہوں نے گلی کے کونے پر کچھ دیر بات چیت کی جس کے بعد لڑکے نے بچی کو گود میں لیا اور چاروں چلتے بنے، پولیس نے فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے اڑتالیس گھنٹوں میں سبزہ زار کے علاقے ملتان ٹاؤن سے بچی کو بازیاب کرایا اور ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    بعد ازاں بچی کو والدین کے حوالے کردیا گیا، ایس پی صدر انوسٹی گیشن نے اغواء کاروں کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

  • ایک اورسابق لیگی ایم پی اے کے گھر کمسن ملازمہ پر تشدد، بچی بازیاب

    ایک اورسابق لیگی ایم پی اے کے گھر کمسن ملازمہ پر تشدد، بچی بازیاب

    راولپنڈی : اے آر وائی نیوز کے پروگرام سرعام کی ٹیم نے ایک سابق رکن پنجاب اسمبلی کے گھر پر تشدد کا نشانہ بننے والی بچی کو راولپنڈی سے بازیاب کرالیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم پی اے کی بیٹی کے مبینہ تشدد سے ملازم کی ہلاکت کا معاملہ ابھی حل ہوا نہیں کہ ایک اور سابق لیگی ایم این اے رشید اکبر نوانی اورسابق ایم پی اے سعید اکبر نوانی کے گھر میں ملازمہ پر تشدد کی کہانی سامنے آگئی۔

    سر عام کی ٹیم نے ایک کارروائی کے دوران مذکورہ بچی کو بازیاب کرایا، بچی کے ہاتھوں پیروں پر تشدد کے نشانات واضح ہیں، آمنہ کو لوہے کی دہکتی سلاخوں سے جلایا گیا تھا بارہ سالہ آمنہ کو ڈرایا دھمکایا اور مارا پیٹا گیا۔ آمنہ سر سے پیر تک زخموں سے چور ہے۔

    بچی پر بہیمانہ تشدد کرنے والی سابق لیگی ایم پی اے سعید اکبر نِوانی کی بھابھی بتائی جارہی ہیں، سرعام کی ٹیم نے بچی کو اس جہنم سے آزاد کروا کر بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کےحوالے کردیا۔

    اس حوالے سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی سربراہ صبا صادق نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں پر تشدد ایم پی اے کے گھر میں ہو یا کسی عام آدمی کے گھر میں قانون سب کیلئے برابر ہے، سماجی حلقوں کا کہناہے کہ قانون پر عمل ہونا چاہئے اور سب کے سامنے سرعام ہونا چاہیئے۔