Tag: بچی سے زیادتی

  • سات سالہ بچے کا قاتل بڑا بھائی نکلا، بچی سے زیادتی میں ملوث8ملزمان گرفتار

    سات سالہ بچے کا قاتل بڑا بھائی نکلا، بچی سے زیادتی میں ملوث8ملزمان گرفتار

    کراچی : نیوٹاؤن میں بچے سے جنسی درندگی کا مظاہرہ کرنے والا اس کا بڑا بھائی نکلا، ملیر میں آٹھ سالہ بچی سے زیادتی کیس میں آٹھ مشتبہ افراد دھرلیے گئے۔ منظور کالونی میں گیارہ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کےالزام میں سوتیلا باپ پکڑا گیا۔ 

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کے ساتھ وہ سلوک کیا جو دشمن بھی نہ کرے، گزشتہ روز نیشنل کوچنگ سینٹر کی جھاڑیوں سے مردہ حالت میں ملنے والے سات سالہ حسن کا قاتل اسی کا بھائی نکلا۔

    ملزم معاذ نے والد کی ڈانٹ کا بدلہ لینے کیلئے چھوٹے بھائی سے زیادتی کے بعد تارسے گلا گھونٹ کر اس کی جان لے لی اور لاش جھاڑیوں میں پھینک کر فرار ہوگیا۔

    نشے کا عادی سفاک ملزم والدین کے ساتھ مل کر بھائی کو ڈھونڈنے کا ڈرامہ بھی کرتا رہا۔ شک ہونے پر پولیس نے اسے حراست میں لیا تو فرفر کہانی سنا دی۔

    عدالت نے مزید تفتیش کے لیے ملزم کو تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کے حوالے کردیا، علاوہ ازیں سکھن ملیر میں8سالہ بچی سے زیادتی کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

    پولیس حکام نے دوران تفتیش گھر میں گھس کر زیادتی کرنے کے شبے میں آٹھ افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ متاثرہ لڑکی اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

    دوسری جانب منظور کالونی کی رہائشی11سال کی بچی سے زیادتی کے معاملے کی تفتیش کے بعد پولیس نے سوتیلے باپ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    اس حوالے سے ملزم نوید مہر کا کہنا ہے کہ جھوٹا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق نوید مہر نے چار سال قبل متاثرہ بچی کی والدہ سے دوسری شادی کی تھی۔ پولیس کو میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے، جس کے بعد تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔


    مزید پڑھیں: دو بچوں سے زیادتی، جنسی درندے نے سات سالہ بچہ قتل کردیا


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • گوجرانوالہ ملازمہ تشدد کیس: بچی سے جنسی زیادتی کا بھی انکشاف

    گوجرانوالہ ملازمہ تشدد کیس: بچی سے جنسی زیادتی کا بھی انکشاف

    گوجرانوالہ: گھریلو ملازمہ پر تشدد کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا،12 سالہ رخسار سے جنسی زیادتی کا بھی انکشاف ہوا ہے جس کی ڈاکٹروں نے تصدیق کردی،ملزمان کے خلاف جنسی تشدد اور جبری مشقت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق منگل کو 12 سالہ لڑکی کے چہرے پر گرم چائے پھینکی گئی تاہم بدھ کو یہ کیس نیا رخ اختیار کرگیا،12 سالہ رخسار کو آج طبی معائنے کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد 12 سالہ بچی پر جنسی تشدد کا انکشاف کیا۔

    رپورٹ ملنے پر تھانہ اروپ پولیس نے ملزم آصف اور ملزم عمران کے خلاف جنسی تشدد اور جبری مشقت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا، پولیس کے مطابق ملزم عمران کو گذشتہ روز حراست میں لے لیا گیا تھا جبکہ ملزم آصف کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : چائے لانے میں تاخیر ، مالک نے گھریلو ملازمہ کے چہرے پر چائے پھینک دی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز گوجرانوالہ میں گھریلو ملازمہ 12 سالہ رخسار پر محض چائے دیر سے لانے پر مالک نے طیش میں آکر اس کے چہرے پر ہی گرم چائے انڈیل دی تھی جس سے 12 سالہ معصوم رخسار کا چہرہ جھلس کر رہ گیا۔

    پولیس نے مکان مالک آصف کے بھائی عمران کو حراست میں لے لیا تھا جبکہ ملزم آصف موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

  • بچی سے ذیادتی کا ملزم ریما نڈ پرجیل روانہ

    بچی سے ذیادتی کا ملزم ریما نڈ پرجیل روانہ

    لاہور:مقامی عدالت نے 5 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عدیل انور نے 5 سالہ بچی زیادتی کیس کی سماعت کی۔

    پولیس کی جانب سے ملزم سانول مسیح کو پیش کر کے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزم سے تفتیش مکمل ہو چکی ہے اور اس نے اپنا جرم قبول کر لیا ہے لہذا مزید تفتیش کی ضرورت نہیں۔

    عدالت نے پولیس کے بیان کے بعد ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔ ملزم سانول مسیح نے اسلام پورہ میں سکول کی 5 سالہ طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔