Tag: بچی قتل

  • گود لی ہوئی 4 سالہ بچی کو سفاک والدین نے کیوں قتل کیا؟

    گود لی ہوئی 4 سالہ بچی کو سفاک والدین نے کیوں قتل کیا؟

    اورنگ آباد: بھارتی ریاست مہاراشٹر میں والدین نے گود لی ہوئی معصوم 4 سالہ بچی کو سفاکی سے قتل کر دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراشٹر میں ضلع اورنگ آباد کے قصبے سلوڈ میں چار سالہ گود لی ہوئی بچی کے قتل کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بچی کی موت مار پیٹ اور سر پر کسی بھاری چیز لگنے سے ہوئی ہے، ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ قتل ہونے والی لڑکی کا نام آیت فہیم شیخ ہے، جس کے قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

    پولیس نے دونوں ملزمان فہیم شیخ ایوب اور فوزیہ شیخ فہیم کو گرفتار کر لیا ہے، جن کے پہلے سے 4 بچے تھے، تاہم لڑکی کی خواہش میں انھوں نے لڑکی گود لینے کا فیصلہ کیا، اور 6 ماہ قبل جالنا کے شیخ نسیم عبدالقیوم سے 4 سالہ بچی آیت شیخ کو گود لیا۔


    شوہر بیوی کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد لاش سے باتیں کرتا رہا


    پولیس کے مطابق بدھ کی رات میاں بیوی نے اس لڑکی کو مارا پیٹا، اور لڑکی کے سر پر کسی سخت چیز سے وار کیا، جس سے اس کی جان چلی گئی، میاں بیوی نے اس کی لاش کو چھپکے سے دفنانے کی کوشش کی لیکن پڑوسیوں نے شک ہونے پر پولیس کو اطلاع کر دی۔

    پولیس نے لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے، ملزم میاں بیوی نے پولیس کے سامنے انکشاف کیا کہ انھوں نے لڑکی کو جالنا کے شیخ نسیم سے 5000 روپے میں خریدا تھا، بچی کا سودا جعفرآباد کے ایک مڈل مین کے ذریعے ہوا، جس کے دستاویزات بھی موجود ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو مارنے کی وجہ فی الوقت معلوم نہیں ہو سکی ہے، بچی کو گود لینے کے عمل کی چھان بین کی جائے گی، اگر یہ عمل غیر قانونی پایا گیا تو بچی کے حیاتیاتی والد کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے گا۔

    پولیس کے مطابق لڑکی کے حیاتیاتی والدین نازیہ فیروز خان اور شیخ نسیم عبدل کی طلاق ہو چکی ہے، نسیم نشے کا عادی تھا، بیوی نے طلاق لے کر کسی اور سے شادی کر لی، اس کی 5 بیٹیاں تھیں جن میں سے وہ 4 کو اپنے ساتھ لے گئی، جب کہ سب سے چھوٹی آیت اپنے والد کے ساتھ رہتی تھی۔

  • باپ نے ڈھائی ماہ کی بچی پانی کے تالاب میں پھینک دی

    باپ نے ڈھائی ماہ کی بچی پانی کے تالاب میں پھینک دی

    بھارت کے ضلع گیا میں درندہ صفت باپ نے اپنی ڈھائی ماہ کی بچی کو پانی میں پھینک کر قتل کر دیا، پولیس نے قاتل باپ کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست بہار کے ضلع گیا میں ایک ڈھائی ماہ کی معصوم بچی کی لاش تالاب سے بر آمد کی گئی، پولیس نے اس حوالے سے چھان بین کی تو معلوم ہوا کہ بچی کا حقیقی باپ ہی بچی کا قاتل ہے، جس نے اپنی بچی کو پانی میں پھینک دیا تھا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق خاتون نے شکایت درج کرائی تھی کہ اس کا شوہر گزشتہ ایک ہفتے سے سسرال میں تھا، وہ اس کو ساتھ لے جانے کے لئے دباؤ ڈال رہا تھا جبکہ ایسا نہ کرنے پر مجھے اور بچی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا تھا۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ جمعہ کی صبح جب سو کر اُٹھی تو دیکھا کے شوہر اور بچی گھر میں موجود نہیں تھے، جبکہ شوہر سے کوئی رابطہ بھی نہیں ہورہا تھا، پولیس کو شکایت درج کرانے پر چھاپہ مار کارروائی شروع کی گئی تو خاتون کے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا، تحقیقات پر اصل حقیقت آشکار ہوگئی۔

    ملزم نے پولیس کو بیان دیا کہ اس کی بیوی گھر واپس نہیں جارہی تھی، جبکہ ساس کا کہنا تھا کہ بچی اسکی نہیں ہے، اسی لئے وہ اسے لے کر نہیں جاسکتا، ملزم نے کہا کہ اسی وجہ سے میں نے بچی کو گھر کے قریب تالاب میں پھینک دیا۔

    رشوت خور افسر کو نوٹوں کا ہار پہنا کر انوکھا احتجاج، ویڈیو وائرل

    نشاندہی پر پولیس نے بچی کی لاش کو تالاب سے باہر نکالا، جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے، پولیس نے ملزم کے خلاف مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔