Tag: بچی کی لاش

  • چار روز پہلے لاپتہ ہوئی بچی کی لاش کھیتوں سے برآمد

    چار روز پہلے لاپتہ ہوئی بچی کی لاش کھیتوں سے برآمد

    (2 اگست 2025): آزاد کشمیر میں چار روز قبل لاپتہ ہونے والی معصوم بچی کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوٹلی آزاد کشمیر کے نواحی گاؤں سید پور میں لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے جہاں چار روز قبل لاپتہ ہونے والی 6 سالہ معصوم بچی کی لاش قریبی کھیتوں سے برآمد کر لی گئی۔

      مقامی حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا اور ابتدائی تفتیش کا آغاز کر دیا، لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کھوئی رٹہ منتقل کر دی گئی ہے، جہاں ڈاکٹرز کے مطابق لاش کافی حد تک ڈی کمپوز ہو چکی ہے، جس کے باعث پوسٹ مارٹم میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: شوہر کے سامنے خاتون سے مبینہ زیادتی کرنیوالے ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

    فرانزک ماہرین کی مدد سے لاش کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں، جن کی مدد سے موت کی اصل وجہ سامنے لائی جائے گی۔ ادھر علاقے میں شدید خوف و ہراس ہے، جبکہ اہل علاقہ واقعے میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

  • کراچی :  لیاقت آباد ندی سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ،   پولیس  کو اہم ثبوت مل گئے

    کراچی : لیاقت آباد ندی سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، پولیس کو اہم ثبوت مل گئے

    کراچی : لیاقت آباد ندی سے بچی کی لاش ملنے کے واقعے کی تحقیقات میں پولیس کو اہم ثبوت مل گئے، جس سے ڈیٹا ریکور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد ندی سے بچی کی لاش ملنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

    تفتیشی ٹیم کی جانب سے مقتولہ بچی کے گھرسرچ آپریشن کیا گیا ، مقتولہ بچی کے گھر سے زیر حراست ملزم فیاض کا ٹوٹا ہوا فون مل گیا، ٹوٹے ہوئے فون میں ڈیٹاریکورکرنےکی کوشش کی گئی، فون میں آخری تین دن کا ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ٹیکنیکل ٹیم کے مطابق آخری تین دن کا ڈیٹا ڈیلیٹ کیا گیا، کوشش کر رہے ہیں کہ ڈیٹا ریکور ہو جائے، انفارمرکی جانب سے فیاض کے موبائل میں مواد ہونے کا بتایا گیا۔

    حکام نے کہا کہ ذرائع سے پتہ چلا تھا کہ موبائل فون بچی کے گھر پر ہے، ملزم کے موبائل فون میں بچی کی تصاویر تھی اور فیاض کے بیانات میں ہر جگہ تضاد ہے، قریبی رشتے دار ہونے کے باوجود ملزم نے بچی کے جنازے میں شرکت نہیں کی۔

    پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں آخری مرتبہ بچی ملزم فیاض کے ساتھ دیکھی گئی، ملزم کا ڈی این اے سیمپل حاصل کرلیا گیا۔

    یاد رہے بچی کی لاش بدھ کو ندی سے ملی تھی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی سےزیادتی کی تصدیق ہوئی تھی۔

  • کراچی : واٹر بورڈ  کی لائن میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والی بچی کی لاش مل گئی

    کراچی : واٹر بورڈ کی لائن میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والی بچی کی لاش مل گئی

    کراچی : گگھر پھاٹک کے قریب واٹر بورڈ کی لائن میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والی بچی کی لاش مل گئی، بچی کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گگھر پھاٹک کے قریب واٹر بورڈ کی لائن میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والی بچی کی لاش نکال لی گئی۔

    بچی کی لاش قانونی کارروائی کے اسپتال کے بعد گھر منتقل کر دی گئی، بچی کی لاش پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

    ڈپٹی کمشنر ملیر محمد سعید لغاری کے مطابق ریلوے مارشلنگ یارڈ کے قریب واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کراچی کی پائپ لائن سے لاش نکالی گئی۔

    پاک بحریہ اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ٹیموں نے آپریشن میں حصہ لیا، آٹھ سال کی بچی سونیا ولد تاج محمد کلمتی دو روز قبل پانی کی لائن میں ڈوب گئی تھی۔

    واقع اس وقت پیش آیا جب گھر کے لیے پانی بھرنے کے لیے بچی گئی تھی، پانی کے تیز بہاؤ کے باعث لاش ملنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔

    بچی کے ورثاء نے اپنی مدد آپ کے تحت بچی کی لاش کی تلاش میں مصروف تھے جب کہ آج صبح رضاکار ٹیم اور بحری ادارے کی ٹیم کی مدد لاش نکالی گئی۔

  • رونے کی آواز نے نوزائیدہ بچی کو بچا لیا

    رونے کی آواز نے نوزائیدہ بچی کو بچا لیا

    حیدرآباد: بھارتی ریاست تلنگانہ کے ایک علاقے میں جھاڑیوں سے نوزائیدہ بچی ملی ہے، جس کے رونے کی آواز سن کر لوگ اس کی طرف متوجہ ہوئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے رکُماپور گاؤں کے نواح کی جھاڑیوں میں ایک نوزائیدہ لڑکی پائی گئی، مقامی افراد کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں نوزائیدہ کے رونے کی آواز سن کر انھوں نے اسے تلاش کیا۔

    رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ منگل کی صبح پیش آیا، لڑکی ملنے پر مقامی افراد نے فوری طورپر پولیس اور محکمہ صحت کے ذمہ داروں کو مطلع کر دیا۔

    محکمہ پولیس کے مطابق جھاڑیوں سے برآمد ہونے والی نوزائیدہ بچی کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر علاقے کے اسپتال ظہیر آباد منتقل کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ بچی ملنے کے واقعے کا کیس درج کر لیا گیا ہے، اور اس کی چھان بین ہو رہی ہے کہ آیا بچی کو جھاڑیوں میں کون چھوڑ کر گیا تھا۔

  • لاپتہ ہونے والی 10 سال کی بچی  کی لاش کھیت سے مل گئی

    لاپتہ ہونے والی 10 سال کی بچی کی لاش کھیت سے مل گئی

    چنیوٹ : لاپتہ ہونے والی دس سال کی بچی منزہ کی لاش کھیت سے مل گئی ، ڈی پی او نے لواحقین سے اظہار تعزیت اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر چنیوٹ میں تھانہ چناب نگر کےعلاقے سے لاپتہ ہونے والی 10 سالہ بچی کی کھیت سے لاش برآمد ہوئی۔

    پولیس کو گزشتہ شب بچی منزہ کی طاہرآباد چناب نگرسے گمشدگی کی رپورٹ اس کے والد نے دی تھی۔

    بچی کی لاش ملنے پر ڈی پی او نے جائے وقوعہ کامعائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات دے دیں۔

    ڈی پی او نے لواحقین سے اظہار تعزیت اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔

    ڈی پی و کا کہنا ہے کہ علاقےسرچ آپریشن کیاجا رہاہے،ملزمان کوگرفتارکرلیاجائےگا، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ہر زاویے سے واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی۔

  • آشرم میں کھڑی کار سے لاپتا نابالغ بچی کی لاش برآمد

    آشرم میں کھڑی کار سے لاپتا نابالغ بچی کی لاش برآمد

    لکھنؤ: بھارتی ریاست اُتر پردیش کے ایک آشرم میں کھڑی کار سے لاپتا نابالغ بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے ایک مشہور مذہبی رہنما آسارام باپو کے آشرم میں کھڑی کار سے 3 دنوں سے لاپتا ایک 13 سالہ بچی کی لاش برآمد ہو گئی ہے۔

    آسارام اس وقت جیل میں قید ہیں، تاہم ان کے آشرم میں موجود ایک آلٹو کار سے نابالغ بچی کی لاش برآمدگی نے کئی طرح کے سوال کھڑے کر دیے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق بچی 5 اپریل سے لاپتا تھی، آشرم میں کھڑی کار سے بہت بدبو آ رہی تھی جس کے بعد آشرم کے چوکیدار نے کار کو کھول کر دیکھا تو اس میں بچی کی لاش پڑی ہوئی تھی۔

    اس خبر نے آس پاس کے علاقوں میں سنسنی پھیلا دی ہے اور خبر ملتے ہی موقع پر پولیس بھی پہنچ گئی، پولیس اور فرانزک ٹیم نے آشرم اور گاڑی کی جانچ شروع کر دی ہے۔

    واضح رہے کہ آسا رام کے آشرم سے لاش ملنے کا یہ پہلا کیس نہیں ہے، اس سے پہلے بھی کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں، 2008 میں گجرات میں آسا رام کے آشرم ’گروکل‘ میں حیرت انگیز طور پر 2 طالبات غائب ہو گئی تھیں، بعد میں ان طلبہ کی لاشیں سابرمتی ندی کے ساحل پر مل گئی تھیں۔

    گجرات کے بعد مدھیہ پردیش کے چھندواڑا ضلع میں موجود گروکل آشرم میں بھی ایک بچے کی موت کا معاملہ سامنے آیا تھا، آشرم کے بیت الخلا میں بچے کی لاش ملی تھی جس کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ اس کی موت باتھ روم میں گرنے سے ہوئی۔

    خیال رہے کہ جنسی زیادتی کیس میں مذہبی رہنما آسا رام کو جودھپور کی عدالت نے اپریل 2018 میں مجرم قراردیتے ہوئے تاحیات قید کی سزا سنا دی تھی۔

  • کھیل کے دوران دوپٹہ پھندا بن گیا، افسوس ناک واقعہ

    کھیل کے دوران دوپٹہ پھندا بن گیا، افسوس ناک واقعہ

    کراچی: شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں گھر سے 12 سالہ بچی کی پھندا لگی لاش ملی ہے، جس کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کھیل کے دوران دوپٹے کے پھندا بن جانے کے باعث پیش آیا ہوا لگتا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ کراچی کے علاقے منگھوپیر میں ایک گھر سے بارہ سالہ بچی کی پھندا لگی لاش ملی، بچی کی شناخت ثمینہ کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ بچی کے والدین گھر سے باہر گئے ہوئے تھے، واقعے سے قبل بچی ٹیوشن سےگھر آئی تھی، چھوٹا بھائی بھی گھر پر موجود تھا، ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوتا ہے کہ واقعہ اتفاقیہ طور پر ہلاکت کا ہے۔

    پولیس بیان کے مطابق ثمینہ کمرے کے دروازے کی چوکھٹ میں دوپٹہ باندھ کر کھیل رہی تھی، دوپٹے کا پھندا بنا کر گلے میں ڈال کرگھومی تو پھندے نے بچی کےگلے کو جکڑ لیا۔

    واقعے کے وقت گھر میں موجود چھوٹے بھائی نے پڑوس میں اپنی ممانی کو اطلاع دی، تاہم بچی کی ممانی گھر میں داخل ہوئی تو بچی کی سانسیں رک چکی تھیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش کے لیے لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جا رہا ہے۔

  • پانی کے ٹینک سے 2 سالہ بچی کی لاش برآمد

    پانی کے ٹینک سے 2 سالہ بچی کی لاش برآمد

    واشنگٹن: امریکی ریاست ٹیکساس میں 2 سالہ کمسن بچی کی لاش زیرزمین پانی کے ’’سیپٹک ٹینک‘‘ سے برآمد ہوئی ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ننھی بچی پارک کے اطراف سیر کررہی تھی کہ اچانک 15 فٹ گہرے سیپٹک ٹینک میں جاگری۔ بچی کی لاش نکال لی گئی۔

    واقعے کا علم ہونے کے بعد خاندان کے افراد اور عینی شاہدین بچی کی مدد کے لیے پہنچے۔ ریسکیو عملے کا ایک اہلکار رسی کی مدد سے ٹینکی کی تہہ تک پہنچا اور لاش نکالی۔

    حادثے کے بعد تقریباً ایک گھنٹے تک بچی کی لاش سیپٹک ٹینک میں ہی پڑی رہی۔

    ریسکیو عملے نے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پہنچنے سے پہلے ہی بچی ہلاک ہوچکی تھی سیپٹک ٹینک تنگ ہونے کے باعث لاش نکالنے میں بھی بہت سی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

    چائیلڈ پروٹیکشن ترجمان کا کہنا ہے کہ اس طرح کے تین کیسز ماضی میں بھی ریکارڈ کیے گئے۔