Tag: بچی کی لاش برآمد

  • کراچی :  خالی مکان سے کئی روز پرانی 6 سالہ بچی کی لاش برآمد

    کراچی : خالی مکان سے کئی روز پرانی 6 سالہ بچی کی لاش برآمد

    کراچی : خالی مکان سے کئی روز پرانی 6 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی، پولیس کا کہنا ہے کہ لاش بچی کی ہے یا بچہ اس یہ بھی واضح نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال اسکاؤٹ کالونی کے خالی مکان سے کئی روز پرانی چھ سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق ملنے والی کئی روز پرانی لاش بخش علی گوٹھ کے خالی مکان سےملی، لاش بارہ سے پندرہ روز پرانی معلوم ہوتی ہے، جو شناخت کے قابل نہیں ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ لاش بچی کی ہے یا بچہ اس یہ بھی واضح نہیں ہوا تاہم لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، میڈیکل رپورٹ کے بعد کچھ کہا جاسکے گا۔

    حکام نے کہا کہ مکان مالک نے بتایا کہ مکان کچھ روز قبل ہی خالی ہوا ہے، جس مکان سے لاش ملی یہ سیلاب متاثرین کو دیا ہوا تھا۔

    پولیس کے مطابق سیلاب متاثرین دو ماہ سے یہاں رہائش پذیر تھے، جو پندرہ روز پہلے مالک مکان کو بتائے بغیر مکان خالی کرکے چلے گئے تھے۔

  • فیصل آباد : چوتھی شادی کرنے کیلئے بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

    فیصل آباد : چوتھی شادی کرنے کیلئے بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

    فیصل آباد :  شوہر نے چوتھی شادی کیلئے تیسری بیوی اورسوتیلی بیٹی کو قتل کردیا، فیصل آباد پولیس نے ملزم کو گرفتار  کرکے سات سالہ بچی کی لاش برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کےعلاقہ بلو آنہ میں چوتھی شادی کیلئے تیسری بیوی اورسوتیلی بیٹی کا قاتل گھر کاسربراہ نکلا۔

    فیصل آباد کے تھانہ چک جھمرہ کے علاقے بلو آنہ کے رہائشی زمیندار منظور نے پہلی دو بیویوں کو طلاق دینے کے بعد تیسری شادی کر لی تھی، کچھ عرصے بعد منظور نے تیسری بیوی اوراس کی سات سال کی بیٹی کو قتل کردیا۔

    پولیس نے ملزم منظور کو شک کی بنا پرحراست میں لے لیا۔ دوران تفتیش ملزم نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بچی کی لاش کی نشاندہی کی جس پر پولیس نے گھرمیں دبائی گئی سات سالہ بچی کی لاش برآمد کرلی، ملزم نے چوتھی شادی کے لئے بیوی کو قتل کرکےخودکشی کا ڈرامہ رچایا تھا ۔