Tag: بچی کی پیدائش

  • بیٹی کی پیدائش پر خاوند اور سسرالیوں کا بہیمانہ تشدد، خاتون جاں بحق

    بیٹی کی پیدائش پر خاوند اور سسرالیوں کا بہیمانہ تشدد، خاتون جاں بحق

    بہاولنگر میں بچی کی پیدائش پر خاوند اور سسرالیوں نے بہیمانہ تشدد کرکے خاتون کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ خادم آباد کالونی میں پیش آیا، جہاں شوہر اور سسرالیوں نے بیٹی پیدا ہونے پر بیوی کو قتل کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ شمائلہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دی گئی، تھانہ سٹی بی ڈویژن میں مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کے بعد مرکزی ملزم مقتولہ کے خاوند کو گرفتار کرلیا گیا۔

    گزشتہ روز بھی بیٹی کی پیدائش پر سسرالیوں نے خاتون پر تشدد کیا تھا، صوبہ پنجاب کے ضلع شکر گڑھ میں مبینہ طور پر بیٹا نہ پیدا کرنے پر سسرالیوں نے بہو کو تشدد کا نشانہ بنایا اور زہر بھی پلاکر نیم مردہ حالت میں میکے کے باہر پھینک کر چلے گئے تھے۔

    خاتون کی والدہ نے بتایا تھا کہ بیٹی کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی، ڈیڑھ ماہ کی بچی ہے، بیٹا نہ پیدا کرنے پر تشدد کیا گیا، سسرالیوں نے زہر دے کر گھر کے باہر پھینکا اور چلے گئے۔

  • کروناوائرس سے متاثرہ  خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش

    کروناوائرس سے متاثرہ خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش

    بیجنگ : چین میں کروناوائرس سےمتاثرہ  خاتون نے بچی کو جنم دیا، چینی حکام کا کہنا ہے کہ بچی صحت مند اورکرونا وائرس سےمحفوظ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شمال مشرقی چین کے صوبہ ہیلونگ ژیانگ کے اسپتال میں کرونا وائرس سے متاثرہ خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی ، چینی حکام کا کہنا ہے کہ بچی صحت مند اورکرونا وائرس سےمحفوظ ہے۔

    صوبائی دارالحکومت میں واقعہ سٹی ہربن کے اسپتال کے نائب سربراہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 38ہفتہ کی حاملہ خاتون کو  بخار ہوا تھا، جس کے بعد انہیں جمعرات کواسپتال میں داخل کرایاگیا تھا، جہاں کرونا وائرس ٹیسٹ پوزیٹو آیا تھا۔

    خیال رہے چین میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہے ، مختلف شہر ویرانے کا منظرپیش کررہے ہیں، کورونا وائرس سے اموات کی تعداد361 ہوگئی ہے جبکہ سترہ ہزارسے زائد افراد وائرس سے متاثرہیں۔

    مزید پڑھیں : چین میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 361 ہو گئی

    ایک کروڑ آبادی کا شہرووہان گھوسٹ سٹی میں تبدیل ہوگیا۔لوگ گھروں میں محصورہیں، سڑکیں ویران ہیں۔بیجنگ میں بھی میڑواسٹیشنزسنسان اورسڑکیں ٹرانسپورٹ سے خالی ہیں۔

    مختلف ممالک نے چین کے ساتھ سرحد بند اورپروازیں معطل کردی ہیں جبکہ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا کے ائیرپورٹ پرووہان سےجکارتا آنےوالےمسافروں پر جراثیم سےبچاؤکیلئےاسپرے کیا جارہا ہے اوراسکریننگ کی جارہی ہے۔

  • ’سومو ریسلر‘ بچی کی پیدائش، وزن کتنا ہے؟‌ جانیے

    ’سومو ریسلر‘ بچی کی پیدائش، وزن کتنا ہے؟‌ جانیے

    سڈنی: آسٹریلیا میں 6 کلو کے قریب وزنی بچی کی پیدائش ہوئی جسے  والدین نے سومو ریسلر قرار دے دیا۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایما اور ڈینل ملر کے ہاں 13 پاؤنڈ وزنی بچی کی پیدائش ہوئی، نومولود اور والدہ کی طبیعت کو ڈاکٹرز نے نارمل قرار دیتے ہوئے انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی۔

    رپورٹ کے مطابق ساؤتھ ویلز کے شہر سڈنی میں واقع اسپتال میں خاتون نے آپریشن کے بعد 6 کلو گرام وزنی بچی کو جنم دیا، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچی کی پیدائش دو ہفتے قبل ہوئی۔

    ریمی فرانسس ملر (بچی) کی 27 سالہ والدہ ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں،  انہوں نے ڈاکٹرز کو پہلے ہی آگاہ کیا تھا کہ بچی کا وزن عام بچوں سے زیادہ ہوسکتا ہے کیونکہ وہ دورانِ حمل ایسا ہی کچھ محسوس کررہی تھیں۔

    مزید پڑھیں: دنیا کے سب سے وزنی بچے کی پیدائش

    ڈاکٹرز کے مطابق آسٹریلوی جوڑے کی دو سال قبل بچی پیدا ہوئی تھی جس کا وزن تقریبا 12.20 پاؤنڈ تھا۔ بچی پیدائش کے وقت مکمل صحت یاب تھی اسی لیے آپریشن کے بعد اُسے والدہ کے حوالے کردیا گیا۔

    ایما (والدہ) کا کہنا ہے کہ اُن کی بیٹی ’’سومو ریسلر‘‘ کی طرح لگتی ہے، ہمارے پہلی بچی بھی صحت مند پیدا ہوئی تھی، اس لیے حمل کے دوران کسی قسم کا خوف نہیں تھا، الٹراساؤنڈ کے دوران ریمی کا وزن 8.81 پاؤنڈ تھا۔

    ڈاکٹرز کے مطابق آسٹریلیا میں عام طور پر 7.27 پاؤنڈ کے بچے کی پیدائش ہوتی ہے، وہ ملک اور اسپتال  میں پیدا ہونے والی وزنی ترین بچی ہے۔

  • پی آئی اے کی پرواز کے دوران بچی کی پیدائش

    پی آئی اے کی پرواز کے دوران بچی کی پیدائش

    کراچی : مدینہ منورہ سے ملتان جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں خاتون نے بچی کو جنم دیدیا ، عملے کی خواہش پر بچی کا نام جنت رکھ دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی مدینہ سے ملتان آنے والی پرواز پی کے 716 میں دوران سفر خاتون نے بچی کو جنم دیا، جہاز کی ہنگامی لینڈنگ کراچی ایئرپورٹ پر ہوئی۔

    دوران پرواز جنم لینے والی بچی کا نام طیارے کے عملے کی فرمائش پر جنت رکھ دیا گیا، ملتان کی رہائشی خاتون عمرہ کرکے واپس آرہی تھی کہ دوران سفر  خاتون کو درد کی شکایت ہوئی جس پر جہاز کےعملے نے فوری طور پر خاتون کو مدد فراہم کی۔

    ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعد جہاز کو روانہ کر دیا گیا۔

    زرائع کا کہنا ہے کہ دورانِ پرواز بچی کو جنم دینے والی خاتون آٹھ ماہ کی حاملہ تھیں ‘ جس کے باوجود انہیں پرواز میں سفر کی اجازت دی گئی۔

    پی آئی اے انتظامیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ معجزات ہر روز ہوتے ہیں لیکن آج ہماری پرواز پی کے761 جو مدینہ سے ملتان جارہی تھی، ایک خوبصورت لڑکی کی پیدائش ہوئی ، ہم نئے مہمان کی آمد پر انکے والدین کو مبارک باد دیتے ہیں اور عملے کو خراج تحسین کہ انہوں نے ایک حیرت انگیز ایمرجنسی پر فوری اقدامات کیے۔

    ذرائع کےمطابق پی آئی اے نے خلاف قانون خاتون کو سفر کرنے کی اجازت دی۔

    واضح رہے کہ بین الاقوامی فضائی قوانین کے مطابق چھ ماہ سے زائد کی حاملہ خواتین کسی بھی بین الاقوامی پرواز میں سفر نہیں کرسکتی کہ ایسا کرنے سے ان کی جان خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئرکریں۔

  • ترکش ایئرلائن کی پرواز کےدوران بچی کی پیدائش

    ترکش ایئرلائن کی پرواز کےدوران بچی کی پیدائش

    انقرہ: ترکش ایئرلائن کی استنبول جانے والی پرواز کے دوران فرانسیسیی خاتون نے بچی کو جنم دے دیا۔

    تفصیلات کےمطابق ترکش ایئر لائن کی پرواز افریقہ کے مغربی ملک گینی سے برکینا فاسو جانے والی پرواز کے دوران ایک خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔

    ترکش ایئرلائن کی پروازگینی کے شہرکوناکرے سے برکینا فاسو کے دارلحکومت آؤگا جا رہی تھی کہ ایک خاتون کو درد کی شکایت ہوئی جس پر جہاز کےعملے نے فوری طور پر خاتون کو مدد فراہم کی۔

    turkish-post-1

    ترکش ایئرلائن کا طیارہ 42 ہزارفٹ کی بلندی پرتھا جب نافی ڈیبی نامی خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی۔ بچی کی پیدائش کےلیےترکش ایئرلائن کی فضائی میزبانوں نے دائی کے فرائض انجام دیے۔

    بچی کی پیدائش کےبعدپرواز لینڈ کرنے پردونوں ماں بیٹی کو اسپتال میں داخل کروادیا گیا جہاں دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

    turkish-post-2


    دوران پرواز ہوائی جہاز میں بچی کی پیدائش


    یاد رہےکہ گزشتہ سال 18 اگست کودبئی سے فلپائن جانے والے ایک مسافر بردار ہوائی جہاز میں ایک خاتون کے ہاں بچی کا جنم ہوا تھا جس پر جہاز کو بھارت کےشہر حیدرآباد میں ہنگامی طور پر لینڈ کرنا پڑا تھا۔

    واضح رہےکہ بھارتی حکام نے بچی کو جنم دینے والی خاتون کو تین روز کے لیے عارضی قیام کے لیے ویزہ جاری کیا تھا۔

  • اسلام آباد میں جاری انقلابی دھرنے میں بچی کی پیدائش

    اسلام آباد میں جاری انقلابی دھرنے میں بچی کی پیدائش

    اسلام آباد: ڈی چوک پر جاری پاکستان عوامی تحریک کے انقلابی دھرنے میں سجی خیمہ بستی میں انقلاب کے لئے دھرنے میں شریک ایک جوڑے کو بیٹی کے پیدائش کی نوید ملی۔

    ننھنی پری کے ماں باپ ثمینہ اور اللہ دتہ دونوں ہی پاکستان عوامی تحریک کے ورکرز ہیں، دونوں کی یادیں اس خیمہ بستی سے اب کچھ زیادہ گہری ہوگئیں ہیں، پہلی بیٹی کے پیدائش پر والدین کی خوشی اس لئے دیدنی ہےکہ ڈاکڑ طاہر القادری نے ناصرف انہیں مبارک باد دی بلکہ خود اپنے ہاتھوں سے بچی کو شہد بھی چٹایا، ڈاکٹر طاہرالقادری نے بچی کو دعاوں سے نوازا اور بچی کا نام کنیز فاطمہ رکھا۔

    معصوم کنیز فاطمہ کے والدین کا تعلق سیالکوٹ کی تحصیل پسرور سے ہے، چار اگست کو لاہور سے جلسے میں شرکت کے لئے آنے والے جوڑے کو انقلاب کی جدوجہد کے دوران قدرت نے بیٹی کا تحفہ دیا جسے پاکر دونوں ہی بے حد مسرور ہیں۔