Tag: بچی کے والد

  • اچانک فائرنگ کی آواز سن کر پیچھے مڑ کر دیکھا تو  بیٹی خون میں لت پت تھی، اندھی گولی کا نشانہ بننے والی بچی کے والد کا بیان

    اچانک فائرنگ کی آواز سن کر پیچھے مڑ کر دیکھا تو بیٹی خون میں لت پت تھی، اندھی گولی کا نشانہ بننے والی بچی کے والد کا بیان

    کراچی : فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی مریم ثاقب کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹی کو اسکول چھوڑنے جارہا تھا کہ اچانک فائرنگ کی آواز سن کر پیچھے مڑ کر دیکھا تو بیٹی خون میں لت پت تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بفرزون میں فائرنگ سے 7 سالہ مریم ثاقب کے جاں بحق ہونے کا معاملے پر تیموریہ پولیس نے واقعے کے عینی شاہد مریم کے والد ثاقب کا بیان لے لیا۔

    والد نے بتایا کہ مریم ثاقب کو کار میں اسکول چھوڑنے جارہا تھا کہ اچانک فائرنگ کی آواز سن کر پیچھے مڑ کر دیکھا تو کار کی پچھلی سیٹ پر بیٹی خون میں لت پت تھی۔

    مریم کے والد کے بیان کے مطابق مسلح ملزمان فائرنگ کے بعد بھاگتے ہوئے دیکھے گئے، ممکنہ طورپرنامعلوم افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہورہا تھاکہ مریم ثاقب فائرنگ کی زد میں آگئی۔

    ایس ایس پی سینٹرل نے کہا کہ بفرزون میں روڈ کی دوسری جانب سےگولی 7سالہ مریم کو لگی، جائے وقوعہ اور اطراف کے علاقوں میں سی سی ٹی وی فوٹیجز تلاش کر رہے ہیں، جائے وقوعہ پرگولیوں کے خول بھی ڈھونڈ رہے ہیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ واقعاتی شواہد کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔

  • کراچی سے  اغوا ہونے والی  14 سالہ بچی کے والد کا تاوان کی کال ملنے کا انکشاف

    کراچی سے اغوا ہونے والی 14 سالہ بچی کے والد کا تاوان کی کال ملنے کا انکشاف

    کراچی: الفلاح کے علاقے سے اغوا ہونے والی 14سالہ بچی کے والد نے تاوان کی کال ملنےکاانکشاف کردیا اور کہا میری کسی سے کوئی بھی دشمنی نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے الفلاح تھانے کی حدود سے 14سال کی دعا زہرہ کے لاپتہ ہونے کے معاملے پر اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کی تفتیشی ٹیم نے فیملی سے رابطہ کیا اور ایس ایس پی اے وی سی سی نے لاپتہ بچی کے والد سے ملاقات کی۔

    جس میں زبیر نذیر شیخ نے بتایا کہ اے وی سی سی نے 3ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، ٹیمیں سی سی ٹی وی ،روڈمیپ پرکام کررہی ہیں اور گھر کے اطراف علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہیں۔

    ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ بچی کی بازیابی کے لیے پوری کوشش کر ررہےہیں، متاثرہ فیملی کیساتھ رابطہ میں ہیں، پولیس مشکل وقت میں متاثرہ فیملی کیساتھ کھڑی ہے، لڑکی کے اغوا کا مقدمہ الفلاح تھانے میں درج کیاگیا تھا۔

    بچی کے والد نے تاوان کی کال ملنے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا مجھے دو نمبروں سےتاوان کیلئے کالیں موصول ہوئی ہیں، ایک موبائل نمبر سے اور ایک واٹس ایپ نمبر سے کال کی گئی۔

    والد نے بیان میں بتایا کہ میں نےپولیس کو دونوں نمبروں سمیت تمام تفصیلات فراہم کردی ہیں ، میری کسی سے کوئی بھی دشمنی نہیں، میری بیٹی ڈیڑھ سال سے اسکول بھی نہیں گئی تھی۔

    یاد رہے گذشتہ روز کراچی کے علاقے الفلاح گولڈن ٹاؤن سے چودہ سال کی لڑکی لاپتہ ہوگئی تھی ، اہلخانہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ساتویں کلاس کی دعا نامی طالبہ کو اغوا کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا تھا گھر سے کچرا پھینکنے نکلی تھی پھرواپس نہیں آئی تاہم مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔