Tag: بچے لاپتہ

  • کراچی میں دسمبر 2024 سے اب تک کتنے بچے لاپتہ ہوئے اور  کتنوں کو قتل کیا گیا؟

    کراچی میں دسمبر 2024 سے اب تک کتنے بچے لاپتہ ہوئے اور کتنوں کو قتل کیا گیا؟

    کراچی: شہر قائد میں دسمبر 2024 سے اب تک کتنے لاپتہ اور قتل کئے گئے بچوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں دسمبر 2024 سے اب تک لاپتہ اور بازیاب کئے گئے بچوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

    جس میں بتایا گیا ہے کہ کتنے بچے خود گھر واپس آئے اور کتنوں کو قتل کیا گیا؟

    اے آر وائی نیوز نے کراچی پولیس کی جانب سے مرتب ریکارڈ کی کاپی حاصل کرلی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر کراچی سے 12 بچے اغوا اور لاپتہ ہوئے تھے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ ویسٹ زون سے 3 بچے لاپتا ہوئے، بلال کالونی سے مبینہ اغوا ہونے والے بچے کو قتل کیا گیا۔

    پولیس رپورٹ میں کہا ہے کہ گلبہار سے لاپتہ ہونےوالابچہ بازیاب کیاگیا جبکہ منگھو پیر سے لاپتہ بچہ خود گھر آیا۔

    رپورٹ کے مطابق ایسٹ زون سے 6 بچے لاپتہ ہوئے تھے، گلستان جوہر کی 2 سالہ کنیز تاحال لاپتہ ہے جبکہ مبینہ ٹاون سپرہائی وے سے لاپتہ 2 بچوں اور زمان ٹاون اور شاہ لطیف سے لاپتہ 3 بچوں کو بازیاب کرایا گیا۔

    پولیس رپورٹ میں کہنا تھا کہ ساوتھ زون سے 3 بچے لاپتہ ہوئے تھے جبکہ سعیدآباد سے لاپتا 4 سالہ بچے کا بھی تاحال کچھ پتہ نہ چل سکا۔

  • کراچی سے بچے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے لگے

    کراچی سے بچے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے لگے

    کراچی: شہرقائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے بچے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے لگے، ڈھائی سال کے ایان کے بعد رمضان گوٹھ سے 9سال کی بچی لاپتہ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں بچوں کے لاپتہ ہونے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ تاہم سرجانی ٹاؤن پولیس لاپتہ بچوں کا اب تک سراغ نہیں لگا سکی۔ لاپتہ بچوں کے والدین نے انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    والد غلام حسین کا کہنا ہے کہ بچی کے لاپتہ ہونے پر درخواست تھانے میں جمع کرادی ہے، 4روزگزر جانے کے باوجود بیٹی نہیں مل سکی، روزینہ گھر کے باہر گئی جس کے بعد اس کا کچھ پتہ نہیں ہے، 14جنوری کی شام سے بیٹی لاپتہ ہے، تلاش میں در در کی ٹھوکریں کھا رہا ہوں۔

    دوسری جانب لاپتہ ایان کی والدہ کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال کا ایان 30نومبر کو گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اغوا ہوا تھا، اگر کوئی میرے بیٹے کولے کرگیا ہے تو بھیک سمجھ کرواپس کر دے۔

    سرجانی ٹاؤن پولیس لاپتہ بچوں کا سراغ لگانے میں اب تک ناکام ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بچی روزینہ کو تلاش کررہے ہیں، گھر والوں کو کسی پر شک نہیں۔ جبکہ بچے ایان کے معاملے پر گھروالوں کو محلے والوں پرشک ہے، دونوں بچوں کے اغوا کے کیس پر کام کررہے ہیں، امید ہے جلد بچوں کی بازیابی یقینی بنائیں گے اور ملزمان جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔