Tag: بچے کا سر

  • کھیل ہی کھیل میں بچے کا سر برتن میں پھنس گیا (خوفناک ویڈیو)

    کھیل ہی کھیل میں بچے کا سر برتن میں پھنس گیا (خوفناک ویڈیو)

    بچے ہوں اور کھیل نہ ہو یہ کیسے ہو سکتا ہے لیکن بعض اوقات انجانے میں کھیل زندگی کو داؤ پر بھی لگا دیتا ہے۔

    ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا، جہاں تین سالہ بچہ کھیل ہی کھیل میں اپنا سر ایک برتن میں پھنسا بیٹھا۔ جب والدین کی کوششوں کے بعد بھی بچے کا سر برتن سے نہ نکلا تو ریسکیو عملے کو بلانا پڑا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ آندھرا پردیش اڈیشہ میں پیش آیا۔ جہاں پرتیب بشواس نامی شخص پیتل کا نیا برتن خرید کر گھر لایا اور ایک جگہ رکھ دیا۔

    اسی اثنا میں ان کا تین سال بیٹا وہاں آ گیا اور نئے برتن کو کھلونا سمجھ کر کھیلنے لگا اور برتن میں جھانکنے کے دوران اس کا سر برتن میں پھنس گیا۔

    بچے کے رونے کی آواز سن کر جب والدین وہاں آئے تو یہ منظر دیکھ کر ان کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے۔ والدین سمیت دیگر گھر والوں نے بچے کا سر برتنسے نکالنے کی سر توڑ کوشش کی، لیکن کامیاب نہ ہونے پر ریسکیو عملے کو طلب کیا۔

    مقامی فائر اسٹیشن کے عملے نے دو گھنٹے کی شدید مشقت کے بعد کٹر کی مدد سے برتن کاٹ کر بچے کا سر محفوظ طریقے سے برتن سے نکالا۔

     

  • بچے کا سر سلاخوں میں پھنس گیا، دردناک مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید

    بچے کا سر سلاخوں میں پھنس گیا، دردناک مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید

    بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع میدک کے الہ درگ میں ایک معصوم بچے کا سر سڑک پر لگائے گئے بیریئر میں پھنس گیا، جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک معصوم بچہ نیشنل ہائی وے 161 کے قریب کھیل میں مصروف تھا کہ وہاں لگائے گئے بیریکیڈس میں اس کا سر پھنس گیا۔ لڑکے کی چیخ وپکار سن کر مقامی افراد وہاں جمع ہوگئے۔

    موقع پر موجود افراد نے لوہے کی سلاخوں کو کاٹ کر معصوم بچے کے سر کو باہر نکالا۔

    اس سے قبل بھارت میں نرمل ضلع کے مدہول بس اسٹینڈ کے نزدیک کچھ خواتین کے درمیان بس کی سیٹ حاصل کرنے کے لئے شدید لڑائی ہوگئی، جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بس میں خواتین کا رش تھا، سیٹوں کو حاصل کے لئے خواتین مسافر ایک دوسرے سے اُلجھ پڑیں، اس دوران انہوں نے ایک دوسرے کے بال کھینچے اور شدید تکرار ہوئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بس ڈپوکی ایک آرٹی سی بس جونظام آبادسے بھینسہ کی طرف آرہی تھی مدہول بس اسٹینڈ پر بس روکنے کے دوران کچھ خواتین سیٹوں کوحاصل کرنے کیلیے لڑ پڑیں، اس دوران انہیں بحث کرتے ہوئے دیکھا گیا۔