Tag: بچے کا قتل

  • امریکی خاتون نے 5 سالہ بچے کو نہایت ظالمانہ طریقے سے مار دیا

    امریکی خاتون نے 5 سالہ بچے کو نہایت ظالمانہ طریقے سے مار دیا

    ڈکوٹا: امریکی ریاست جنوبی ڈکوٹا میں ایک خاتون نے نہایت ظالمانہ طریقے سے 5 سالہ بچے کو جان سے مار دیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ساؤتھ ڈکوٹا کی 21 سالہ خاتون جولیا لی کارٹر نے گھر میں پانچ سالہ بچے کے پیٹ میں لاتیں مار کر اور اس کے پیٹ پر زور سے پاؤں مار کر اسے قتل کر دیا۔

    یہ افسوس ناک واقعہ جنوبی ڈکوٹا کے شہر میچل میں تین دن قبل پیش آیا، پولیس کا کہنا تھا کہ پیر کو ایک خاتون کی کال آئی، اس نے بتایا کہ بچہ سانس نہیں لے رہا ہے، اس کے بعد وہ پیس اسپتال گئی، جہاں بچے کو مردہ قرار دیا گیا۔

    پولیس نے اکیس سالہ خاتون کو گرفتار کر کے اس کے خلاف فرسٹ ڈگری قتل، اور بچے پر ظالمانہ تشدد کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر دیا۔

    ماں نے نومولود بچے کو کھڑکی سے باہر کیوں پھینکا؟

    میچل حکام کا کہنا تھا کہ پانچ سالہ بچے کو جب 23 جون کو اسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا تو وہ سانس نہیں لے رہا تھا، اسپتال عملے نے جان بچانے والے طبی اقدامات کیے تاہم بچہ مر چکا تھا۔

    بعد ازاں، آٹوپسی سے اس بات کا تعین ہوا کہ بچہ پیٹ میں شدید چوٹیں لگنے سے ہلاک ہوا، موت بھی قتل قرار دی گئی، پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون کارٹر نے بھی اعتراف کیا کہ اس نے بچے کے پیٹ میں 5 مرتبہ لات ماری، اور پھر زمین پر پڑے ہوئے بچے کے پیٹ پر زور سے پیر مارا۔

    پولیس کے مطابق خاتون کارٹر بچے کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہائش پذیر تھی، بچے کے ساتھ اس کا تعلق اور بچے کو مارنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

  • پولیس نے کھلونے والی پستول سے کھیلنے پر بچے کو قتل کردیا

    پولیس نے کھلونے والی پستول سے کھیلنے پر بچے کو قتل کردیا

    فیصل آباد: میٹرک کے طالب علم کو جعلی مقابلے میں قتل کرنے والے ایس ایچ او پیپلزکالونی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ تین رکنی اعلیٰ سطح کا انکوائری بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔

    آفیسر کالونی کے رہائشی میٹرک کے طالب علم پندرہ سالہ فرحان کو ایس ایچ او تھانہ پیپلزکالونی فریاد حسین نے گزشتہ روز مدینہ ٹاؤن کے پارک میں کھلونا پستول کے ساتھ دوستوں کی تصاویر بناتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جبکہ اس کا دوست فہد زخمی ہوا تھا ۔

     زخمی فہد کے چچا محمد علی کی مدعیت میں ایس ایچ او فریاد حسین کے خلاف اپنے ہی تھانے میں قتل کا مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے، سوگوار خاندان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے قاتل ایس ایچ او کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    سی پی او فیصل آباد افضال احمد نے جعلی مقابلے کی انکوائری کے لئے ایس ایس پی انویسٹی گیشنز کی سربراہی میں ایس پی مدینہ ڈویژن اور ایس پی لائل پور ڈویژن پر مشتمل تین رکنی انکوائری بورڈ تشکیل دیا ہے جو چوبیس گھنٹۓ میں رپورٹ پیش کرے گا۔