Tag: بچے کی پیدائش

  • ’’ریکھا‘‘ کے ہاں 17ویں بچے کی پیدائش!

    ’’ریکھا‘‘ کے ہاں 17ویں بچے کی پیدائش!

    بھارت (28 اگست 2025): ریکھا نے 17 ویں بچے کو جنم دیا ہے 11 بیٹوں اور 6 بیٹیوں میں سے پانچ بچے پیدائش کے فوری بعد انتقال کر گئے تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق راجھستان کے ضلع ادے پور میں ایک 55 سالہ خاتون ریکھا کلبیلیا نے 17 ویں بچے کو جنم دیا ہے۔ خاتون پہلے ہی نانی اور دادی کے درجے پر فائز ہو چکی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق خاتون کے شوہر کا نام کوارا رام کلبیلیا ہے۔ دونوں کے ہاں 11 بیٹوں اور 6 بیٹوں نے جنم لیا، تاہم ان میں سے چار بیٹے اور ایک بیٹی پیدائش کے فوری بعد انتقال کر گئے تھے۔ اب ان کے 12 بچے حیات ہیں، جن میں سات بیٹے اور پانچ بیٹیاں شامل ہیں۔

    خاتون کے شوہر نے بتایا کہ ان کے دو بیٹے اور تین بیٹیاں شادی شدہ ہیں اور سب صاحب اولاد ہیں۔ یوں وہ 17 ویں بار ماں بننے سے قبل کئی بار نانی اور دادی بن چکی ہیں۔

    کاوارا رام کباڑ کا کام کرتا ہے اور ان کی مالی حالت انتہائی خراب ہے۔ مالی استطاعت نہ ہونے کی وجہ سے ان کے کسی بچے نے اسکول کی شکل تک نہیں دیکھی۔ بچوں کی شادیاں بھی سود پر قرض لے کر کیں۔

    ریکھا کے ہاں 17 ویں بچے کی پیدائش کا سن کر ان کے رشتہ اور گاؤں کے افراد سمیت ان کے اپنے نواسے، نواسیاں اور پوتے، پوتیاں انہیں مبارکباد دینے گھر آ رہے ہیں۔

    دوسری جانب ڈاکٹر روشن درنگی نے بتایا کہ جب ریکھا ڈیلیوری کے لیے آئی تو پہلے اس نے ظاہر کیا کہ یہ اس کی چوتھی ڈیلیوری ہے۔ بعد میں معلوم ہوا کہ وہ اس سے قبل 16 بچوں کو جنم دے چکی ہے۔

  • بچے کی پیدائش پر والدین کو 500 ڈالر دینے کا اعلان

    بچے کی پیدائش پر والدین کو 500 ڈالر دینے کا اعلان

    بیجنگ : بچے کی پیدائش پر والدین کو 500 ڈالر دینے کا اعلان کردیا گیا جبکہ شہری کو ہر بچے کی پرورش کیلئے 1500 ڈالر بھی ملیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چین نے کم ہوتی آبادی سے نمٹنے کیلئے نیا فیصلہ کرلیا ، بچے کی پیدائش پر والدین کو پانچ سو ڈالر دینے کا اعلان کردیا۔

    حکومتی فیصلے کا مقصد چین کی گرتی ہوئی شرح پیدائش میں اضافہ کرنا ہے، حکومتی امداد کے نتیجے میں تقریباً دو کروڑ خاندانوں کو بچوں کی پرورش میں مدد ملے گی۔

    چینی حکومت اپنے شہریوں کو ہر بچے کی پرورش کیلئے پندرہ سو ڈالر فراہم کرے گی، چین کی آبادی میں مسلسل تیسرے سال کمی واقع ہوئی ہے۔

    اسکیم جس کا اعلان پیر کو کیا گیا تھا، والدین کو فی بچہ 10,800 یوآن تک کی پیشکش کرے گا۔

    مزید پڑھیں : تیسرے بچے کی پیدائش پر 50 ہزار، لڑکا پیدا ہونے پر گائے انعام میں دینے کا اعلان

    خیال رہے چین میں 2024 کے دوران صرف 95 لاکھ بچے پیدا ہوئے، جو کہ 2016 کے مقابلے میں آدھے سے بھی کم ہیں۔

    یاد رہے 2016 وہ سال تھا جب چین نے اپنی تین دہائیوں پر محیط ’ایک بچے کی پالیسی‘ کا خاتمہ کیا تھا۔

    تاہم شادی کی شرح بھی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، جب کہ نوجوان جوڑے بچوں کی پرورش کے اخراجات اور کیریئر کے دباؤ کے باعث اولاد پیدا کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔

  • بچے کی پیدائش کے بعد نئی ماؤں کے لیے ڈائٹ پلان کیا ہونا چاہیے؟

    بچے کی پیدائش کے بعد نئی ماؤں کے لیے ڈائٹ پلان کیا ہونا چاہیے؟

    پہلی بار ماں بننے والی خواتین کیلیے انتہائی ضروری ہے کہ بچے کی پیدائش کے بعد ڈائٹ پلان میں غذائیت والی خوراک کا انتخاب کریں۔

    ہر عورت کیلیے پہلی بار ماں بننے کا احساس انتہائی خوشگوار ہوتا ہے لیکن زچگی سے پہلے اور بعد میں ماں کو جو پیچیدگیاں اور طبی مسائل درپیش ہوتے ہیں ان پر قابو پانا بھی انتہائی ضروری ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر عائشہ نے خصوصاً پہلی بار ماں بننے والی خواتین کو صحت سے متعلق مفید مشورے دیے۔

    انہوں نے بتایا کہ بچے کی پیدائش کے بعد نئی ماؤں کی صحت کے لیے ڈائٹ پلان میں اچھی خوراک اور بہترین غذائیت بہت اہمیت کی حامل ہے۔

    حمل کے دوران ماں کئی پیچیدہ مراحل سے گزرتی ہے، بچے کی پیدائش کے بعد وہ جسمانی طور پر کافی کمزور ہو جاتی ہے، اس وقت ماں کو اپنے کھانے پینے پر کافی توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔

    ڈاکٹر عائشہ کا کہنا تھا کہ بچے کی پیدائش کا عمل عورت کو کافی حد تک کمزور کردیتا ہے اس کے بعد بچے کی دیکھ بھال کیلیے ماؤں کی نیند اور کھانے پینے کا شیڈول بھی متاثر ہوتا ہے جو ان کی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔

    انہوں نے نئی ماؤں کو ہدایت کی کہ اگر آپ کو کولڈ ڈرنکس، چاکلیٹ اور چائے کافی وغیرہ پینے کا شوق ہے جس میں کیفین کی زیادہ مقدار ہوتی ہے تو انہیں فوری طورپر روک دیں خاص طور پر جب تک آپ کا بچہ ماں کا دودھ پی رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب ماں صحت مند رہے گی، تو بچہ بھی صحت مند رہے گا اس کیلیے ضروری ہے کہ مائیں دودھ، دہی پھل اور گوشت کا استعمال لازمی کریں کیونکہ جو آپ کھائیں گی اس کا اثر بچے کی صحت پر لامحالہ پڑے گا۔

  • فاطمہ بھٹو کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

    فاطمہ بھٹو کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

    سابق وزیراعظم وپیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم وپیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سنائی ہے۔

    فاطمہ بھٹو میں پوسٹ میں بتایا کہ ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا انہوں نے ’کیسپین مصطفیٰ‘ رکھا ہے اور اب ان کا خاندان تین افراد سے بڑھ کر چار کا ہوگیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Fatima Bhutto (@fbhutto)

    لکھاری و سماجی رہنما نے اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ میں دوسرے بچے کی پیدائش پر اپنے والد کی شدید کمی محسوس کر رہی ہیں، کاش میرے بچوں کے نانا ان کے ساتھ ہوتے۔

    انہوں نے اپنی پوسٹ پر مزید لکھا کہ اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش اور ڈاکٹروں کی جانب سے اپنا بہترین خیال رکھنے پر ان ہزاروں ماؤں سے متعلق سوچ رہی ہوں جنہوں نے صحت کی عدم سہولیات کے بغیر ہی بچوں کو جنم دیا۔

    یہ بھی پڑھیں: فاطمہ بھٹو کی شادی میں کیا کیا رسومات ہوئیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    فاطمہ بھٹو اپریل 2023 میں شادی کے بندھن میں بندھی، 16 مارچ 2024 میں ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے اپنے والد ’میر مرتضی بھٹو‘ کے نام سے مشابہہ ’میر مرتضیٰ بائرہ‘ رکھا۔

  • اداکارہ صرحا اصغر نے مداحوں کو خوشخبری سنادی

    اداکارہ صرحا اصغر نے مداحوں کو خوشخبری سنادی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صرحا اصغر اور ان کے شوہر لالہ عمر مرتضیٰ کے ہاں دوسری مرتبہ ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ صرحا اصغر نے ایک خصوصی پوسٹ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے ہاں دوسری مرتبہ ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

    اداکارہ نے اس خوشی کی خبر کے ساتھ چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں، تصاویر مین دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اپنے شوہر لالا عمر کے ساتھ خصوصی ٹوئننگ کی۔

    اداکارہ صرحا اصغر نے میٹرنٹی شوٹ میں وائٹ ٹی شرٹ اور بلیک اینڈ وائٹ چیک پاجامے میں ملبوس ہیں جبکہ ان کے شوہر اسی پیٹرن کا سوئٹر پہنے نظر آرہے ہیں۔

    اداکارہ نے اپنی خوشیوں بھری تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’یہ میٹرنٹی شوٹ کا ہمارا طریقہ ہے، ہم یہ خوشی کی خبر آپ سب کے ساتھ شیئر کرنے پر بے انتہا پر جوش ہیں‘۔

    واضح اداکاری صرحا اصغر نے دسمبر 2020 میں کورونا کی وبا کے دوران خاموشی سے اپنے دیرینہ دوست عمر لالا کے ساتھ شادی کرلی تھی۔

    صرحا اصغر کے ہاں نومبر 2022 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی اور انہوں نے ستمبر 2022 میں اپنے اُمید سے ہونے کی تصدیق کی تھی۔

  • پوسٹ پارٹم ڈپریشن کسے کہتے ہیں؟

    پوسٹ پارٹم ڈپریشن کسے کہتے ہیں؟

    کسی بھی خاتون کے لیے بچے کی پیدائش قابل دید خوشی کی بات ہوتی ہے لیکن کچھ مائیں ایسی بھی ہوتی ہیں جو زچگی کے بعد پریشانی، مایوسی، غصہ اور انجانے خوف کا شکار ہوجاتی ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر نیلم ناز نے پوسٹ پارٹم ڈپریشن کی وجوہات اور اس کے علاج سے متعلق اہم باتیں بیان کیں۔

    انہوں نے بتایا کہ بچے کی پیدائش کے بعد ستر سے اسی فیصد خواتین کے مزاج میں تبدیلیاں واقع ہوتی ہیں، انہیں بے بی بلیوز کہتے ہیں مگر ایسا چند دنوں کے لیے ہوتا ہے۔ اس کے بعد طبعیت خود ہی ایک ہفتے کے اندر نارمل ہو جاتی ہے۔

    لیکن اگر یہ علامات ہفتوں یا مہینوں تک چلی جائیں تو یہ ’پوسٹ پارٹم ڈپریشن‘ کہلاتا ہے اور یہ علامات ایک سال تک ظاہر ہو سکتی ہیں تاہم اس کی وجوہات مختلف ہو سکتی ہیں۔

    ان علامات میں شدید اضطراب اور اداسی، نیند کی کمی، بلاوجہ غصہ اور چڑ چڑاپن، بھوک نہ لگنا، بچے کے ساتھ جذباتی لگاؤ محسوس نہ ہونا، خود کو یا بچے کو نقصان پہنچانے کے خیالات اور بہت زیادہ رونا وغیرہ شامل ہیں۔

    ڈاکٹر نیلم ناز نے بتایا کہ میرے دو بچے ہیں اور میں نے یہ چیز دونوں بار نوٹ کی، اکثر ماؤں کے ساتھ یہ کیفیت چھ ماہ سے دوسال تک رہ سکتی ہے،

    انہوں نے کہا کہ حمل کے دوران جسم میں ہارمونز جیسے کہ ایسٹروجن اور پروجیسٹرون کی مقدار زیادہ ہوجاتی ہے اور زچگی کے بعد اس میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے موڈ میں تبدیلیاں واقع ہوتی ہیں جو ان علامات کا باعث بنتی ہیں۔

    اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ زچگی کے بعد بہت سی خواتین کا وزن بڑھ جاتا ہے، اس کے علاوہ ماحول میں تبدیلی، ننھے بچے کی ذمہ داری اور جب یہ ساری چیزیں ذہن ایک ساتھ قبول نہیں کرپاتا تو پوسٹ پارٹم ڈپریشن کی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے خواتین کو خود ہمت کرنی ہوتی ہے بصورت دیگر اسکے علاج کیلیے ادویات کا سہارا لینا پڑتا ہے۔

    ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق دنیا بھر میں 13 فیصد خواتین بچے کی پیدائش کے بعد اس ڈپریشن کا شکار ہوتی ہیں جبکہ ترقی پذیر ممالک میں یہ شرح اس سے بڑھ کر 20 فیصد ہو جاتی ہے۔

    یونیورسٹی آف ٹورنٹو کینیڈا کی ایک تحقیق کے مطابق پاکستانی ماؤں میں پوسٹ پارٹم ڈپریشن کی شرح 28 فیصد سے زیادہ ہے۔

  • بچے کی پیدائش پر والدین کو ہزاروں ڈالر ملیں گے

    بچے کی پیدائش پر والدین کو ہزاروں ڈالر ملیں گے

    سیئول: کم شرح پیدائش سے پریشان جنوبی کوریا بچوں کی پیدائش پر والدین کے لیے ہزاروں ڈالر انعام دینے کے منصوبے کی تیاری کر رہا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا میں گرتی ہوئی شرح پیدائش بڑھانے کے لیے حکومت کی جانب سے اس بات پر غور ہو رہا ہے کہ بچے کے پیدا ہونے پر والدین کو 10 کروڑ کوریائی وان (77 ہزار ڈالر یا دو کروڑ پاکستانی روپے) کی رقم دی جائے۔

    اس سلسلے میں جنوبی کوریا کے اینٹی کرپشن اور سول رائٹس کمیشن نے عوامی رائے جاننے کے لیے ایک سروے کا آغاز کیا ہے، جس کے ذریعے ملک میں شرح پیدائش کے فروغ کی پالیسیوں کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا، تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا براہ راست مالی امداد اس مسئلے کا مؤثر حل ہو سکتا ہے یا نہیں۔

    آن لائن سروے میں 4 سوالات پوچھے گئے: کیا اس طرح کی مالی امداد بچے پیدا کرنے کی ترغیب دے گی اور کیا وہ سمجھتے ہیں کہ اس پروگرام پر سالانہ 22 ٹریلین وان خرچ کرنا قابل قبول ہے۔

    روئٹرز نے دو ماہ قبل فروری میں ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ جنوبی کوریا میں شرح پیدائش پہلے ہی دنیا کی سب سے کم ہے، تاہم 2023 میں اس میں ڈرامائی کمی آئی، اس کی وجہ یہ بیان کی جا رہی ہے کہ کوریائی خواتین اپنے کیریئر کی ترقی اور بچوں کی پرورش کے مالی اخراجات کے بارے میں فکر مند رہتی ہیں، اس لیے وہ بچے کی پیدائش میں تاخیر یا بچے پیدا نہ کرنے کا فیصلہ کرتی ہیں۔

    حکام کے اعداد و شمار کے مطابق ایک جنوبی کوریائی خاتون کی اپنی زندگی کے دوران پیدا ہونے والے بچوں کی اوسط تعداد 2022 میں 0.78 سے بھی کم ہو کر 0.72 رہ گئی ہے، اور ایک اندازے کے مطابق یہ اور بھی گر کر 2024 میں 0.68 رہ جائے گی۔

  • کین ولیمسن کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش

    کین ولیمسن کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش

    نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اور ان کی اہلیہ سارہ رحیم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، جو ان کی تیسری اولاد ہے۔

     نیوزی لینڈ کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرکے بچی کی پیدائش کا اعلان کیا۔

    نیوزی لینڈ ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان ولیمسن تیسرے بچے کے باپ بن گئے ہیں، اس سے قبل 2019 میں ایک بیٹی پیدا ہوئی جبکہ ان کے بیٹے کی پیدائش 2022 میں ہوئی، ان کی بیٹی کی عمر تقریباً تین سال ہے اور بیٹا ایک سال کا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Kane Williamson (@kane_s_w)

    ولیمسن نے اپنی ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر اپ لوڈ کی جس میں نوزائیدہ بچے کو پکڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کی اہلیہ نے کھلاڑی کا بازو تھامے ان کے ساتھ کھڑی ہیں۔

    کیپشن میں ولیمسن نے لکھا ’اور پھر تین، خوبصورت ترین لڑکی کو دنیا میں خوش آمدید ، آپ کی محفوظ آمد اور مزید سفر کے لیے مشکور ہوں‘۔

    کپتان ولیمسن کی اس تصویر پر شائقین کرکٹ اور ساتھی کھلاڑیوں انہیں مبارکباد دے رہے ہیں، ولیمسن کی اس تصویر کو لاکھ لوگوں نے پسند کیا ہے۔

    واضح رہے کہ ولیمسن چھٹی پر ہونے کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف نیوزی لینڈ کی حالیہ سیریز سے باہر تھے، قابل ذکر بات یہ ہے کہ  وہ جنوبی افریقہ کے خلاف حالیہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں زبردست فارم میں تھے۔

  • ورون دھون اور اہلیہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع

    ورون دھون اور اہلیہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع

    بالی ووڈ کے معروف اداکار ورون دھون اور اہلیہ  نتاشا دلال کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش جلد متوقع ہے۔

    بھارتی اداکار ورون دھون نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ذریعے بچے کی متوقع آمد کی خوشخبری اپنے مداحوں کی دی، اداکار نے اہلیہ کے ہمراہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے صارفین سے نیک خواہشات اور پیار کی  درخواست بھی کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by VarunDhawan (@varundvn)

    ورون دھون کی اس پوسٹ کے بعد اداکاروں اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے جوڑے کو مبارک باد کے پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ ورون دھون اور  بچپن کی دوست اور ڈیزائنر نتاشا دلال2021 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

  • اداکارہ منال خان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

    اداکارہ منال خان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

    پاکستان کی معروف اداکارہ منال خان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ منال خان اور ان کے شوہر احسن محسن اکرام نے پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے مداحوں کو بتایا کیا کہ جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

    پوسٹ میں منال اور احسن نے بتایا کہ بدھ کی صبح 10 بج کر 48 منٹ پر ننھے مہمان کی آمد ہوئی جس کا نام ’محمد حسن اکرام‘ رکھا گیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Minal Ahsan (@minalkhan.official)

    پاکستان کی معروف اداکارہ منال خان نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اپنے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں منال کی بہن ایمن منیب بٹ دوسری بیٹی کی ماں بنی ہیں، جس کی اطلاع بھی منال خان نے انسٹاگرام پوسٹ شیئر کرتے ہوئے دی تھی۔

    اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرم کی شادی 10 ستمبر 2021 کو ہوئی تھی اور اب جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔