Tag: بچے کی کھوپڑی

  • مصر میں چونکا دینے والے غیر معمولی واقعے نے شہریوں کو خوف زدہ کر دیا

    مصر میں چونکا دینے والے غیر معمولی واقعے نے شہریوں کو خوف زدہ کر دیا

    قاہرہ: مصر میں ایک مسجد سے صبح سویرے بچے کی کھوپڑی برآمد ہونے پر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    العربیہ کے مطابق مصر کے مشرقی علاقے السویس گورنری میں ایک مسجد سے انسانی کھوپڑی ملی، جس پر محلے کے لوگ خوف زدہ ہو گئے، کھوپڑی ایک بچے کی تھی۔

    مسجد الاسراء کے امام مسجد کا کہنا تھا کہ جب انھوں نے فجر کی نماز کے لیے مسجد کھولی تو ایک کونے میں کھوپڑی پڑی دیکھ کر وہ اور دیگر نمازی حیران ہو گئے۔

    شارک کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کا بھیانک انجام

    ابتدائی طور پر نمازیوں کا خیال تھا کہ یہ کوئی انسانی کھوپڑی نہیں ہے بلکہ کسی نے مذاق کے طور پر پلاسٹک کی کھوپڑی وہاں رکھ دی ہے، تاہم جب معلوم ہوا کہ یہ حقیقی انسانی کھوپڑی ہے تو لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کر دیا، جس پر اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دیں۔

    پبلک پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، اور لاش کی صحیح عمر کا تعین کرنے کے لیے کھوپڑی کو فرانزک کے لیے بھیجا گیا ہے۔

    دوسری طرف سیکیورٹی سروسز نے مذکورہ علاقے سے بچوں کے لاپتا ہونے کے بارے میں حال ہی میں موصول ہونے والی تمام رپورٹس کا جائزہ لینا بھی شروع کر دیا ہے۔

  • ایک سالہ بچے کی کھوپڑی میں پھنسی کیل نکال لی گئی

    ایک سالہ بچے کی کھوپڑی میں پھنسی کیل نکال لی گئی

    بیجنگ: چینی ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کر کے ایک سالہ بچے کی آنکھ سے دماغ میں گھسنے والی لوہے کی کیل نکال لی۔

    چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک سالہ بچے کی آنکھ میں حادثے کی وجہ کیل گھسی تھی جس کی وجہ سے اُس کے دماغ میں سوراخ بھی ہوگیا تھا۔

    ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کر کے 10 سینٹی میٹر لمبی لوہے کی کیل کامیابی سے نکالی۔ ماں کا کہنا تھا کہ بچہ ہاتھ میں پلاسٹک کا ڈھکن لے کر کھیل رہا تھا کہ اسی دوران خوفناک واقعہ پیش آیا۔

    رپورٹ کے مطابق بچے کا تعلق جینگیانگ کاؤنٹی صوبے سے ہے، ماں نے اس تمام واقعے کو براہ راست دیکھا اور حادثے کے بعد حواس کھو بیٹھی تھی۔

    والدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بیٹا پلاسٹک کا برتن پکڑنے کی کوشش کررہا تھا تو اسی دوران وہ گر کر رونے لگا اور آنکھ سے خون نکلا۔والدہ کا کہنا تھا کہ ’جس وقت چوٹ لگی میں گھر پر اکیلی تھی، صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے شوہر کو کال کر کے گھر بلایا، مجھے لگ رہا تھا کہ بیٹے کی سیدھی آنکھ ضائع ہوجائے گی‘۔

    ہم پیر کی صبح بیٹے کو لے کر بیجنگ کے چلڈرن اسپتال پہنچے جہاں اس کا سی ٹی اسکین اور دیگر ٹیسٹ ہوئے اور پھر ڈاکٹرز نے فوری سرجری کرنے کی تجویز دی۔

    ڈاکٹر شی کا کہنا تھا کہ آپریشن کے بعد بھی بچے کی سیدھی آنکھ اور دماغ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے والدین نے اپیل کی کہ وہ کوئی بھی خطرناک چیز چھوٹے بچوں کے ہاتھ میں نہ دیں۔