Tag: بڈگام

  • ڈاکٹروں نے مریض کے منہ سے ’ویمپائر‘ دانت نکال لیا

    ڈاکٹروں نے مریض کے منہ سے ’ویمپائر‘ دانت نکال لیا

    بڈگام: مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈاکٹروں نے ایک مریض کے منہ سے ’ویمپائر‘ دانت نکال لیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے سب ضلع اسپتال بیروہ کے ڈاکٹروں نے ہفتہ کے روز ایک مریض کے منہ سے دنیا کا سب سے لمبا دانت نکالنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    اس حوالے سے بیروہ کے ڈاکٹر جاوید احمد نے بتایا کہ مریض دانت کے درد میں مبتلا تھا، جب معائنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ اس کے منہ دنیا کا سب سے لمبا دانت ہے۔

    ڈاکٹروں کے مطابق مریض کے منہ میں موجود دانت کی لمبائی 37.5 ملی میٹر تھی۔

    اسپتال میں تعینات ڈینٹل سرجن ڈاکٹر امتیاز احمد بانڈے نے جب مریض کے دانت کا معائنہ کیا تو اس بات کا امکان ظاہر کیا تھا کہ مریض کے منہ سے جو دانت نکالا جانا ہے وہ دنیا کا سب سے لمبا دانت ہو سکتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مریض بیروہ قصبہ کے قریب ایک گاؤں سونہ پاہ کا رہائشی ہے۔ مریض کو گزشتہ دس پندرہ دنوں سے دانت میں درد کی شکایت تھی، جب اس کے دانت کا ایکسرے کیا گیا تو ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کی کینائن کو نکالنے کی ضرورت ہے۔

    مریض کا دانت نکالنے میں ڈاکٹروں کو تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ منٹ لگا۔

  • سعودی عرب میں مقبوضہ کشمیر کے نوجوان کی موت

    سعودی عرب میں مقبوضہ کشمیر کے نوجوان کی موت

    جدہ: سعودی عرب میں ایک کار حادثے میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام کا ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں کام کرنے والے ایک 32 سالہ کشمیری سید اسرار اندرابی کی ایک کار حادثے میں موت واقع ہو گئی ہے۔

    اسرار کا تعلق جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے علاقے چاڈورہ سے ہے، اسرار کے رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ وہ آج پیر کی صبح گاڑی میں کام کے لیے نکلا تھا، کہ راستے میں گاڑی خوف ناک حادثے کا شکار ہو گئی۔

    رپورٹ کے مطابق کار حادثہ اتنا شدید تھا کہ کشمیری شہری سید اسرار کی موت موقع پر ہی واقع ہو گئی تھی۔ حادثے کے بعد ریسکیو نے اسرار کو اسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

    متوفی کچھ عرصے سے ملازمت کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم تھا، چاڈورہ ٹاؤن میں رہائش پذیر اسرار کے گھر والوں کو حادثے کی اطلاع ملی تو گھر میں صف ماتم بچھ گیا۔

    حادثے میں انتقال کرنے والے کشمیری کے رشتہ دار نے میڈیا کو بتایا کہ آج دن میں ایک بجے کے آس پاس اہل خانہ کو اس اندوہ ناک حادثے کی اطلاع ملی، جس کے بعد سے وہ غم و اندوہ میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

  • اپنا ہی ہیلی کاپٹر مار گرانے پر بھارتی ایئر آفیسر کمانڈنگ بر طرف

    اپنا ہی ہیلی کاپٹر مار گرانے پر بھارتی ایئر آفیسر کمانڈنگ بر طرف

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں اپنا ہی ہیلی کاپٹر مار گرانے والے بھارتی فضائیہ کے اعلیٰ افسر کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا، افسر پر کرمنل کیس بھی چلایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے خبر دی ہے کہ بھارتی فضائیہ نے سرینگر ائیر بیس کے ائیر آفیسر کمانڈنگ (AOC) کو بر طرف کر دیا ہے، افسر کو مجرمانہ قتل کے چارجز کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

    خیال رہے کہ 27 فروری کو ایئر بیس سری نگر نے فرینڈلی فائر میں میزائل سے اپنا ہی Mi-17 ہیلی کاپٹر مار گرایا تھا، ہیلی کاپٹر میں سوار 6 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

    کیس کی تحقیقات کے لیے کورٹ آف انکوائری جاری ہے، ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ یہ واقعہ اس لیے پیش آیا کہ سری نگر ایئر بیس نے ہیلی کاپٹر کو دشمن کا سمجھ لیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارت: والدین کی غفلت، جواں سال لڑکی جھلس کر ہلاک

    اس واقعے میں نہ صرف بھارتی فضائیہ کے چھ اہل کار ہلاک ہوئے تھے بلکہ ایک مقامی نوجوان بھی جاں بحق ہو گیا تھا۔

    خیال رہے کہ بڈگام میں یہ ہیلی کاپٹر اسی دن گرایا گیا تھا جب ایک بھارتی پائلٹ نے پاکستان کی فضائی حدود پار کرنے کی جرأت کی تھی اور نتیجے میں پاک فضائیہ کے ہاتھوں اس کا طیارہ تباہ کر دیا گیا اور وہ گرفتار ہوا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، 2 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، 2 کشمیری شہید

    سری نگر: قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے بڈگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

    کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

    کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسزنے تلاشی کے بہانے خواتین، بچوں کوگھروں سے نکال دیا۔

    اس سے قبل گزشتہ روز قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں فائرنگ کرکے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، استاد سمیت7 نوجوان شہید

    بھارتی فورسز نے گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر کے علاقے باندی پورہ اورشوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 7 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔