Tag: بڈھ بیر

  • بڈھ بیر میں 8 افراد کے قتل کا مرکزی ملزم سندھ سے گرفتار

    بڈھ بیر میں 8 افراد کے قتل کا مرکزی ملزم سندھ سے گرفتار

    پشاور:بڈھ بیر میں 25 جون کو ایک ہی گھر کے 8 افرادکے قتل کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے مزکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 8 افراد کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم یار محمد کو سندھ سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ملزم نے ایک ہی خاندان کے 8 افراد کو موت کی نیند سلادیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں 4 کمسن بچے اور 4 خواتین شامل تھیں، ابتدائی طور پر ملزم نے واردات کی وجہ رقم کا تنازع بتائی تھی۔

    ڈسکہ، کار اور موٹر سائیکل میں ٹکر سے 5 افراد جاں بحق

    ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے، جبکہ ملزم کے 6 دیگر ساتھیوں کو بھی حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • سیکیورٹی فورسز کا پشاور میں آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کا پشاور میں آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

    پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کے دروان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

    انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں آپریشن کیا، فورسز کی مؤثر کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

    ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں مطلوب کمانڈر سمیع اللہ، سلمان، عمران اور عمر شامل ہیں، تمام ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کو انتہائی مطلوب تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ ڈی آئی خان کے علاقےکلاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد اعجاز خان شہید ہوگئے ہیں۔

    ترجمان کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی وطن سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔