Tag: بڑا اقدام

  • سندھ کی زمینوں پر قبضہ کے خاتمے کے لیے بڑا اقدام

    سندھ کی زمینوں پر قبضہ کے خاتمے کے لیے بڑا اقدام

    نگراں وزیر آبپاشی سندھ ایشور لال نے محکمہ آبپاشی سندھ کی زمینوں پر قبضہ کے خاتمے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی سندھ نے روہڑی سرکل حیدرآباد اور خیرپور ایریگیشن سرکل سکھر میں سرکاری زمینوں سے غیر قانونی انکروچمنٹ و قبضے کے خاتمے کے لیے کمیٹیاں قائم کردی۔

    ترجمان کے مطابق روہڑی کینال سرکل حیدرآباد کی سربراہی سپرنٹنڈنٹ انجینئر ظہیر احمد میمن کریں گے جبکہ خیرپور ایریگیشن سرکل سکھر کی سربراہی سپرنٹنڈنٹ انجینئر اشفاق نوح میمن کریں گے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ کمیٹیاں محکمہ آبپاشی کی قبضہ شدہ زمینوں کی نشاندہی کریں گی، کمیٹیاں تمام قابضین و ملزمان کے ناموں بمعہ شناختی کارڈ کی فہرستیں تیار کریں گی۔

    سرکاری زمینوں پر قبضہ میں ملوث محکمہ آبپاشی کے افسران و ملازمین کی فہرست بھی کمیٹیاں تیار کریں گی، کمیٹیاں قبضہ شدہ زمینوں سے متعلق عدالتوں میں زیر التواء کیسز کا بھی جائزہ لیں گی۔

    کمیٹیاں پندرہ روز میں محکمے کو اپنی سفارشات کے ساتھ رپورٹ جمع کروائیں گی جس کے بعد نگراں وزیر آبپاشی سندھ کمیٹیوں کی سفارشات کی پر مبنی رپورٹ کی روشنی میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

  • اماراتی حکومت کی نئی حکمت عملی، بڑا اقدام

    اماراتی حکومت کی نئی حکمت عملی، بڑا اقدام

    دبئی : اماراتی وزیر اعظم نے تخلیقی کمپنیوں و پیشہ ور افراد کو راغب کرنے کےلیے آئندہ پانچ سال کے دوران تخلیفی کمپنیوں کی تعداد دگنی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم و حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے دبئی کو مزید ترقی کی راہوں پر گامزن کرنے کےلیے تخلیقی کمپنیوں کی جی ڈی پی شراکت کو 2.6 سے بڑھا کر 5 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    کریٹیو اکانومی میں پبلشنگ، آڈیو ویژول اور پرنٹ میڈیا، فنکارانہ اور ثقافتی صنعتوں کے ساتھ ساتھ سافٹ ویئر اور ویڈیو گیم انڈسٹری کے کاروبار میں ملوث کمپنیاں اور پیشہ ور افراد شامل ہیں۔

    محمد بن راشد المکتوم نے دبئی کریٹیو اکانومی اسٹریٹیجی کا اعلان کیا جس کے تحت 15 ہزار تخلیقی کمپنیوں اور 14 ہزار پیشہ ور افراد کو اس جانب راغب کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

    میڈیا اور تخلیقی پیشہ ور افراد طویل مدت سے دبئی کی جانب راغب ہورہے ہیں ان میں سے بہت سارے ’فری زونز‘جیسے دبئی میڈیا سٹی، دبئی اسٹوڈیو سٹی اور دبئی ڈیزائن ڈسٹرکٹ میں کام کرتے ہیں۔