Tag: بڑا منصوبہ ناکام

  • کراچی: سینٹرل جیل پر دہشتگردی کے حملے کا بڑا منصوبہ ناکام

    کراچی: سینٹرل جیل پر دہشتگردی کے حملے کا بڑا منصوبہ ناکام

    کراچی : رینجرز نے کراچی سینٹرل جیل پر دہشتگردی کے حملے کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، دہشتگرد غوثیہ کالونی سے جیل میں داخل ہونے کیلئے سرنگ بنا رہے تھے۔

    خفیہ اطلاع کے ملنے اور دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے رینجرز کے کرنل طاہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دہشتگرد کراچی کے علاقے غوثیہ کالونی کے ایک گھر سے سینٹرل جیل تک سرنگ بنا رہے تھے۔ دہشتگرد سرنگ کےذریعے جیل میں داخل ہونا چاہتے تھے۔

    کرنل طاہرکا کہنا تھا کہ رینجرز کو قومی سلامتی کے اداروں نے مسلح افراد کی اطلاع دی تھی، غوثیہ کالونی میں چھاپہ مارکرملزمان کوحراست میں لیا۔

    رینجرز حکام نے ویڈیو بھی دکھائی، ویڈیو میں وہ ٹنکی ہے، جس کے اندر سے سرنگ بنائی جا رہی تھی اور بتایا گیا کہ دہشتگردوں نے کہاں تک سرنگ بنا لی تھی، دہشتگرد پینتالیس میٹر سرنگ کھود چکے تھے اور اپنے ہدف سے صرف دس کلو میٹر ہی دور تھے کہ پکڑے گئے سرنگ مطلوبہ ہدف سے صرف دس میٹر دور رہ گئی تھی۔

    کرنل طاہر نے بتایاکہ ملزمان نے سینٹرل جیل سے قیدیوں کو چھڑانے کا منصوبہ بنایا تھا، گھرکی ٹنکی میں کھدائی کرکے دس فٹ نیچے سرنگ بنائی گئی تھی، ملزمان نے پچپن فٹ لمبی سرنگ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا، سرنگ کو جیل میں موجود سوکھےکنویں سے ملانے کا منصوبہ تھا۔

    رینجرز کے کرنل طاہر نے مزید بتایا کہ کالعدم تنظیموں کے ملزمان سرنگ کھودنے میں ملوث ہیں، ملزمان کیخلاف کارروائی عوام کےتعاون سے عمل لائی گئی۔

  • کرم ایجنسی: دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام, 6کلووزنی بم برآمد

    کرم ایجنسی: دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام, 6کلووزنی بم برآمد

    کرم ایجنسی : صدہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، انتظامیہ نے کارروائی کے دوران دہشتگردوں کو بھی رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

    پولیٹیکل انتظامیہ کرم ایجنسی کے مطابق چھ کلووزنی بم تھرماس میں بند نصب کیا گیا تھا، کرم انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی فوری کارروائی کے دوران بم ناکارہ بنایا دیا گیا اور اس کے ساتھ ہی انتظامیہ نے دہشتگردوں کو بھی ٴرنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا۔

    پولیٹیکل حکام نے اس بات کا انکشاف کیا کہ صدہ کے بجائے دہشت گردوں کامنصوبہ عجب خان چوک پر بم نصب کرنے کا تھا، دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے بعد ان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے اور توقع ہے کہ ان کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جائیں گے۔

  • پشاور:دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، انٹی ائر کراف میزائل ناکارہ بنا دیا

    پشاور:دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، انٹی ائر کراف میزائل ناکارہ بنا دیا

    پشاور میں بم ڈسپوزل یونٹ نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے انٹی ائر کراف میزائل ناکارہ بنادیا۔

    پشاور صدر نوتھیہ کوٹلہ محسن خان میں بم کی اطلاع پر بم ڈسبوزل یونٹ نے علاقے کا محاصرہ کرکے ریت کی بجری میں نصب میزائل کو جدید ریمورٹ کے زریعے ناکارہ بنادیا۔

    پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردی نے کسی بڑی دہشت گردی کے لیے میزائل کو ریت کی بجری مین چھپا رکھا تھا، جسے کسی اور علاقے میں منتقل کیا جانا تھا۔