Tag: بڑا کارنامہ

  • سرفراز خان کا ٹیسٹ ڈیبیو پر بڑا کارنامہ

    سرفراز خان کا ٹیسٹ ڈیبیو پر بڑا کارنامہ

    راجکوٹ: بھارتی کھلاڑی سرفراز خان نے انگلینڈ کے خلاف 68 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر بھارتی کرکٹرز کی مایہ ناز فہرست میں شامل ہو گئے۔

    بھارتی کھلاڑی سرفراز خان نے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن ناٹ آوٹ 68 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر بھارت کے لیجینڈ کھلاڑی سنیل گواسکر کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔

    بھارتی کھلاڑی سرفراز خان بھارت کے لیے اپنے ٹیسٹ ڈیبیو کے دونوں اننگز میں 50 پلس اسکور کرنے والے چوتھے بلے باز بن گئے ہیں، اس سے قبل دلاور حسین نے 1934 میں انگلینڈ کے خلاف کولکتہ میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

    سرفراز خان کے رن آؤٹ ہونے پر روہت شرما غصے میں آگئے، ویڈیو وائرل

    اس کے علاوہ ڈیبیو پر 50 رنز بنانے والوں کی فہرست میں سنیل گواسکر بھی شامل ہیں انہوں نے 1971 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پورٹ آف اسپین میں کھیلتے ہوئے یہ کارنامہ انجام دیا تھا جبکہ 2021 میں کانپور کے خلاف ٹیسٹ میں بالترتیب 105 اور 65 رنز کی اننگز کھیل کر اس فہرست میں شریاس ایئر تیسرے نمبر پر ہیں۔

    اب اس فہرست میں سرفراز خان چوتھے نمبر پر آگئے ہیں، سرفراز خان نے دوسری اننگز میں 72 گیندوں میں 68 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 6 چوکے اور تین چھکے شامل تھے جبکہ پہلی اننگز میں سرفراز نے 66 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 62 رنز بنائے تھے جس میں 9 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

    سرفراز خان کے بھارتی ٹیم میں ڈیبیو پر والد آبدیدہ ہوگئے

    واضح رہے کہ سرفراز خان کو ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے کے لیے طویل جدوجہد کرنی پڑی ہے، سرفراز نے 45 فرسٹ کلاس میچ کھیلے ہیں جس میں 14 سنچریاں اور 11 نصف سنچریاں شامل ہیں، انھوں نے مجموعی طور پر 3,912 رنز بنائے۔

  • تین سالہ اماراتی بچی کا بڑا کارنامہ

    تین سالہ اماراتی بچی کا بڑا کارنامہ

    متحدہ عرب امارات کی تین سالہ بچی المہا الراشد المہیری نے بچوں کی دو کتابیں لکھ کر سب سے کم عمر مصنفہ بن گئی۔

    خلیج ٹائمز کے مطابق اماراتی بچی المہا الراشد المہیری نے کہانیوں پر مبنی دو کتابیں دا فلاور اور دا ہنی بی شائع کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔

    رپورٹ کے مطابق ماہا نے دنیا کی کم عمر ترین مصنفہ ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے، ننھی بچی کا تعلق گنیز ورلڈ ریکارڈ رکھنے والوں کے خاندان سے ہے۔

    24 گھنٹوں کے اندر، بچی نے اپنی دونوں کتابوں کی 1,000 سے زائد کاپیاں فروخت کیں اور دنیا کی سب سے کم عمر شائع شدہ مصنفہ (خاتون) بن گئیں، گینز ورلڈ ریکارڈ نے المہا کا نام ریکارڈ بُک میں شامل کر لیا۔

  • پاکستان کے پیرالمپکس ایتھلیٹ حیدر علی کا بڑا کارنامہ

    پاکستان کے پیرالمپکس ایتھلیٹ حیدر علی کا بڑا کارنامہ

    ہانگزو: پیرا ایشین گیمز میں پاکستان کے حیدر علی نے ڈسکس تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

    پیرا ایشین گیمز چین کے شہر ہانگزو میں جاری ہے جہاں ڈسکس تھرو مقابلوں میں پاکستان کے حیدر علی نے 51.53 میٹر ڈسکس پھینک کر گولڈ میڈل جیت لیا۔

    اس کے علاوہ جاپان کے شمبو یاموٹو نے چاندی اور چین کے زہانگ ژیولانگ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔

    یاد رہے کہ میگا ایونٹ میں پاکستان کا یہ پہلا گولڈ میڈل ہے، 28 اکتوبر تک جاری رینے والی ان گیمز میں پاکستان کے 11 اتھلیٹس شریک ہیں۔

    واضح رہے کہ حیدر علی ٹوکیو لمپکس میں پاکستان کیلیے سونے کا تمغہ بھی جیت چکے ہیں جبکہ گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے اتھیلٹ نے ملکی پرچم بلند کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

    حیدر علی کا بین الاقوامی کریئر 2006 میں شروع ہوا جب انھوں نے ملائیشیا میں ہونے والے مقابلے میں ایک گولڈ میڈل اور دو چاندی کے تمغے جیتے۔