Tag: بڑا کریک ڈاؤن.

  • وزیراعظم  کے حکم پر ملک بھر میں اسمگل شدہ  پٹرول کی فروخت کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن

    وزیراعظم کے حکم پر ملک بھر میں اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کےحکم پر اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت کیخلاف بڑے کریک ڈاؤن میں 609 پٹرول پمپ سیل کرکے 45لاکھ لیٹراسمگل دہ پٹرول اور ڈیزل کا اسٹاک ضبط کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پٹرول بحران کے بعد وزیراعظم عمران خان کے حکم پر ملک بھر میں اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا، وزیراعظم کی براہ راست ہدایات پر ملک بھر میں پٹرول پمپس پر چھاپے مارے گئے ، اس دوران 609 پٹرول پمپ سیل،45لاکھ لیٹراسمگل دہ پٹرول اور ڈیزل کا اسٹاک ضبط کرلیا۔

    پٹرول پمپس پر ناقص کوالٹی کا اسمگل شدہ پٹرول مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا تھا جبکہ پمپس مالکان سے پٹرول کی خریدو فروخت کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے، 7دن میں تسلی بخش جواب نہ دینے پرجائیداد ضبط ہو گی۔

    یاد رہے وزیراعظم نے پٹرول بحران پر انکوائری رپورٹ کے بعد وزارت داخلہ کو ملک بھر میں کریک ڈاؤن کا حکم دیا تھا، اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت سے ملک کو سالانہ 180ارب کا نقصان ہوا۔

  • ایف بی آر   کا  بڑا کریک ڈاؤن، 19 گاڑیاں قبضے میں لے لیں

    ایف بی آر کا بڑا کریک ڈاؤن، 19 گاڑیاں قبضے میں لے لیں

    کراچی : فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) بے نامی زون نے کراچی میں بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 19 گاڑیاں قبضے میں لے لیں، گاڑیاں کرپشن کے پیسے سے خریدی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) بے نامی زون نے بڑا کریک ڈاون کیا ، اس دوران 19 گاڑیاں قبضے میں لے لیں، جن میں 2بی ایم ڈبلیو ، 2 مرسٹیڈیز بینز ،سات ٹویوٹا، ایک کیڈی لاک سیمت 19 لگژری گاڑیاں شامل ہیں۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ بے نامی ٹرانزیکشن میں گاڑیوں کی خریداری کی گئی۔

    تحقیقات میں گاڑیاں کسی اور کے نام پر رجسٹرڈ کرانے کا انکشاف سامنے آیا ہے ، بے نامی ملازمین کے نام پر مہنگی گاڑیوں کی رجسٹریشن کرائی گئیں۔

    کراچی:ایف بی آر بے نامی زون نے قانون کے تحت 19 گاڑیاں ضبط کرلیں اور 19 گاڑیوں کے اصل مالکان کو 7 روز میں ایف بی آر سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

    بے نامی زون کراچی کا کہنا ہے کہ 7 روز میں مالکان کے ظاہر نہ ہونے پر ایف بی آر قانون کے تحت ایکشن لے گا، انیس گاڑیوں کی مالیت 12 سے 15 کروڑ کے قریب ہے۔

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق اندازہ ہے کہ گاڑیاں ملازمین کے نام اور کرپشن کے پیسے سے خریدی گئی جبکہ گاڑیوں جن کے نام ہے ان کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے، ان شناختی کارڈ پر کوئی اکاونٹس اور ڈیٹا نہیں ہے۔