Tag: بڑھانے کا اعلان

  • ہزاروں فلسطینی مسلمانوں کے قاتل اسرائیل کا فوجی اخراجات بڑھانے کا اعلان

    ہزاروں فلسطینی مسلمانوں کے قاتل اسرائیل کا فوجی اخراجات بڑھانے کا اعلان

    غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی اور ہزاروں مسلمانوں کی جانیں لینے والے دہشتگرد غاصب ریاست اسرائیل نے فوجی اخراجات بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

    غاصب صہیونی ریاست اسرائیل جو اپنے قیام سے ہی فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔ تاہم 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی بربریت نے اب غزہ میں مسلمانوں کی نسل کشی کی صورت اختیار کر لی ہے اور اب تک 58 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ ان میں خواتین اور بچوں کی اکثریت ہے۔

    اسرائیل نے ان حملوں میں تمام اخلاقیات اور جنگی قوانین کی پامالی کرتے ہوئے رہائشی آبادیوں سمیت پناہ گزین کیمپوں، اسکول، اسپتال، عبادت گاہوں کو بھی نشانہ بنایا۔

    غزہ کے مسلمانوں کے خون کی پیاسی اسرائیلی حکومت اب اپنے دفاعی بجٹ میں بھی اضافہ کر رہی ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے رواں سال اور 2026 کے لیے دفاعی بجٹ میں اضافے کو فیصلہ کر لیا ہے۔ صہیونی حکومت دفاعی بجٹ میں 12.5 ارب ڈالر کا اضافہ کرے گی۔

    اس حوالے سے اسرائیلی وزارت خزانہ اور دفاع کا کہنا ہے کہ فوجی اخراجات میں اضافہ رواں سال اور 2026 میں ہوگا۔ دفاعی وزارت کو ہنگامی خریداری کے معاہدے آگے بڑھانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آج غزہ بھر میں بمباری کی اور گرجا گھروں پر بھی بم برسا دیے۔ صہیونی ریاست نے 24 گھنٹے میں 94 فلسطینیوں کو شہید اور 367 کو زخمی کیا۔

    دوسری جانب چرچوں پر حملے کے بعد یورپی ممالک سے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا اعلان کر دیا ہے۔

    یاد رہے کہ غزہ کے خلاف 21 ماہ جاری اسرائیلی کی جنگ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 58 ہزار 667 ہوچکی ہے۔ ایک لاکھ 39 ہزار 994 زخمی ہیں۔

  • اندرون ملک پروازوں کی تعداد  بڑھانے کا اعلان

    اندرون ملک پروازوں کی تعداد بڑھانے کا اعلان

    اسلام آباد : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک پروازوں کی تعداد یکم جون سے بڑھانے کا اعلان کردیا ، پروازیں اسلام آباد لاہور، کراچی ، پشاور اور کوئٹہ سے آپریٹ ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک پروازوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

    نئے حکم نامے کے تحت اندرون ملک پروازوں کی تعداد کورونا وائرس کی صورتحال سے پہلے کے فلائٹ آپریشن کے مقابلے میں 20 سے 22 فیصد ہے، جسے اب بڑھا کر 40 سے 45 فیصد تک کیا جا رہا ہے ، پی آئی اے اور نجی ائیر لائن سرین ائیر علاقائی پروازیں آپریٹ کرے گی۔

    سینئر جوائنٹ سیکٹریری ایوی ایشن ڈویژن عبدالستار کھو کھر نے کہا پروازوں میں اضافے کا فیصلہ عوامی مطالبے اور بڑھتی معاشی سرگرمیوں کے پیش نظر کیا گیا۔

    ترجمان ایوی ایشن ڈویژن نے کہا اندرون ملک پروازوں میں اضافہ یکم جون سے کیا جائے گا، اندرون ملک پروازیں اسلام آباد لاہور، کراچی ، پشاور اور کوئٹہ سے آپریٹ ہوں گی ۔

    دوسری جانب حکومت پاکستان کی اجازت کے بعد ملک کے ہوائی اڈوں سے جمعے کی رات 12 بجے سے بیرون ملک پروازوں کے لیے فضائی آپریشن بحال ہوگیا ہے ، ترجمان پاکستان سول ایوی ایشن رانا مجتبی نے کہا ابتدائی طور پر پاکستان سے بیرون ملک پروازوں کو اجازت دی گئی یے۔

    رانا مجتبی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے سمیت غیر ملکی کمپنیز پاکستان سے بیرون ملک پروازوں کو اجازت ہوگی اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے روکنے کے بنائے گئے ضابطہ کار پر عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا۔

  • کراچی: دودھ کی قیمت میں‌ من مانا اضافہ، کریک ڈاؤن کا حکم

    کراچی: دودھ کی قیمت میں‌ من مانا اضافہ، کریک ڈاؤن کا حکم

    کراچی: ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمت میں 4 روپے کا من مانا اضافہ کردیا جس کے بعد اب 85 روپے فی لیٹر میں فروخت ہوگا، قبل ازیں انہوں نے 9 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔

    ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی اختر نے کہا ہے کہ دودھ کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کا اضافہ کررہے ہیں جس کے بعد اب دودھ ہول سیل قیمت پر 75  روپے اور خوردہ قیمت پر 84 روپے فی لیٹر میں فروخت کیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: دودھ کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان

    قبل ازیں ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں 9و روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا تاہم حاجی اختر نے بتایا کہ وہ دودھ کی قیمت 9 روپے کے بجائے 4 روپے بڑھا رہے ہیں، ہول سیل قیمت میں اضافہ 10 جنوری سے کردیں گے۔

    دوسری جانب کمشنر کراچی نے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا حکم دے دیا۔