Tag: بڑھتی آبادی

  • بڑھتی آبادی قومی مسئلہ اورخطرہ بن کر  ابھر رہا ہے  ، ڈاکٹرثانیہ نشتر

    بڑھتی آبادی قومی مسئلہ اورخطرہ بن کر ابھر رہا ہے ، ڈاکٹرثانیہ نشتر

    اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر نے کہا بڑھتی آبادی سے قومی مسئلہ اورخطرہ بن کر ابھر رہا ہے، حکومت تنہا تمام مسائل سے نبردآزما نہیں ہوسکتی، قوم کو آبادی سے متعلق نظریات میں تبدیلی لانا ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر نے تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا ملکی آبادی میں گزشتہ30سال میں دگنا سے زائد اضافہ ہوا، دنیاکےدیگرممالک میں آبادی60 سال میں دگناہوتی ہے، بڑھتی آبادی قومی مسئلہ اورخطرہ بن کر ابھر رہا ہے۔

    ڈاکٹرثانیہ نشتر کا کہنا تھا آبادی میں تیزی سےاضافہ قابل تشویش اورقومی مسئلہ ہے، آبادی پر قابو پانے کےلیےصوبائی سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے ، حکومت بنیادی سہولتوں کی فراہمی پرکام کررہی ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا مؤثر اور سنجیدہ اقدامات سے ملکی مسائل حل کیے جاسکتے ہیں، آبادی میں اضافے سے صحت وتعلیم کی سہولتوں کا فقدان ہے اور عوام کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے نجی وسرکاری شراکت داری ناگزیر ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا حکومت تنہاتمام مسائل سے نبردآزما نہیں ہوسکتی، قوم کو آبادی سے متعلق نظریات میں تبدیلی لانا ہوگی۔

    خیال رہے دنیا بھر میں آبادی کا دن منایاجارہاہے، ماہرین کے مطابق ایشیا سب سے زیادہ تیزی سے بڑھنے والی آبادی کا مرکز ہے اور دنیا کی زیادہ آبادی اسی خطے میں آباد ہے۔

    اس وقت دنیا کی آبادی پونے آٹھ ارب کے قریب ہے، آبادی میں اضافہ کی شرح یہی رہی تو بائیسویں صدی میں دنیا میں سانس لینے والے انسانوں کی تعداد ممکنہ طور پر گیارہ ارب سے تجاوز کر چکی ہوگی۔

    آبادی کا دن منانے کا مقصدآبادی اور وسائل میں توازن کی اہمیت کو اُجاگر کرنا اور اس کے ساتھ عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی آبادی اور کم ہوتے وسائل کی وجہ سے سامنے آنے والی مشکلات اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے لوگوں میں شعور اور آگاہی پیدا کرناہے۔

  • سپریم کورٹ نے ملک میں بڑھتی آبادی سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا

    سپریم کورٹ نے ملک میں بڑھتی آبادی سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ملک میں بڑھتی آبادی سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مذہبی اسکالر، سول سوسائٹی، حکومت آبادی کم کرنے کے لیے اقدامات کریں۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ ملک میں بڑھتی آبادی سے متعلق اپنے فیصلے میں کہا کہ بڑھتی آبادی ملکی وسائل پردباؤ ہے۔

    عدالت عظمیٰ نے فیصلے میں کہا ہے کہ مذہبی اسکالر، سول سوسائٹی، حکومت آبادی کم کرنے کے کے لیے اقدامات کریں، یہ آئندہ نسلوں کے مستقبل کا سوال ہے۔

    چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آبادی کی منصوبہ بندی کے لیے پوری قوم کوساتھ چلنا ہے، پوری قوم کو اس کے خلاف جنگ لڑنا ہوگی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے سیکریٹری صحت کو اس حوالے سے ہرتین ماہ بعد پیشرف رپورٹ دینے کی ہدایت کی تھی۔

    سیکریٹری صحت نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ بڑھتی ہوئی آبادی پرقابو پانے کے لیے ایکشن پلان مرتب کرکے جمع کرا دیا ہے، 2025 تک آبادی میں اضافے کی شرح1.5 فیصد تک لانا ہے۔

    آبادی روکنے کے لیے اقدامات نہ کیے تو یہ ملک کی تباہی ہوگی‘ چیف جسٹس

    چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ آبادی روکنے کے لیے اقدامات نہ کیے تو ملک کی تباہی ہوگی اور اس کے اثرات بہت برے ہوں گے۔