Tag: بڑھ گئی

  • پاکستان میں مہنگائی بڑھ گئی، حکومتی ادارے کی رپورٹ

    پاکستان میں مہنگائی بڑھ گئی، حکومتی ادارے کی رپورٹ

    وفاقی حکومت کے ماتحت ادارہ شماریات کے جاری اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔

    وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد وشمار جاری کر دیے ہیں جس کے مطابق اس دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    ایک ہفتے میں جن اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ان میں چینی 3 روپے 77 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوئی اور اوسط قیمت 180 روپے 93 پیسے فی کلو تک جا پہنچی۔

    اسی مدت کے دوران مرغی کا گوشت 7 روپے 28 پیسے، آلو 2 روپے 9 پیسے، گڑ 5 روپے 8 پیسے، سرسوں کا تیل 5 روپے 91 پیسے مہنگا ہوا۔ دال مونگ، ماش، مسور اور پیاز کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    ایک ہفتے میں ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور گھریلو سلنڈر 452 روپے 47 پیسے مہنگا ہوا۔

    ایک ہفتہ کے دوران 23 اشیا کی قیمتوں میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی۔ انڈے 31 روپے 2 پیسے فی درجن سستے ہوئے۔ ٹماٹر کی قیمت میں 4 روپے 17 پیسے اور لہسن کی قیمت میں 3 روپے 37 پیسے کمی واقع ہوئی۔ اس کے علاوہ دال چنا، خوردنی گھی، تیل اور کیلے بھی سستے ہوئے۔

    ادارہ شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق حالیہ ہفتے 20 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

  • پاکستان میں مہنگائی بڑھ گئی

    پاکستان میں مہنگائی بڑھ گئی

    وفاقی ادارہ شماریات نے ماہ مئی کے حوالے سے مہنگائی کے اعداد وشمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق گزشتہ ماہ ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

    وفاقی ادارہ شماریات ایک حکومتی ادارہ ہے جو ملک میں مہنگائی کی شرح کا تعین کرتا ہے۔ ماہانہ اور ہفتہ وار اس حوالے سے رپورٹ جاری کی جاتی ہے۔

    ادارہ شماریات نے گزرے ماہ مئی 2025 سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق مئی 2025 میں مہنگائی کی شرح 3.5 فیصد تک بڑھ گئی جب کہ اس سے قبل اپریل 2025 میں مہنگائی کی شرح 0.3 فیصد پر تھی۔

    پاکستان کے شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 3.5 فیصد جب کہ دیہی علاقوں میں 3.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ مئی میں مہنگائی کی شرح 11.8 فیصد تھی۔

    واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں سال مہنگائی کی شرح زیادہ سے زیادہ 7.5فیصد تک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    دوسری جانب عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف آئندہ 6 سال تک پاکستان میں مہنگائی کی کیا شرح رہے گی، اس حوالے سے پیشگوئی کی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/imf-prediction-pakistan-inflation/