Tag: بڑی تبدیلی

  • شادی کے بعد نیلم منیر کی زندگی میں کون سی بڑی تبدیلی آ گئی؟

    شادی کے بعد نیلم منیر کی زندگی میں کون سی بڑی تبدیلی آ گئی؟

    پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے شادی کے بعد اپنا پہنوا مکمل طور پر تبدیل کر کے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

    حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہے۔

    نیلم منیر کی جانب سے شیئر کی گئیں تصاویر میں وہ ہلکا گلابی عبایا پہنی ہوئی ہیں جبکہ سر پر حجاب باندھنے کے بجائے دوپٹے کی طرح اوڑھ رکھا ہے۔

    نیلم منیز کے اس حسین عبایا پر چھوٹے بڑے سائز کے سفید موٹی ٹکے ہوئے ہیں جبکہ اسکارف بالکل سادہ ہے، نیلم منیر کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین خوب پسند کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ نیلم منیر نے سال 2025 کے آغاز میں ہی اپنی زندگی کے سب سے حسین سفر کا آغاز کیا اور شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

    نیلم منیر نے دبئی میں مقیم، صوبے پنجاب کے شہر میانوالی سے تعلق رکھنے والے محمد راشد نامی شخص سے شادی کی جنکا ٹریول اینڈ ٹورازم کا بزنس اور 3 سے 4 ریسٹورنٹس ہیں۔

    نیلم منیز نے شادی کے بعد سے ایسی پوسٹس شیئر کیں جو انکے مذہب کی جانب بڑھتے رجحان کو بیان کر رہی ہیں، اداکارہ زمین پر بچھی جائے نماز کی تصویر بھی شیئر کر چکی ہیں۔

  • بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلیے اپنی ٹیم میں کیا بڑی تبدیلی کر رہا ہے؟

    بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلیے اپنی ٹیم میں کیا بڑی تبدیلی کر رہا ہے؟

    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئندہ ماہ پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹیم میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم اور کپتان روہت شرما آسٹریلیا سے شکست کے بعد شدید تنقید کی زد میں ہیں ایسے میں بی سی سی آئی نے آئندہ ماہ پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی ٹیم کی قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں بلیو شرٹس کی قیادت بدستور روہت شرما ہی کریں گے تاہم نائب کپتانی کے حوالے سے اب نئے نام پر غور کیا جا رہا ہے اور یہ منصب جسپرت بمراہ کو دیے جانے کا امکان ہے۔

    بلیو شرٹس کی نائب کپتانی کے لیے کے ایل راہول، شبھمن گل اور ہاردیک پانڈیا کے نام بھی سامنے آ رہے تھے تاہم قرعہ فال جسپرت بمراہ کے نام نکلا ہے۔

    بی سی سی آئی کی جانب سے اس کا حتمی اعلان آئندہ ہفتے کیے جانے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق جسپرت بمراہ انجری کا شکار ہیں اور اسی بنیاد پر بی سی سی آئی انہیں رواں ماہ دورہ انگلینڈ کے لیے آرام دینا چاہتا ہے جب کہ کچھ میڈیا رپورٹس میں ان کی انجری کی شدید ظاہر کرتے ہوئے پیسر کے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت بھی مشکوک قرار دی جا رہی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-deadline-for-announcing-teams/

  • فیس بک میں ایک دہائی بعد خاموشی سے بڑی تبدیلی

    فیس بک میں ایک دہائی بعد خاموشی سے بڑی تبدیلی

    نیویارک : فیس بُک انتظامیہ نے ہوم پیج کے سلوگن میں تبدیلی کرتے ہوئے ٹیگ لائن ”یہ مفت ہے اور ہمیشہ رہے گی‘کی جگہ ”تیز اورآسان “کردیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اپنے ہوم پیج کے سلوگن میں خاموشی سے تبدیلی کردی ہے، اس سے پہلے فیس بک کی ٹیگ لائن تھی ”یہ مفت ہے اور ہمیشہ رہے گی“تاکہ صارفین کو بتایا جاسکے کہ اس سائٹ کا صارف بننے پر کوئی خرچہ نہیں ہوگا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد پہلی بار اس کو بدل دیا گیا ہے بلکہ اسے انتہائی خاموشی سے 6 اور 7 اگست کے درمیان بدل کر اسے ”تیز اورآسان “ کردیا گیا ہے۔

    میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ اب اس کی وجہ کیا ہے وہ یہ کمپنی نے نہیں بتائی مگر فیس بک نے اپنی روایتی سوچ کو ضرور خیرباد کہہ دیا ہے جو عرصے سے کہتی آئی ہے کہ یہ ویب سائٹ استعمال کے لیے مفت ہے اور اشتہارات ہی اس کا ذریعہ آمدنی ہیں۔