Tag: بڑی رکاوٹ

  • ملکی آبادی قابو کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ کیا ہے؟

    ملکی آبادی قابو کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ کیا ہے؟

    دنیا کی مجموعی آبادی آٹھ ارب کا ہندسہ عبور کرچکی ہے اور ایک رپورٹ کے مطابق آٹھ ارب میں سے تقریباً تین فیصد آبادی پاکستانی عوام پر مشتمل ہے۔

    پاکستان دنیا کے ان آٹھ ممالک میں شامل ہے جو سال2050 تک دنیا میں بڑھنے والی کل آبادی میں پچاس فیصد حصہ ڈالیں گے۔

    ویسے تو پاکستان کی ہر سیاسی جماعت نے اپنے منشور میں آبادی پر کنٹرول کرنے کے حوالے سے ایک لائحہ عمل تو دیا ہوا ہے لیکن وہ اس پر عمل درآمد کرانے کیلئے کتنے سنجیدہ ہیں ایک اہم سوال ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں سینئر کنسلٹنٹ فار پاپولیشن ڈاکٹر یاسمین قاضی نے اس مسئلے پر روشنی ڈالی اور آبادی پر کنٹرول سے متعلق اہم معلومات فراہم کیں۔

    انہوں نے بتایا کہ بڑھتی ہوئی آبادی ہی پاکستان کی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، جب تک ہم ملکی آبادی پر مؤثر طور پر قابو نہیں پائیں گے تب تک ہم ترقی نہیں کرسکیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سنہ 71 کے بعد بنگلہ دیش نے بڑھتی ہوئی آبادی کے مسئلے پر بہت عمدہ طریقے سے قابو پایا اور وقت کے ساتھ وہاں کی بدلتی ہوئی حکومتوں نے بھی اس منصوبے کو جاری رکھا۔

    ڈاکٹر یاسمین قاضی نے کہا کہ اگر ہم آج سے اس مسئلے پر کام کرنا شروع کریں گے تو 15 سال بعد جاکر اس کے ثمرات حاصل کرسکیں گے لہٰذا سیاسی جماعتیں محض باتیں کرنے کے بجائے عملی اقدامات کریں۔

  • پاکستان کی ترقی میں‌ بدعنوانی سب سے بڑی رکاوٹ ہے، صدر مملکت

    پاکستان کی ترقی میں‌ بدعنوانی سب سے بڑی رکاوٹ ہے، صدر مملکت

    اسلام آباد : انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بد عنوانی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد بد عنوانی کے عالمی دن کے موقع پر ایوان صدر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا ہے کہ میرے نزدیک بد عنوانی پوری انسانیت پر حملہ ہے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ میری ساری زندگی کوشش رہی کہ کرپشن کے خلاف متحرک رہوں۔

    صدر پاکستان عارف علوی کا کہنا تھا کہ مشرقی پاکستان کے علیحدہ ہونے میں استحصال کم بدعنوانی زیادہ تھی، ایک وقت تھا لوگوں میں آگاہی نہیں تھی کہ کرپشن کا سیاست میں کیا نقصان ہے۔

    ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بد عنوانی ہے، مجھے اسپتال میں کرپشن روکنے کمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    مزید پڑھیں : دہشت گردی سے نمٹنے کےلیے پاکستان کے پاس وسیع تجربہ ہے

    یاد رہے کہ کچھ روز قبل صدر مملکت کا کہنا تھا کہ صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس دہشت گردی کے خلاف وسیع تر تجربہ موجود ہے۔ مسائل کا سامنا ہے لیکن مشکلات جلد حل ہوجائیں گی، این ایف سی کے تحت فاٹا کے لیے 3 فیصد اور پختونخواہ کی گرانٹ بڑھائی جائے گی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبے کا قیام آسان نہیں لیکن اس پر کام ضرور ہوگا، کراچی میں انفرا اسٹرکچر نہیں لیکن عمارتیں بنتی گئیں۔ سابق فاٹا میں لیویز اور خاصہ دار فورس کا کوئی اہلکار بے روزگار نہیں ہوگا، پختونخواہ سیاحت کے لحاظ سے بہترین ہے۔

    صدر کا کہنا تھا کہ بغیر پلاننگ تعمیرات کی اجازت دی تو سیاحت تباہ ہوجائے گی، ورلڈ بینک سے مل کر ٹورازم پالیسی بنالی ہے۔ پختونخواہ میں سیاحت کے لیے وسائل فراہم کرنا ہوں گے۔ بلین ٹری سونامی گلوبل وارمنگ کے لحاظ سے بہترین پروجیکٹ ہے۔