Tag: بڑی صنعتوں کی پیداوار

  • مالی سال2025 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کتنی کمی ہوئی؟ ادارہ شماریات کی رپورٹ

    مالی سال2025 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کتنی کمی ہوئی؟ ادارہ شماریات کی رپورٹ

    اسلام آباد: ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار سے متعلق اعدادوشمار جاری کردیے، مالی سال 2025 میں ان صنعتوں کی پیداوارمیں کمی واقع ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2025 کے پہلے 11ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.21 فیصد کمی ہوئی، اپریل کے مقابلےمئی2025 میں پیداوارمیں7.39 فیصد اضافہ ہوا۔

    ادارہ شماریات نے بتایا کہ مئی2025 میں سالانہ بنیادوں پر پیداوار میں 2.29 فیصداضافہ ہوا، جولائی 2024 تا مئی2025 فرنیچر شعبے کی پیداوار 58.09 فیصد کم ہوئی۔

    جولائی2024 تا مئی2025 شوگر سیکٹر کی پیداوار میں 14.30 فیصد کمی رپورٹ ہوئی، اسی عرصے میں مشینری وآلات کی پیداوار میں 35.41 فیصد کمی ہوئی، فیبریکیٹڈ مٹیریل کی پیداوار 15.30 فیصد گری۔

    ادارہ شماریات نے بتایا کہ الیکٹریکل آلات کی پیداوار 11 ماہ میں 12.74 فیصد کم ہوئی، فوڈ شعبے کی پیداوارمیں 2.32 فیصد کمی واقع ہوئی۔

    اس کے علاوہ کیمیکل شعبے کی پیداوار میں 4.06 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی، آٹوموبائل کی پیداوار میں 43.94 فیصد اضافہ ہوا، ٹیکسٹائل شعبے کی پیداوار میں 2.79 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

    ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 4.74 فیصد اضافہ ہوا، تمباکو سیکٹر کی پیداوار میں 8.85 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔

    https://urdu.arynews.tv/industrialists-reject-proposal-to-increase-captive-power-plants-tariff/

  • بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5 ماہ کے دوران کتنی کمی آئی؟

    بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5 ماہ کے دوران کتنی کمی آئی؟

    ادارہ شماریات کی جانب سے رواں مالی سال کے 5 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی کے حوالے سے رپورٹ سامنے آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں، رواں مالی سال کے 5 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 1.25 فیصد گرگئی، سالانہ بنیادوں پر نومبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.81 فیصد کی کمی آئی۔

    ادارہ شماریات نے بتایا کہ اکتوبر کی نسبت نومبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.19 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جولائی تا نومبر فرنیچر کے شعبے کی پیداوار 59.14 فیصد کم ہوئی۔

    مشینری اور دیگر آلات کی صنعتی پیداوار میں 43.09 فیصد کمی ہوئی، الیکڑیکل ایکوپمنٹ کی پیداوار میں 19.64 فیصد کمی دیکھی گئی۔

    ادارہ شماریات نے بتایا کہ آئرن اور اسٹیل مصنوعات میں 12.19، فٹ بال کی پیداوار میں 8.60 فیصد کمی آئی، 5 ماہ میں تمباکو 30.85 فیصد، ٹیکسائل صنعتوں کی پیداوار میں 2.28 فیصد بڑھی، جولائی تا نومبر آٹو موبیل شعبے کی پیداوار 50.70 فیصد بڑھی۔

    مشروبات کی صنعتی پیداوار 1.37 فیصد اور فوڈ کے شعبے کی پیداوار 1.72 فیصد بڑھی، ٹرانسپورٹ کے آلات کے شعبے کی پیداوار 27.37 فیصد بڑھی۔

  • ایک ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کتنی کمی آئی؟

    ایک ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کتنی کمی آئی؟

    ادارہ شماریات نے مارچ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار کے اعداد و شمارجاری کردیے، ایک ماہ میں صنعتوں کی پیداوارمیں کافی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مارچ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 9.35 فیصد کی بڑی کمی واقع ہوگئی۔ جولائی تا مارچ کے دوران مجموعی طور پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 0.10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ شماریات نے بتایا کہ مارچ میں سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 2.04 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی تا مارچ تمباکو کی پیداوار میں 33.59 فیصد کمی ہوئی۔

    ٹیکسٹائل کے شعبے کی پیداوار میں 8.27 اور مشروبات کی پیداوار میں 3.43 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ جولائی تا مارچ آٹوموبائل سیکٹر کی پیداوار میں 37.41 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔

    ادارہ شماریات نے بتایا کہ کمپیوٹرز الیکٹرانکس آپٹیکل پروڈکٹس کی پیداوار15.99 فیصد گرگئی۔ آئرن، اسٹیل پروڈکٹس کی پیداوار میں 2.20 فیصد جبکہ فیبریکیٹڈ میٹل کی پیداوار میں 5.42 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    جولائی تا مارچ فرٹیلائزر سیکٹر کی پیداوار میں 16.40 فیصد کا اضافہ سامنے آیا۔ مشینری، ایکوئپمنٹ کی پیداوار 61.54 فیصد جبکہ فارماسوٹیکل کی پیداوار 23.19 فیصد بڑھی۔

    ادارہ شماریات کے جاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ جولائی تا مارچ کے دوران فرنیچر کے شعبے کی پیداوار 23.13 فیصد بڑھ گئی۔

  • بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.09 فی صد کی کمی

    بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.09 فی صد کی کمی

    اسلام آباد: کاروباری سرگرمیوں میں سست روی کا سلسلہ جاری ہے، رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.09 فی صد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کے ماہانہ اعداد و شمار جاری کر دیے، گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں جولائی 2023 میں صنعتی پیداوار میں 1.09 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    جون 2023 کے مقابلے میں جولائی میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.62 فی صد کی کمی ہوئی، رواں مالی سال جولائی میں آٹو موبیل سیکٹر کی پیداوار میں 66.11 فی صد کی بڑی کمی ہوئی، فرنیچر کی صنعتی پیداوار میں 57.83 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی، پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں بھی 2.26 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق کاٹن یارن کی پیداوار میں 29.88 فی صد اور کاٹن کے کپڑوں کی پیداوار میں 17.52 فی صد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کمپیوٹر الیکٹرانکس کی پیداوار میں 32.13 فی صد کی کمی ہوئی، الیکڑیکل ایکوئپمنٹ کی پیداوار میں 22.38 فی صد کمی ہوئی، ٹیکسٹائل کی صنعتوں کی پیداوار میں 22 فی صد کمی ہوئی۔

    دوسری طرف فارماسیوٹیکلز صنعتوں کی پیداوار 54.22 فی صد بڑھی، تمباکو کی صنعت میں پیداوار 53.97 فی صد بڑھی، اور فرٹیلائزر سیکٹر کی پیداوار میں 26.06 فی صد کا اضافہ، گارمنٹس کی پیداوار میں 30.84 فی صد کا اضافہ، سیمنٹ کی پیداوار میں 38.60 اور کھاد کی پیداوار میں 26 فی صد سے زائد کا اضافہ ہوا۔

  • حکومتی پالیسیوں کا ثمر، بڑی صنعتوں کی گروتھ میں اضافہ

    حکومتی پالیسیوں کا ثمر، بڑی صنعتوں کی گروتھ میں اضافہ

    کراچی: حکومتی پالیسیوں کا ثمر سامنے آنے لگا ہے، بڑی صنعتوں کی نمو میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی ہے کہ دسمبر 2020 میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ صنعت کی گروتھ میں 11.4 فی صد اضافہ ہوا۔

    ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ صنعتی پیداوار میں 8.16 فی صد کا اضافہ ہوا، 10 بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا، جب کہ 5 صنعتوں کی پیداوار میں کمی ہوئی۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے ٹیکسٹائل صنعت کی پیداوار میں دسمبر 2020 میں 3.54 فی صد اضافہ ہوا، فوڈ بیوریجز، اور تمباکو کی صنعت کی پیداوار میں 17.72 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    ادویات کی مینوفیکچرنگ میں دسمبر میں 13.82 فی صد اضافہ ہوا، آٹوموبیل صنعت کی پیداوار میں دسمبر میں 43.91 فی صد اضافہ ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق الیکٹرانکس کی صنعتی پیداوار میں دسمبر میں 35.59 فی صد کمی ہوئی، چمڑے کی مصنوعات کی پیداوار میں 3.25 فی صد کمی آئی، اور لکڑی سے بننے والی مصنوعات کی پیداوار میں 30.20 فی صد کمی ہوئی۔

  • دسمبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں نمایاں اضافہ

    دسمبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں نمایاں اضافہ

    کراچی: وفاقی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ دسمبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 9 اعشاریہ 66 فی صد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کے اعداد و شمار جاری کیے، دسمبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 9 اعشاریہ 66 فی صد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ نومبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 16 اعشاریہ 4 فی صد کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

    اعداد و شمار کے مطابق خوراک اور مشروبات سیکٹر میں 41 اعشاریہ 57 فی صد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ٹیکسٹائل سیکٹر میں پچاس فی صد کا اضافہ، پیپر اینڈ بورڈ کی صنعت میں 33 اعشاریہ 4 فی صد اضافہ، چمڑے کی صنعت میں 16 اعشاریہ 1 فی صد اضافہ، فارما سیکٹر میں 2.83 فی صد جب کہ الیکٹرونکس میں 15.5 فی صد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    دسمبر 2019: مہنگائی کی شرح میں کمی

    دوسری طرف آٹو سیکٹر میں 28، انجینئرنگ پروڈکٹس 10، آئرن اینڈ اسٹیل میں 3.7 فی صد کمی ہوئی، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں صنعتی پیداوار میں 3.35 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    حکومت کی کامیاب پالیسیوں کے باعث دسمبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، 8 صنعتوں کی پیداوار مثبت رہی، اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی صنعتی پیداوار میں آہستہ آہستہ اضافہ ہو رہا ہے، آثار نمایاں ہیں کہ اب ملکی معشیت میں بہتری نظر آئے گی۔

    یاد رہے کہ یکم جنوری کو وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماہ دسمبر کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.34 فی صد کمی ہوئی۔